• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طبی ماہرین نے بغیرآپریشن کے موتیا کا علاج دریافت کرلیا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
طبی ماہرین نے بغیرآپریشن کے موتیا کا علاج دریافت کرلیا
ویب ڈیسک جمعـء 24 جولائ 2015



ماہرین کا خیال ہے کہ لینوسٹیرول نامی کیمیکل سے آنکھوں کا موتیا کم ہوسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

لندن: ماہرین چشم نے آنکھ میں موتیے کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے ایسے آئی ڈراپس تیار کرلیے ہیں جس سے بغیر آپریشن موتیے کا علاج ممکن ہوسکے گا۔

موتیے کا علاج صرف آپریشن کے ذریعے ہے جس میں نشتر کے ذریعے آنکھوں کا موتیا نکالا جاتا ہے اور ہر سال لاکھوں افراد اس علاج سے گزرتے ہیں لیکن اب ایک سائنسی جریدے کے مطابق سائنسدانوں نے لینوسٹیرول نامی ایک ایسے قدرتی مالیکیول کا آئی ڈراپر تیار کیا ہے جسے آنکھ میں ڈالا جائے تو موتیا سکڑتا چلا جاتا ہے۔

اس لینوسٹیرول دوا کو 2 ایسے کتوں پرآزمایا گیا جن میں قدرتی طور پر موتیا کا مرض موجود تھا اور 6 ہفتوں تک استعمال کے بعد ان میں موتیا کم ہوا اور دھندلاہٹ بھی کم ہوتی گئی جس کے بعد ماہرین اس پر مزید تحقیق کے لیے پر امید ہیں،بعض ماہرین کا خیال ہے کہ انسانوں پر لینوسٹیرول کے علاوہ دیگر مالیکیولزبھی آزمانے چاہئیں تاکہ بغیر جراحی موتیا جیسے اہم مرض کا خاتمہ کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ موتیا کا مرض پسماندہ ممالک میں عام طور پر پایا جاتا ہے جس کے باعث ان ممالک میں بیشتر افراد نابینا ہوجاتے ہیں۔
 
Top