• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عازمین حج و عمرہ کی تعلیم و تربیت کے لیے کعبہ و دیگر مقامات کے ماڈلز بنانا

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایک بھائی کا سوال:
عازمین حج کی تعلیم و تربیت کے لیے کعبہ و دیگر مقامات کے ماڈلز بنانا اور ان ماڈلز کے اردگرد اُن کی تعلیم و تربیت کرنا، کیسا عمل ہے؟
جزاک اللہ خیرا

Screenshot_2016-10-05-18-20-27.png
Screenshot_2016-10-05-18-20-17.png
Screenshot_2016-10-05-18-20-08.png
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
غیر ضروری فعل ہے ، تعلیم و تربیت کے اس کے علاوہ کئی طریقے ہوسکتے ہیں ۔
اس کے فائدے کی بجائے فتنہ زیادہ محسوس ہوتا ہے ۔
یقین نہیں آرہا کہ کسی جگہ پر یہ سب کچھ واقعتا ہورہا ہے ، اور تعلیم و تربیت کے لیے ہورہا ہے ، یہ تو بالکل بھی نہیں لگ رہا ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
یقین نہیں آرہا کہ کسی جگہ پر یہ سب کچھ واقعتا ہورہا ہے ، اور تعلیم و تربیت کے لیے ہورہا ہے ، یہ تو بالکل بھی نہیں لگ رہا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایک پرانی خبر:

سوڈان میں عازمین حج وعمرہ کی تربیت کے لیے حسب سابق اس سال بھی خرطوم میں بیت اللہ شریف کا ماڈل تعمیر کر کے عازمین حج کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مناسک حج کے طریقے سکھانے کے لیے بنائے گئے اس منفرد ماڈل کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد خرطوم آ رہی ہے۔

العربیہ ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق دارالحکومت خرطوم کے شمال میں الحضراء گراؤنڈ میں بنائے گئے بیت اللہ کےنمونے کا تجربہ ملائیشیا سے حاصل کیا گیا ہے کیونکہ ملائیشیا میں گذشتہ کئی سال سے عازمین حج کو مناسک کی ادائیگی کے طریقے بتانے کے لیے اسی طرح کا ماڈل بنایا جاتا ہے۔ خرطوم میں پہلی مرتبہ گذشتہ برس خانہ کعبہ کا ماڈل بنایا گیا تھا۔

خرطوم وزارتِ مذہبی و امور وحج کمیشن کو توقع ہے کہ خانہ کعبہ کا ماڈل تعمیر کر کے انہوں نے نہ صرف حجاج کرام کی تربیت کا بہترین انتظام کیا ہے بلکہ اس طریقے سے امسال سوڈان سے حجاج کرام کی تعداد میں دس ہزار عازمین کے اضافے کی توقع ہے۔

خرطوم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوڈانی وزیر اوقاف و مذہبی امور عثمان الکباشی کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کے نمونے کے ذریعے وہ زیادہ فعال طریقے سے عازمین حج وعمرہ کی تربیت کر سکیں گے تاکہ وہ مناسک حج صحیح اسلامی طریقے کے مطابق ادا کر سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں الکباشی نے کہا کہ خانہ کعبہ کا ماڈل تعمیر کرنے میں دو ہزار ڈالرز کی لاگت آئی۔ یہ رقم وزارت مذہبی امورکی جانب سے ادا کی گئی ہے، جس کے بعد عازمین حج میں یہ خوف بھی پیدا ہوا ہے کہ حکومت ان سے حج کی اضافی فیس وصول کرے گی۔ تاہم حکومت نے عازمین حج وعمرہ کو اطمینان دلایا ہے کہ ان سے کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔

حج کمیشن کے ایک دوسرے عہدیدار نے بھی کہا ہے کہ خانہ کعبہ کا ماڈل بنا کرحجاج کرام کو لوٹنا ہمارا مقصد نہیں بلکہ ہم عازمین کی بہتر طریقے سے تربیت کرنا چاہتے ہیں۔ بیت اللہ شریف کے نمونے کی تعمیر سے حجاج کے حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

العربیہ ٹی وی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ الخضراء گراؤنڈ میں بنائے گئے خانہ کعبہ کے نمونے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شہری آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ امسال حجاج کرام کی تعداد میں بھی خاطرخواہ اضافے کی توقع ہے۔
http://www.alarabiya.net/articles/2011/10/02/169711.html
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
تعلیم کے لیے جو پہلے حج کر چکے ہیں ، ان کی مدد لی جاسکتی ہے ،، حرمین شریفین کی ویڈیوز استعمال کی جاسکتی ہیں ۔
مشق کی حجت سے الگ سے مقامات مقدسہ کے ماڈل بناکر رکھ لینا سمجھ میں نہیں آرہا ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
تعلیم کے لیے جو پہلے حج کر چکے ہیں ، ان کی مدد لی جاسکتی ہے ،، حرمین شریفین کی ویڈیوز استعمال کی جاسکتی ہیں ۔
مشق کی حجت سے الگ سے مقامات مقدسہ کے ماڈل بناکر رکھ لینا سمجھ میں نہیں آرہا ۔
یہ ایک سازش معلوم ہوتی ہے.
حج کے لۓ تربیتی کیمپ لگاۓ جاتے ہیں. علماء کرام کے محاضرات ہوتے ہیں. لیکن اس طرح کعبہ کا ماڈل بنا کر تعلیم دینا عقل سے پرے ہے. ھذا محال فی القیاس بدیع
 
Top