• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طلوع اسلام (منکرین حدیث) سے چند بنیادی سوالات

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
طلوع اسلام (منکرین حدیث) سے چند بنیادی سوالات

مولانا عبدالرحمن کیلانی​
لِّيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَن بَيِّنَةٍ وَيَحْيَىٰ مَنْ حَيَّ عَن بَيِّنَةٍ ۗ وَإِنَّ اللَّهَ لَسَمِيعٌ عَلِيمٌ ۔
تاکہ جو ہلاک ہو، دلیل پر (یعنی یقین جان کر) ہلاک ہو اور جو زنده رہے، وه بھی دلیل پر (حق پہچان کر) زنده رہے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
1۔وحی اور قرآن

سوال نمبر1
کیا کوئی ایسی واضح ایات قرآن میں موجود ہے جس سے معلوم ہو کہ وحی تمام تر قرآن میں محصور ہے؟
سوال نمبر2
اگر وحی الٰہی تمام تر قرآن میں محصور ہے تو بتائیے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہجرت حکم الٰہی کےمطابق کی تھی یا از خود ہی نکل کھڑے ہوئے تھے اگر حکم الٰہی سے ہوئی تھی تویہ حکم قرآن میں کہاں ہے؟ اور اگر بلا حکم الٰہی ہی آپؐ نکل کھڑے ہوئے تو حضرت یونس علیہ السلام پر کیوں عتاب نازل ہوا تھا؟
سوال نمبر3
حدیبیہ کے موقع پر رسول اللہ ﷺ نے تمام صحابہ سے خون پر بیعت لینے کے بعد حقیر شرائط پر اور تمام صحابہ کی مرضی کے خلاف جو صلح کی تھی۔ وہ حکم الٰہی سے کی تھی یا از خود ہی کرلی تھی؟ اگر آپ ﷺ نے از خود کرلی تھی تو آپﷺ نے مشورہ کے واضح حکم کے بعد ایسا کیوں کیا؟ اور اگر بحکم الٰہی کی تھی تو یہ حکم قران میں کہاں ہے؟
سوال نمبر4
آپﷺ نے بہت سی ایسی پیش گوئیاں کیں۔ جو قرآن میں مذکور نہیں ایسی پیش گوئیاں کچھ تو آپﷺ کی زندگی میں ہی پوری ہوگئیں کچھ آپﷺ کی وفات کے بعد۔ کوئی پیش گوئی ایسی نہیں جو صحیح روایت سے ثابت ہو پھر وہ غلط ثابت ہو۔ ایسی انبائے غیب کا رسول اللہ ﷺ کے پاس کیا ذریعہ تھا؟
سوال نمبر5
(الف) قرآن کا بیان کیا چیز ہے؟ کیا اس بات کی حفاظت کی ذمہ داری بھی اللہ تعالیٰ نے لے رکھی ہے یا نہیں؟
(ب) اگر قرآن کے بیان کی حفاظت کی ذمہ داری بھی اللہ تعالیٰ نے لے رکھی ہے وہ اللہ نے پوری کی ہے یا نہیں؟ اور اگر کی ہے تو کیسے؟
(ج) قرآن کے بیان کو اگر قرآن سے الگ کردیا جائے تو قرآن کے الفاظ کی حفاظت کا کچھ فائدہ ہے؟ خصوصاً جب کہ ہر شخص اس کے علمی حصہ کی تاویل و تعبیر میں آزاد ہے اور اس کی یہ شرح کسی بھی دوسرے کے لیے قابل حجت نہیں۔ رہا احکام کا حصہ جس کی جزئیات اگر کبھی قرآنی معاشرہ یا مرکز ملت قائم ہوا تو متعین کرے گا؟
سوال نمبر6
قرآن 23 سال تک وقفوں سے نازل ہوتا رہا ۔ تو اس کی سورتوں میں آیات کی ترتیب وحی کے ذریعے دی گئی یا رسول اللہ ﷺ نے خود ہی جیسے مناسب سمجھا، آیات کا ربط قائم فرما دیا تھا؟ نیز بتاویے کہ اگر ترتیب کو الہامی اور بذریعہ وحی نہ مانا جائے تو قرآن کو الہامی کتاب سمجھا جاسکتا ہے۔؟
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
2۔استواء علی العرش

سوال نمبر7
اگر اللہ تعالیٰ عرش پر یا اوپر نہیں (بلکہ ہر جگہ موجود ہے) تو قرآن کہاں سے نازل ہوتا تھا؟
سوال نمبر8
(الف) انسانی ذات کے ارتقاء کے لیے پرویز صاحب اپنے صراط مستقیم اوپر کو کیوں لے جاتے ہیں۔ (قرآن فیصلے صفحہ343)
(ب) اللہ تعالیٰ اپنے ’’امر‘‘ کو ’’سماء‘‘ سے ’’ارض‘‘ پرکیوں اتارتا ہے؟ (نظام ربوبیت صفحہ 6)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
3۔فرشتوں کا خارجی وجود اور تشخص

سوال نمبر9
اگر فرشتوں کا خارجی وجود نہیں تو قرآن کو کون رسول اللہ ﷺ کے دل پر اتارتا تھا؟
سوال نمبر10
یہ جبرئیل اورمیکائیکل کیا چیز ہیں؟ کراماً کاتبین کون ہیں؟ تین ہزار یا پانچ ہزار ملائکہ کی کیا حقیقت ہے جو جنگ بدر میں صرف 313 غازیوں کی مدد کے لیے نازل ہوئے تھے؟
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
4۔وحی اور کتابت

سوال نمبر11
اگر وحی الٰہی کے لیے اور تعمیل احکام وحی کے لیے کتابت ضروری ہے تو جن انبیاء کو کتاب دی ہی نہیں گئی۔ان کی امتوں پراحکام وحی کی تعمیل فرض تھی یا نہیں؟ نیز ان قوموں پر کیوں عذاب آیا تھا؟
سوال نمبر12
حضرت موسیٰ علیہ السلام پر تورات اس وقت نازل ہوئی جب آپ فرعون سے نجات حاصل کرنے کے بعد مقام تیہ میں تھے۔ تورات کے نزول سے پہلے کی وحی اگر کتابت نہ ہونے کی وجہ سے واجب التعمیل نہیں تھی تو فرعونیوں کو غرق کیوں کیا گیا؟
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
5۔تکمیل دین

سوال نمبر13
طلوع اسلام (منکرین حدیث) کا دعویٰ ہے کہ دین دور نبویﷺ میں (الیوم اکملت لکم دینکم) کی رُ و سے مکمل ہوچکا۔لہٰذا احادیث کی ضرورت نہیں اور ہمارا سوال یہ ہے کہ اگر دین مکمل ہوچکا ہے تو پھرمرکز ملت کی کیا ضرورت ہے؟
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
6۔مشورہ

سوال نمبر14
طلوع اسلام کا دعویٰ ہے کہ قرآن میں اصول بیان ہوئے ہیں ان کی جزئیات آپﷺ بحکم الٰہی(1)صحابہ سے مشورہ کرکے اور اقتضآت زمانہ کے مطابق طے فرمایا کرتے تھے۔کیا طلوع اسلام کسی ایک ایسے مشورہ کی تفصیل پیش کرسکتا ہے جس کا تعلق تشریعی امر سے ہو۔ یعنی اس کا تعلق نمازوں کی تعداد، اوقات، رکعات، ترتیب وغیرہ سے ہو یا زکوٰۃ کے نصاب اور شرح کے متعلق یا حج کے مناسک کے متعلق ہو یا طلاق اور رضاعت سے متعلق، وراثت سے متعلق ہو یا جہا دکے احکام سے متعلق ہو؟
(1) واضح رہے کہ مشورہ صرف تدبیری امور میں ہوتا ہے تشریعی میں نہیں؟
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
7۔ظن اور یقین

سوال نمبر15
دین کے لیے یقینی ہونا ضروری ہے اور یقینی چیز صرف قرآن ہے اب قرآن کی جو جزئیات مرکز ملت طے کرے گا۔ وہ یقینی تو نہیں ہوسکتیں کیونکہ وہ قرآن میں نہیں ہیں۔ پھر کیا یہ دین کا حصہ اور واجب التعمیل ہوں گی؟ اگر یہ جزئیات شریعت بن سکتی ہیں تو پھر سنت رسولﷺ کیوں نہیں بن سکتی؟ اور اگر یہ جزئیات نہ دین ہیں نہ واجب التعمیل تو پھر اس کا فائدہ کیا ہے؟
سوال نمبر16
ظنی ہونے سے متعلق جو کچھ اعتراضات حدیث پر کئے جاتے ہیں مثلاً بشری لغزشیں یا میلانات و عواطف، کیا یہ مرکزملت ان سے محفوظ و مصئون ہوگا؟
سوال نمبر17
جب تک مرکز ملت قائم ہوکر اصولی احکام کی جزئیات طے نہیں کرتا اس وقت تک ان اصولی احکام کی تعمیل کی کیا صورت ہوسکتی ہے؟ نیز کیا یہ احکام اس وقت تک ناواجب التعمیل سمجھے جاتے ہیں؟ مثلاً آج اگر کوئی شخص مسلمان ہو تووہ احکام دین کی تعمیل کیسے کرے؟
سوال نمبر18
ایک سے زیادہ ظن یا ظنون کا مجموعہ کسی واقعہ کے متعلق یقین پیدا کرتا ہے یا مزید بدظنی؟ اگر مزید بدطنی پیدا کرتا ہے تو قرآن نے شہادتوں کا نصاب کیوں مقرر کیا ہے؟ اور اگر یقین پیدا کرتا ہے تو حدیثوں کے یقینی ہونے پر کیوں اعتراض ہے؟
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
8۔اطاعت ِرسولﷺ

سوال نمبر19
پرویز صاحب فرماتے ہیں کہ قرآن کی تعلیم کا بنیادی نقطہ یہ ہے کہ اطاعت صرف خدا کی، کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کسی اورکی نہیں۔ (مقام حدیث صفحہ 64) اب جو انبیاء اپنی قوم کو
فاتقواللہ واطیعون (26: 108۔110۔126) یعنی ’’ڈرو اللہ سے اور اطاعت میری کرو۔‘‘
کہتے رہے۔ ان کے متعلق کیا خیال ہے؟ کیا وہ لوگوں سے اس بنیادی نکتہ کو اوجھل رکھ کر اور خدا کا نام بھی لئے بغیر اپنی ہی اطاعت کی ترغیب دے کر نعوذ باللہ لوگوں سے شرک کرواتے رہے ہیں؟
سوال نمبر20
اگر اطاعت رسول کی بھی درست نہیں تو مرکز ملت کی اطاعت کیسے درست ہوسکتی ہے؟
سوال نمبر21
کیا وجہ ہے کہ امت کے لیے اسوہ حسنہ رسولﷺ کی ذات کو قرار دیا گیا ہے۔ قرآن کو نہیں دیا گیا؟ (33۔21)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
9۔کتابتِ حدیث

سوال نمبر22
مسلم کی یہ روایت ہے کہ
’’جس نے قرآن کے سوا کچھ لکھا ہے وہ اسے مٹا دے۔‘‘
(وما ینطق عن الھویٰ ان ھو الا وحی یوحیٰ) میں شامل ہے یا نہیں؟ اگر شامل ہے تو یہ وحی غیر از قرآن ہوئی۔ اور اگر شامل نہیں تو پھر اسے طلوع اسلام (منکرین حدیث) درست اور قابل حجت کیوں سمجھتا ہے؟
 
Top