• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طاق راتوں میں شب بیداری کا مسنون طریقہ : عطاء اللہ حنیف بھوجیانی

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
السلام علیکم
تراویح کے علاوہ نفلی نماز باجماعت پڑھنا (عندالاحناف مکروہ ہےجب کہ مقتدی دو سے زیادہ ہوں)
وعلیکم والسلام ورحمتہ وبرکاتہ
کیا یہ بات کہ تراویح کے علاوہ نفلی نماز باجماعت پڑھنا جب کہ مقتدی دو سے زیادہ ہوںسلفیوں کے نزدیک بھی مکروہ ہے ؟؟
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
ایک سوال تمام دوستوں سے کہ اگر فرض کیجئے کہ کوئی شخص رات کو نیند نہیں کرسکا اور وہ جاگ رہا ہے اور مسجد میں تہجد کے لئے قیام ہو اور وہ اس میں شامل ہوجائے اور پوری نماز ادا کرے تو اس صورت میں اس کی تہجد تسلیم کی جائے گی یا نہیں؟؟؟۔۔۔
السلام علیکم
’’’تہجد ‘‘کی نماز کے لئے سونا شرط نہیں،تہجد سے مراد وقت ہے جیسے’’چاشت‘‘ اشراق‘‘ ’’اوابین‘‘ ان وقتوں میں جو بھی نماز پڑھی جائے گی ان وقتوں کی برکت حاصل ہوجائے گی اصل مقصد ان وقتوں سے فائدہ حاصل کرناہے۔اگر قضا نماز بھی ادا کرے گا تو ان وقتوں کے فوائد بھی حاصل ہوجائیں گے ۔اور بہتر بھی یہی ہوگا کہ جن حضرات کے ذمہ قضا نمازیں ہیں وہ نوافل کی بجائے قضا نمازین ہی پڑھیں اس سے دو فائدے ہوں گے ایک تو فرائض کی ادائیگی اور دوسرا وقت کی فضیلت بھی حاصل ہوگی۔فقط والسلام
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
وعلیکم والسلام ورحمتہ وبرکاتہ
کیا یہ بات کہ تراویح کے علاوہ نفلی نماز باجماعت پڑھنا جب کہ مقتدی دو سے زیادہ ہوںسلفیوں کے نزدیک بھی مکروہ ہے ؟؟
اس کا جواب سلفی حضرات ہی دے سکتے ہیں۔
 
ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
یہ معاملہ تو انسانوں سے متعلق نہیں محترم اس معاملے کو ہم اللہ کے سپرد کر دیں تب ہی عافیت ہے۔
میرے بھائی انسانوں سے متعلق ہے۔ جس طرح نعت خوانی ایک پیشہ اور کاروبار بن چکی ہے، ہم اس پر نقد کرتے ہیں حالانکہ اسے بھی اللہ پر چھوڑا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹ کے لکھنے کا پس منظر یہ تھا کہ میرے قریب کی مسجد اہل حدیث میں طاق راتوں میں واعظین بلوانے کی کوششیں جاری تھیں۔ جماعت کے لوگ انتہائی غریب، سادہ لوح اور مخلص ہیں۔ 90 پرسنٹ سے زیادہ نمازی مستحقین زکوۃ ہیں لیکن اس کے باوجود ان لوگوں نے کچھ پیسے تقریبا تین ہزار جوڑ کر ایک معروف شیریں بیان واعظ طاق رات میں کچھ وقت کے لیے بلوانے رابطہ کیا لیکن موصوف نے اتنی رقم میں وقت دینے سے نہ صرف انکار کر دیا بلکہ زیادہ رقم کا مطالبہ بھی کیا اور وہ سادہ لوح جماعت اس بات پر حسرت اور افسوس کر رہی تھی کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ہم ایک اچھا واعظ بھی بلوا سکیں۔ جن رویوں کا ہم اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر رہے ہوں اسے ہم کیسے ڈسکس نہ کریں۔
 
محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310

بالکل آپ کی اس بات سے میں متفق ہوں۔۔
میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ جماعت کے ساتھ جو قیام کیا جاتا ہے اس کی تردید ایسے الفاظ سے نہ کی جائے جیسے شروع میں کی گئی۔۔
جزاک اللہ خیر
 
محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
دراصل تہجد کے لئے نیند لینا کیا شرط ہے؟؟؟۔۔۔

نہیں شرط نہیں۔
وہ حدیث آپ ذہن میں رکھیں جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح تک قیام کروایا جس میں صحابہ کرام کو فجر طلوع ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا۔

باقی عابدالرحمان بھائی نے بھی اچھی وضاحت فرمائی۔
جزاک اللہ
 
Top