• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عائشہ مانگو کیا مانگتی ہو ۔ حدیث کی تحقیق درکار ہے

شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
محترم علمائے کرام سے درخواست ہے کے اس حدیث کا پتہ کردیں کے آیا یہ حدیث کسی حدیث کی مستند کتاب میں موجود ہے اور اگر موجود ہے تو کیا یہ صحیح ہے یا ضعیف یا موضوع؟ ۔۔
میں نے کوشش کی کہ اس حدیث کو کاپی کرکے یہاں پر پیسٹ کروں مگر ممکن نہ ہوسکا، اسی لیے معذرت! ۔
میں اس کا اسکرین شاٹ یہاں پر لگا رہا ہوں ۔
 

اٹیچمنٹس

شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
محترم علمائے کرام سے درخواست ہے کے اس حدیث کا پتہ کردیں کے آیا یہ حدیث کسی حدیث کی مستند کتاب میں موجود ہے اور اگر موجود ہے تو کیا یہ صحیح ہے یا ضعیف یا موضوع؟ ۔۔
میں نے کوشش کی کہ اس حدیث کو کاپی کرکے یہاں پر پیسٹ کروں مگر ممکن نہ ہوسکا، اسی لیے معذرت! ۔
میں اس کا اسکرین شاٹ یہاں پر لگا رہا ہوں ۔
شیخ @اسحاق سلفی حفظہ اللہ ۔

شیخ @خضر حیات حفظہ اللہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں نے کوشش کی کہ اس حدیث کو کاپی کرکے یہاں پر پیسٹ کروں مگر ممکن نہ ہوسکا، اسی لیے معذرت!
لیں بھائی جی! غالبا۔۔ وہی یا ملتی جلتی تحریر ہے۔۔

ایک بار پیارےآقا حضرت محمد مصطفٰی ؐ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کے گھرمیں آرام فرماتھے۔ اس دن نبیؐ بڑے خوش تھے بہت خوشگوار موڈ میں تھے بڑی بشاش سی طبیعت، ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ جب تشریف لائیں تو آقاؐ نےمسکرا کر فرمایاتبسم لاکرفرمایا" اے عائشہ مانگو آج جو مانگانا ہے". نبیؐ کو اتنی بمسکرا کر خوش ہوکر جب ؐ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ نے سنا کہ اے عائشہ مانگو آج جو مانگانا تو پریشان ہو گئی کہ آج تو آقاؐ بڑےموڈ میں ھیں بڑے خوش ہیں آج مانگو تو کیا مانگو اب آپؓ سوچ میں پڑھ گئیں کہ یہ مانگو تو یہ چھوٹتا ہےیہ مانگو تو یہ چھوٹتا ہے کچھ ایسا مانگو کہ جس میں سب آ جائے اب اسی سوچ میں گم ہو گئیں مگر نتیجہ نہ نکال پائیں۔تو پھر انہوں نے کہا کہ یارسول اللہؐ کیا مجھے اس بات کی اجازت ہے کہ آپؐ سے کیا مانگو اس کے لئے میں مشورہ کرلوں۔ تو آپؐ نے کہا عائشہ کس سے مشورہ کرو گی۔ تو فرمایا ! یارسول الله ؐ اپنے والد گرامی سے تو آپؐ نے مسکرا کر فرمایا اچھا میرے یارغار سے مشورہ کرنا چاہتی ہو ؟ نبیؐ نے فرمایا تو جاو عائشہؓ مشورہ کر لو۔۔اگر آپ میرے یارغار ہی سے مشورہ کرنا چاہتی ہو تو جاو مشورہ کر لو۔ توالمومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ دوڑیں ہوئی اپنے والد محترم حضرت صدیق اکبرؓ کے پاس آئی تو کہا ابّا آج نبیؐ بہت خوش ہیں تو انہوں نے خوش ہو کر کہاکہ " اے عائشہ مانگو آج جو مانگانا ہے"میری سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا مانگوں تو کہا اچھا رسول الله ؐ نے ایسے فرمایا۔ ۔ ۔ توحضرت صدیق اکبرؓ بھی بڑے خوش ہوئے ۔ ۔ ۔ تو کہا بیٹی اگر ایسا ہے توسنو ۔ ۔ ۔! اگر تم میرا مشورہ مانگتی ہو تو آقاؐ سے یہی ایک چیز مانگ لو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو کہا کیا مانگوں ۔ ۔ ۔؟
آقاؐ سے کہو کہ یارسول الله ؐجب آپؐ معراج کی شب گئے تھے ، رب سے ملے تھے، تو جو خاص ملاقات ہوئی تھی، تو اس خاص ملاقات میں کچھ خاص باتیں بھی ہوئیں تھیں، ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔تو ان خاص باتوں میں سے کوئی ایک خاص بات ہی بتا دیجئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اُ س راز والی بات میں سے جو صرف آپؐ اور رب کریم جانتا ہے اس میں سے صرف کوئی ایک بات ہی بتا دیجئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو حضرت عائشہ صدیقہ ؓ دوڑیں ہوئیں آئیں ۔ ۔ ۔تو نبیؐ نے دور سے آتے ہوئے دیکھا توفرمایا " عائشہ پوچھ آئی۔ ۔ ۔ کیا فرمایا میرےیار غار نے "
جی ہاں پوچھ آئی یارسول الله ؐ۔ ۔ ۔یارسول الله ؐمجھے بس وہ جو آپ گئے تھے جو خاص ملاقات ہوئی تھی تو اس خاص ملاقات میں کچھ خاص باتیں بھی ہوئیں تھیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔تو ان خاص باتوں میں سے کوئی ایک خاص بات ہی بتا دیجئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اُ س راز والی بات میں سے جو صرف آپؐ اور رب کریم جانتا ہے اس میں سے صرف کوئی ایک بات ہی بتا دیجئے ۔ ۔ ۔ آقاؐ مسکرا پڑے کہ میرے یارغار نے پوچھا بھی تو کیا پوچھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔! جاننا اچاہا بھی تو کیا جاننا چاہا۔ ۔ ۔ ۔ !تو سرکار دو عالم ؐ فرماتے ہیں کہ عائشہ یہ راز کی بات ہے ۔ ۔ ۔لیکن میں نے وعدہ کر لیا ہے تو میں ان باتوں میں سے ایک بات دیتا ہوں۔ ۔ ۔ ۔کہ الله رب العزت نے مجھ سے فرمایا "کہ جو ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑدیگااسکو جنّت میں بیجھنا مجھ پر لازم ہو جائےگا " ( سُبحان اللہ )اب ادھر حضرت صدیق اکبرؓ بڑی بے چینی انتظار فرمائے جا رہے تھے ۔ ۔ ۔ کہ کیا بتایا آقاؐ نے عائشہ جلدی سے آئے اور مجھے بتائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔کہ کیا وہ خاص باتوں میں سے بات ہے ۔ ۔ ۔ ۔کچھ دیر بعدحضرت عائشہ صدیقہ ؓاپنے والد حضرت صدیق اکبرؓکے گھر میں داخل ہوتی ہیں تو دیکھتی کیا ہیں کہ حضرت صدیق اکبرؓ بڑی بے چینی سے ٹہل رہے ہیں ۔ ۔ ۔ اور وعدہ لے لیا تھا کہ عائشہ جب حضور ﷺ بتائیں گے تو تم آکرمجھے بتاو گی۔ ۔ ۔ ۔۔ تو وہ جب وعدے کی تکمیل کے لئے پہنچی۔ ۔ ۔ ۔ ۔توحضرت صدیق اکبرؓتیز قدموں کے ساتھ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی طرف لپکے ۔ ۔ آو بیٹی آو ۔ ۔ ۔ ۔میں تمہارا ہی انتظار کر رہا تھا ۔ ۔کیا فرمایا آقاؐ نے ۔ ۔ ۔؟ تو حضرت عائشہ صدیقہ ؓ نے فرمایا کہ خضورؐ نےفرمایا الله رب العزت نے مجھ سے فرمایا "کہ جو ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑدیگااسکو جنّت میں بیجھنا مجھ پر لازم ہو جائےگا " ۔ ۔ ۔ ۔یہ سننا تھا کہ حضرت صدیق اکبرؓ نے زاروقطار رونا شروع کردیا ۔ ۔ ۔ ۔ بلکہ آواز کے ساتھ رونا شروع کردیا ۔ ۔ ؐ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ گبھرا گئیں ۔ ۔ کہ ابّا جان یہ تو خوشی کی بات ہے آپؓ اس پر رو رہے ہیں ، گبھراے ہوئے ہیں ،اس قدر ڈرے ہوئے ہیں ؟ بات کیا ہے؟ حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ نے فرمایا بیٹی ۔ ۔ ۔ ۔ تم نے اس بات کاایک ہی روخ تو دیکھا ہے۔ ۔ ۔
" جو ٹوٹے ہوئے دلوں جوڑ دے اس پر جنت لازم ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور جو کسی کا دل توڑ دے تو اس پر جہنم بھی تو لازم ہوگئی نا "​
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے تو اس کا کہیں کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔ اللہ اعلم ۔
 
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
بے حد معذرت خواہ فورم سے غیر حاضری کے سبب جواب نہ دے سکا ۔
اور بسیار تلاش کے باوجود یہ مجھے یہ قصہ کہیں نہیں ملا ۔
 
Top