• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
تو لوگ اسکے فتنہ سے واقف کس طرح ہوگے اگر آپ نا لکھے تو
ابھی یہ فتنہ صرف چند افراد تک ہے اور ان افراد تک جو اسے جانتے ہیں آپ چاہتے ہیں کہ اس فتنہ کی تشہیر میں ہم بھی حصہ لیں او ر اسے انٹر نیٹ کے علاوہ بھی مشہور کر دیں
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
شیخ فیض صاحب کی گفتگو سے طارق بروہی صاحب کی شخصیت کسی حدتک واضح ہوچکی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں ، علماء کرام کی کتب کا انہوں نے جو ترجمہ کیا ہے ، اس سے استفادہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ شیخ ربیع بن ہادی مدخلی ایک جلیل القدر عالم دین ہیں، جو عربی نہیں جانتا ، وہ ان کی تحریروں سے اس طرح کے حضرات کے تراجم کے ذریعے مستفید ہوسکتا ہے ۔
ہاں البتہ جہاں غلطیاں اور عدل و انصاف کا دامن چھوٹ گیا ہے ، وہاں دیگر علماء کی رائے لیکر موقف بنانا چاہیے ، صرف ایک دو لوگوں کو پڑھ لینا کافی نہیں ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔
جزاکم اللہ خیرا
میں ابھی بھی یہی کہوں گا کہ جس شخص کا منھج کلی طور پر درست نہ ہو وہ ترجمہ کرتے وقت کس مقام پر کیا علمی و معنوی تحریف نہ کرتا ہو گا اس کے بارے میں میرا ذہن واضح ہے میں کبھی بھی ایسے شخص کے ترجمے کو اپنے حلقے میں پڑھنے کا نہیں کہوں گا تا وقت یہ کہ خود پڑھ لوں اور کچھ علماء سے پڑھوا کر اس ترجمے کی درستی پر تائید نہ لے لوں
 
شمولیت
جولائی 22، 2011
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
125
پوائنٹ
73
السلام اعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محمد فیض عالم ابرار شاید متعصب شخص ہیں، وہ طارق علی بروہی سے اس لیے بھی متعصبانہ رویہ رکھتے ہیں کیوں کہ طارق علی بروہی نے پاکستان کے کچھ اہل الحدیث علماء کی اندھی تقلید نہیں کی بلکہ انکی منھجی غلطیوں کو واضع کیا۔

جہاں پر اہل تقلید کی بکس اور اخوانی منھج اور جماعت الدعوۃ جو کے دہشت گرد گروہ لشکر طیبہ ہے اس کے منصوب علماء کے جب کتب پڑھنا صحیح کرار دیا جاتا ہے تو وہاں پر طارق علی بروہی جیسے سلفی منھج پر کار بند شخص کے کام سے مستفید کیوں نہیں ہوا جا ساکتا؟

محمد ٖفیض عالم ابرار کو چاہیے کہ طارق علی بروہی کے جانت سے گالی گلوچ کرنا ثابت کرے؟ یہ پھر میں بتاوں کے اہل الحدیث کہ نام پر کیسے سود خور لوگ موصولیں ہیں سندھ کے اندہر جس سے تصحیح لی جاتی ہے اور جو مساجد کے چندہے تک کہا جاتے ہیں اور اسیے لوگوں کو علماء اہل الحدیث کی سرپرستی بھی ملی ہوئی ہے۔
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
السلام اعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محمد فیض عالم ابرار شاید متعصب شخص ہیں، وہ طارق علی بروہی سے اس لیے بھی متعصبانہ رویہ رکھتے ہیں کیوں کہ طارق علی بروہی نے پاکستان کے کچھ اہل الحدیث علماء کی اندھی تقلید نہیں کی بلکہ انکی منھجی غلطیوں کو واضع کیا۔

جہاں پر اہل تقلید کی بکس اور اخوانی منھج اور جماعت الدعوۃ جو کے دہشت گرد گروہ لشکر طیبہ ہے اس کے منصوب علماء کے جب کتب پڑھنا صحیح کرار دیا جاتا ہے تو وہاں پر طارق علی بروہی جیسے سلفی منھج پر کار بند شخص کے کام سے مستفید کیوں نہیں ہوا جا ساکتا؟

محمد ٖفیض عالم ابرار کو چاہیے کہ طارق علی بروہی کے جانت سے گالی گلوچ کرنا ثابت کرے؟ یہ پھر میں بتاوں کے اہل الحدیث کہ نام پر کیسے سود خور لوگ موصولیں ہیں سندھ کے اندہر جس سے تصحیح لی جاتی ہے اور جو مساجد کے چندہے تک کہا جاتے ہیں اور اسیے لوگوں کو علماء اہل الحدیث کی سرپرستی بھی ملی ہوئی ہے۔
و عليكم السلام و رحمة الله و بركاته
عثمان بھائی بات آپ نے بالکل درست کہی کہ یہاں مقلدین، اخوانیوں اور جماعت الدعوہ کے لوگوں کی کتب محدث لائبریری پر اپلوڈ بھی کی جاتی ہیں اور ان کی کتب پڑھنے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے اور جب آگاہ کیا جائے، کہا جائے کہ یہ اخوانی لوگوں کی کتب ڈالنے کی کیا ضرورت ہے تو کہا جاتا ہے کہ یہ کتب علماء کی نظر سے ہو کر گزرتی ہیں۔
میں نے چند روز پہلے یوسف قرضاوی کی کتب کے متعلق فورم پر بتایا تھا کہ سلفی علماء نے اس سے سختی سے روکا ہے، تو بھائیوں کا کیا جواب تھا آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اور علی حسن حلبی کے متعلق یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
جزاکم اللہ خیرا
میں ابھی بھی یہی کہوں گا کہ جس شخص کا منھج کلی طور پر درست نہ ہو وہ ترجمہ کرتے وقت کس مقام پر کیا علمی و معنوی تحریف نہ کرتا ہو گا اس کے بارے میں میرا ذہن واضح ہے میں کبھی بھی ایسے شخص کے ترجمے کو اپنے حلقے میں پڑھنے کا نہیں کہوں گا تا وقت یہ کہ خود پڑھ لوں اور کچھ علماء سے پڑھوا کر اس ترجمے کی درستی پر تائید نہ لے لوں
یوسف قرضاوی اور اس جیسے لوگوں کی کتب کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے، کیا ان جیسوں کی کتب کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے؟
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
باقی سیاسی و غیر سیاسی اجتماعی حالات کے مطابق سعودی مشایخ کے جو فتاوی اور آراء ہیں ، انہیں پاکستان میں لاگو کرنا درست نہیں ۔ انڈیا یا پاکستان کے حالات کے متعلق یہاں کے کبار مشایخ سے ہی پوچھا جائے گا ۔
طارق بروہی اور مرتضی بخش وغیرہ ان سلفی حضرات سے تنفر کی ایک بڑی وجہ ان کی یہی غلطی ہے ، کہ انہوں نے زمان و مکان اور احوال کے اختلاف کو نظر انداز کرتے ہوئے ، کبار مشایخ پر بڑی بے احتیاطی سے گفتگو کی ہے ۔
آپ کن سیاسی اور غیر سیاسی اجتماعی حالات کے متعلق بات کر رہے ہیں شیخ اگر واضح کریں تو مہربانی ہوگی۔
زمان و مکان اور احوال کی تبدیلی سے احکام کی تبدیلی کے متعلق اگر ممکن ہو تو قرآن و حدیث اور علمائے سلف کے اقوال پیش کریں تا کہ مجھے یہ مسئلہ سمجھنے میں آسانی ہو۔
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
یہ تو ان کے کسی ترجمے کو باقاعدہ پڑھا جائے اور تحقیقی جائزہ لیا جائے پھر کچھ تبصرہ کیا جا سکتا ہے سردست یہ کہنا مقصود ہے ایک شخص جس کے منھج میں غلطی ہے اس سے دوران ترجمہ علمی غلطیوں کا امکان بھی ہے کہ ہر شخص ترجمہ یا توضیح میں اپنے ذاتی خیالات و تاویلات سے مکمل طور پر آزاد نہیں ہوتا اور تحریر پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں
جس منہجی غلطی کا آپ طارق علی بروہی پر الزام لگا رہے ہیں وہی غلطی آپ بھی کر رہے ہیں، یہ کھ کر کہ اس کا دوسروں کے منہج کو غلط کہنا غلط ہے، آپ بھی بروہی کے منہج کو غلط کہ رہے ہیں، یعنی جو منہج آپ کے مطابق غلط ہے آپ اسی میں ملوث ہیں۔
صحیح بات تو یہ ہوگی کہ اگر آپ ان کے منہج کو غلط سمجھتے ہیں تو بات کو واضع کریں، غلطیوں کی نشان دہی کریں، اگر ان کی ترجمہ شدہ کتب کا مطالعہ کرنا پڑتا ہے تو مطالعہ کریں پھر ان کی منہجی غلطیاں واضح کریں۔ ورنہ کسی کی منہجی غلطی کو واضح کئے بغیر اس کے منہج کو غلط کہنا غلط منہج ہے۔ اور ایسے شخص کی جو اپنے آپ کو سلفی اور اہل حدیث کہتا ہے، سلفی علماء کی کتب کا ترجمہ کرتا ہے، اس کے متعلق وضاحت کے بغیر کچھ کہنا اپنے مسلمان بھائی پر ظلم اور سلفی علماء سے روکنے کے مترادف ہوگا۔

جو شخص صرف اپنی عقل اور مرتضی بخش کی شخصیت پرستی میں مبتلا ہو کر ہر مخالف پر فتوی لگا رہا ہے کہ فلاں کا منھج صحیح نہیں فلاں سے عقیدہ نہ لو فلاں سے علم نہ لو صرف میرے استاد سے لو
بروہی کی سیٹ پر دوسرے علماء کے اقوال بھی موجود ہیں، انہوں نے دوسرے علماء کی کتب کے تراجم بھی کئے ہیں۔ آپ کی یہ بات صرف الزام لگ رہی ہے، اگر ایسا نہیں ہے تو برائے مہربانی ان کی اس غلطی کی نشان دہی کریں کہ انہوں نے کہا شخصیت پرستی کی ہے؟ ورنہ آپ ان کے منہج کو غلط کھ رہے ہیں اور وہ دوسروں کے منہج کو غلط کہ رہے ہیں، دونوں کی غلطی ایک ہی ہوئی۔

اور جہاں تک اس کا رد لکھنے کی بات ہے تو میں اس کا رد لکھ کر اسے مزید مشہور نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ ان لوگوں کا یہی طریقہ کار ہے
اگر متقدمین اور متاخرین میں سلفی علماء آپ کی طرح سونچتے تو کسی گمراہ فرقے، گمراہ شخص کا رد نہیں لکھتے، ان کی غلطیاں واضح نہیں کرتے، اور لوگوں کو ان سے بچنے کے لئے مستقل کتابیں نہیں لکھتے۔
اس ڈر سے نہیں لکھنا کہ آپ کا ان کے رد میں لکھنا ان کی شہرت بڑھا دے گا صحیح نہیں ہے، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس شخص سے لوگوں کو نقصان ہو سکتا ہے تو آپ کو اس کے رد میں لکھنا چاہئے یہی مسلمانوں کے ساتھ خیرخواہی ہے اور یہی منہج سلف صالحین ہے۔
اللّٰہ تعالٰی مجھے اور آپ کو دین کی صحیح سمجھ دے، آمین
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
یوسف قرضاوی اور اس جیسے لوگوں کی کتب کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے، کیا ان جیسوں کی کتب کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے؟
میرے جملے کو دوبارہ غور سے پڑھ لیں اسی میں جواب موجود ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
محمد فیض عالم ابرار
آپ اتنے جذبات میں ہیں کہ میرا نام بھی آپ سے درست نہیں لکھا گیااور اگر ان بوجھ کر لکھا ہے تو پھر آپ نے میری بات کی تائید ہی کی ہے
 
Top