• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ضعیف حدیث‌ مردود کیوں ہوتی ہے۔

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
بعض حضرات سوال کرتے ہیں جو حدیث‌ سندا صحیح نہ ہو وہ مردود کیوں ہوتی ہے ایسے حضرات کی خدمت میں عرض ہے کہ سب سے پہلے حدیث کی تعریف سمجھ لیں کہ حدیث کہتے کسے ہیں اس کے لئے درج ذیل لنک کا بغور مطالعہ کریں:

کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث‌ ضعیف ہوسکتی ہے؟

اس کے بعد درج ذیل حدیث‌ ملاحظہ فرمائیں جس میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سندا غیر ثابت احادیث کو رد کرنے کا حکم دیا ہے:
أَخْبَرَنِي مُسْلِمُ بْنُ يَسَارٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ دَجَّالُونَ كَذَّابُونَ، يَأْتُونَكُمْ مِنَ الْأَحَادِيثِ بِمَا لَمْ تَسْمَعُوا أَنْتُمْ، وَلَا آبَاؤُكُمْ، فَإِيَّاكُمْ وَإِيَّاهُمْ، لَا يُضِلُّونَكُمْ، وَلَا يَفْتِنُونَكُمْ»
[صحيح مسلم 1/ 12 رقم 7]
صحابی رسول ابوہریرہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا آخر زمانہ میں جھوٹے دجال لوگ ہوں گے تمہارے پاس ایسی احادیث لائیں گے جن کو نہ تم نے نہ تمہارے آباؤ اجداد نے سنا ہوگا تم ایسے لوگوں سے بچے رہنا مبادا وہ تمہیں گمراہ اور فتنہ میں مبتلا نہ کر دیں ۔
(ترجمہ منقول از:Easy QuranWaHadees V3.31)
اس حدیث میں غورکریں‌ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پیشین گوئی کی ہے کہ آئندہ زمانے میں بے بنیاد حدیثیں بیان کی جائیں گی اورامت پر لازم ہے کہ ان احادیث‌ کو رد کردیں ۔
اس کے بعد اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مردود احادیث کی علامت بتلائی ہے اوروہ یہ کہ لَمْ تَسْمَعُوا أَنْتُمْ، وَلَا آبَاؤُكُمْ، جسے ہمارے آباء و اجداد نے نہ سنا ہو ۔ ’’آباء‘‘ یہ جمع کا صیغہ ہے اس میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث صادر ہونے کے زمانے سے لیکر ہمارے اباء واجداد مراد ہوں‌ گے ،
یعنی حدیث کے صحیح ہونے کے لئے لازم ہے کہ اسے ہمارے قدیم آباء اجداد نے بھی سنا ہو مثلا عہد صحابہ کے آباء ، عہد تابعین کے آباء اور بعد کے ادوار کے آباء ۔

اورہمارے آباء نے کسی حدیث‌ کو سنا ہے یا نہیں یہ معلوم کرنے کے لئے حدیث‌ کے سلسلہ رواۃ کو دیکھنا لازم ہے اور سلسلہ رواۃ دیکھنے کے لئے حدیث‌ کے ساتھ اس کی سند ہونا ضروری ہے ، اس کے بعد سندکے ہرطبقہ میں معتبر راوی کا ہونا ضروری ہے تاکہ پتہ چلے کہ اس طبقہ میں ہمارے آباء نے اس حدیث‌ کو سنا ہے یا نہیں ۔
اب اگر یہ ثابت ہوجائے کہ ہرطبقہ میں ہمارے آباء نے اس حدیث‌ کو سنا ہے تو یہ حدیث‌ قابل قبول ہوگی ، اور اگرکسی بھی طبقہ میں ہمارے حدیث‌ کا ہمارے آباء سے سننا ثابت نہ ہو تو اس حدیث‌ کومردود قرار دینا لازم ہے جیسا کہ اوپر پیش کی گئی حدیث میں‌ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس کا حکم دیاہے۔


الغرض یہ کہ مذکورہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کو جو حدیث‌ ہرطبقہ میں ہمارے آباء سے یعنی صحیح‌ سند سے ثابت نہ ہووہ مردود ہوگی۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
اسلا م علیکم
بھائی جان یہ مردود سے کیا مراد ہے؟
کیا ضعیف حدیث ؎کو مردود کہ سکتے ہیں؟
قبول ورد کے اعتبار سے حدیث کی دوقسمیں ہیں:
  1. مقبول
  2. مردود

مقبول کامطلب ہے جوقابل قبول ہو۔
مردود کا مطلب ہے جسے رد کردیاجائے۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
وفيها المردود: وهو الذي لم يَرْجَحْ صِدْقُ المُخْبِرِ بِهِ [نزهة النظر في توضيح نخبة الفكر ص: 55]
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
جزاک اللہ خیرا شیخ
ہم نے چند لوگوں سےسنا ہے کہ ضعیف حدیثوں کو فضائل میں بیان کیا جاسکتا ہے اور ان کو فضائل جانتے ہوئے عمل کرنے میں کوئی قباحت نہیں ، پتا نہیں ان کے پاس اس کی کیا دلیل ہے، کیا سلف و متقدمین سے ایسے اقوال ملتے ہیں جس میں انہوں نے وضاحت کی ہو کہ ضعیف حدیث احکام میں حجت ہے اور نہ فضائل میں
بارک اللہ فیکم
 

sufi

رکن
شمولیت
جون 25، 2012
پیغامات
196
ری ایکشن اسکور
310
پوائنٹ
63
Kifayat sahib ne link main hadees ki tareef ki hai oska tareef k lihaz se ahadees ki 2 qismain banti hain
Wo jin ki nisbat sahih hai. inhain ahadees nabawi kaha jayega.
wo jin ki nisbat ghalat hai aise ahadees ko mozo ahadees kahte hain.
Mozo hadees man gharat hoti hai is liye mardood hoti hai. Kiya zaeef hadees ka dosra naam Mozo hadees hai?
Agar nahi tu phir zaeef hadees q mardood hoti hai halanke oski nisbat teek hoti hai.
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
Kifayat sahib ne link main hadees ki tareef ki hai oska tareef k lihaz se ahadees ki 2 qismain banti hain
Wo jin ki nisbat sahih hai. inhain ahadees nabawi kaha jayega.
wo jin ki nisbat ghalat hai aise ahadees ko mozo ahadees kahte hain.
Mozo hadees man gharat hoti hai is liye mardood hoti hai. Kiya zaeef hadees ka dosra naam Mozo hadees hai?
Agar nahi tu phir zaeef hadees q mardood hoti hai halanke oski nisbat teek hoti hai.
صوفی بھائی آپ اردو لکھنے کے لئے اس ترقیب کا استعمال کرے
http://www.kitabosunnat.com/forum/اسلام-اور-ٹیکنالوجی-206/اب-اردو-ٹائپ-کیجئے-گوگل-میں،-2257/
 

sufi

رکن
شمولیت
جون 25، 2012
پیغامات
196
ری ایکشن اسکور
310
پوائنٹ
63

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
amir brother mobile se urdu likhna mushkil hai
اردو یونیکوڈ فورم میں رومن اردو کی حوصلہ افزائی نہیں ہوتی، اس لئے میں ایسے فون کا استعمال کرتا ہوں جس میں اردو سپورٹ ہے
 
Top