• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ضعیف +ضعیف =حسن لغیرہ سے متعلق ہمارا موقف

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
ضعیف +ضعیف = حسن لغیرہ سے متعلق ہم نے اپنے نزدیک راجح موقف کا اعلان کرتے ہوئے 8 /اکتوبر 2012 میں لکھا تھا:
خضر حیات بھائی !
آپ کی بات جاری ہے اس لئے صرف ایک گذارش پر اکتفاء کرتاہوں ، دیگرباتیں بعد میں ۔
گذاش یہ ہے کہ موضوع کا تعلق علامہ البانی رحمہ اللہ کے اس موقف سے ہے جو حافظ ابن حجرکے موقف کے خلاف ہے ، اس لئے گفتگو صرف اسی پہلو پر ہو ، باقی رہا یہ مسئلہ کہ آپ کا موقف کیا ہے یا ہمارا موقف کیا ہے یا صحیح موقف کیا ہونا چاہئے تو ان سب پر بحث کرنے کے لئے میں نے مذکورہ دھاگہ نہیں لگایاہے کیونکہ ان پر اہل علم کی طرف سے اچھی خاصی بحث ہوچکی ہے۔
نیز حجاب المراۃ سے جو روایت آپ نے پیش کی ہے اس پربحث بھی ہمارے موضوع سے خارج ہے ، کیونکہ موضوع یہ نہیں ہے کہ وہ روایت شدید ضعیف ہے یا نہیں بلکہ موضوع یہ ہے کہ ابن جریج کاعنعنہ شدید ضعیف ہے یا نہیں ، یاد رہے کہ علامہ البانی نے صراحت کے ساتھ اسے ضعف شدید کہا ہے اس لئے سند میں موجود دیگرضعف سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔
یہ گذارش اس لئے کہ موضوع خواہ مخواۃ طویل نہ ہوجائے کیونکہ فی الحال میرے پاس زیادہ وقت نہیں اورآپ تو شاید مجھ سے زیادہ مصروف ہوں۔
ویسے حسن لغیرہ سے متعلق ہمارا موقف وہی ہے جو ذہبی عصر علامہ معلمی رحمہ اللہ کا ہے لیکن یہ الگ موضوع ہے ، اس لئے اس موضوع پر بات نہ ہو ۔
بارک اللہ فیک۔
http://forum.mohaddis.com/threads/مدلس-عن-الکذاب-راوی-کی-معنعن-روایت-علامہ-البانی-رحمہ-اللہ-کے-نزدیک-حسن-لغیرہ-کے-باب-میں-حجت-نہیں۔.8908/#post-59149
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
ہمارے اس اعلان پر 8/مارچ 2013 کو ابن بشیر بھائی نے پوچھا:

محترم کفایت اللہ بھائی شیخ معلمی صاحب کا کیا موقف ہے ؟بارک اللہ فیکم
اس کے جواب میں ہم نے اسی تاریخ میں کہا:
علامہ معلمی رحمہ اللہ کا موقف یہ ہے کہ ہرجگہ ضعیف جمع ضعیف سے روایات حسن نہیں ہوگی بلکہ اس کے ساتھ ایسے قرائن بھی درکار ہیں جو روایت کے محفوظ ہونے پر دلالت کریں اگرایسے قرائن مفقود ہوں تو محض ضعیف کو ضعیف سے ملا کر روایت کو حسن لغیرہ بنانا درست نہیں ۔
بارک اللہ فیک۔
http://forum.mohaddis.com/threads/مدلس-عن-الکذاب-راوی-کی-معنعن-روایت-علامہ-البانی-رحمہ-اللہ-کے-نزدیک-حسن-لغیرہ-کے-باب-میں-حجت-نہیں۔.8908/page-2#post-75998

اس کے بعد 10 /مارچ 2013 کو ابومریم بھائی نے مطالبہ کیا:
علامہ معلمی کے الفاظ اور ان کا مصدرلکھ سکتے ہیں؟
ہم نے یہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے علامہ معلمی رحمہ اللہ کی کتاب سے متعلقہ صفحہ کاسکین لگایا:
علامہ معلمی رحمہ اللہ کی کتاب سے متعلقہ صفحہ کا عکس ملاحظہ فرمائیں ، بارک اللہ فیکم۔




http://forum.mohaddis.com/threads/مدلس-عن-الکذاب-راوی-کی-معنعن-روایت-علامہ-البانی-رحمہ-اللہ-کے-نزدیک-حسن-لغیرہ-کے-باب-میں-حجت-نہیں۔.8908/page-2#post-77479

معلوم ہوا کہ ابن بشیر بھائی ،ابومریم بھائی اور خضرحیات بھائی جن کے ساتھ بحث کرتے ہوئے ہم نے اپنا یہ موقف واضح کیا تھا۔یہ سب اس بات کے گواہ ہیں کہ حسن لغیرہ سے متعلق ہمارے اس موقف کا اظہار8 / 2013 ہی کوہوگیا تھا۔
اس کے باوجود بھی ایک شخص نے مجھ پر یہ بہتان لگا یا کہ میں پہلے حسن لغیرہ کو حجت نہیں مانتا تھا لیکن شیخ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کی دشمنی میں ہم نے اسے حجت ماننا شروع کردیا ۔
جب کہ حقیقت یہ ہے کہ میں برسوں سے حسن لغیرہ کو مطلقا حجت مانتاتھا ۔لیکن جب اس موضوع پر کتابیں دیکھیں تو میں بھی اس بارے میں تحقیق میں لگ گیا اورکئی لوگوں کے ساتھ اس کے مختلف پہلوؤں پرگفتگو ہوتی رہی۔
اور جب ہم نے دکتوردریس حفطہ اللہ کی کتاب ”الحسن لذاتیہ اور الحسن لغیرہ “ پڑھی تو یہ کتاب کئی با رپڑھنے کے بعد میرادل بھی اسی موقف پرمطمئن ہوگا جسے اس کتاب میں راجح قرار دیا گیا ہے کہ علی الاطلاق نہ تو ضعیف اور ضعیف کو ملاگر حسن لغیرہ بناسکتے ہیں اور نہ ہی علی الاطلاق اس کا رد کرسکتے ہیں بلکہ قرائن کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔
دکتوردریس حفظہ اللہ ہی نے علامہ معلمی رحمہ اللہ کا بھی یہی موقف اپنی کتاب میں پیش کیا تھا ۔پھرکچھ عرصہ بعد جب خضرحیات بھائی کے ساتھ گفتگو شروع ہوئی تو میں نے ضمنا اپنا موقف واضح کردیا اور علامہ معلمی رحمہ اللہ کا بھی حوالہ دے دیا۔

اس دوران ہمارے اور شیخ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ کے بیچ کوئی بحث ہوئی ہی نہیں تھی ۔
لہٰذا ان کی دشمنی میں یہ موقف اپنا نے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

ہمارے ان کے ساتھ جوبحث ہوئی اس کی تفصیل یہ ہے کہ:
6 مارچ 2013 کو ہم نے ان کی حسن قراردی ہوئی اس حدیث کو موضوع اورمن گھڑت ثابت کیا جس میں یزید پرسنت بدلنے کاالزام لگایاگیا تھا۔
پھر11 مارچ 2013 کومحدث فورم پر کسی اور کے واسطے ان کاجواب موصول اورہم نے اس کا بھی جواب دیا۔
اس کے بعدہماری اس دوسری تحریر کا جواب حافظ موصوف کی طرف سے محدث فورم پر 28/مارچ 2013 کو پیش کیاگیا۔
پھر ہم نے اس کے جواب میں اپنی تیسری تحریر پیش کی اور اس کا جواب محدث فورم پر 3/ اگست 213 کو پیش کیاگیا۔

غورکریں یہ سارامعاملہ اس تاریخ کے بعد ہوا جس میں ہم نے حسن لغیرہ سے متعلق اپنا موقف واضح کیا تھا ۔
اب بھی اگرکوئی کہتا ہے کہ ہم نے یہ موقف حافظ موصوف کی دشمنی میں اختیار کیا تو یہ سوائے بہتان تراشی کے اور کچھ نہیں ہے۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top