• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عاشقانِ رسول اصل میں مخالفانِ رسول ہیں کیونکہ ان کا ہر قول و عمل رسول اللہ ﷺ کی مخالفت کرتا ہے

شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
عاشقانِ رسول اصل میں مخالفانِ رسول ہیں کیونکہ ان کا ہر قول و عمل رسول اللہ ﷺ کی مخالفت کرتا ہے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : قبر پر عمارت نہ بناؤ
( سنن ابی داود،حدیث نمبر: 3225)
(انہوں نے کہا ہم بنائیں گے)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : قبر کو پختہ نہ بناؤ
( سنن ابی داود،حدیث نمبر: 3225)
انہوں نے کہا ہم بنائیں گے

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : قبر پر کچھ نہ لکھو
(سنن ابن ماجہ،حدیث نمبر: 1563)
انہوں نے کہا ہم لکھیں گے

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : غیر اللہ کیلئے جانور ذبح کرنے والے پر اللہ کی لعنت
(صحیح مسلم،حدیث نمبر: 1978)
انہوں نے کہا ہم جانور ذبح کرے گے گو ہم لعنتی ہوں

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اسلام میں عقر نہیں ہے
(سنن ابی داؤد،حدیث نمبر:3222)
انہوں نے کہا ہم قبر کے پاس جانور ذبح کریں گے

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اللہ نے حلالہ کرنے اور کرانے والے دونوں پر لعنت کی ہے
(سنن ابن ماجہ،حدیث نمبر: 1936)
انہوں نے کہا ہم حلالہ کریں گے

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جب تم کوئی چیز مانگو تو صرف اللہ سے مانگو، جب تو مدد چاہو تو صرف اللہ سے مدد طلب کرو

(سنن الترمذي،حدیث نمبر: 2516)
انہوں نے کہا ہم غیراللہ سے بھی سوال کریں گے اور مدد مانگیں گے

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
دعا ہی عبادت ہے

(سنن الترمذي،حدیث نمبر: 3372)
انہوں نے کہا ہم غیروں کو بھی پکاریں گے

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
کل کی بات اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا

(سنن ابن ماجہ،حدیث نمبر: 1897)
انہوں نے کہا نہیں آپ جانتے ہیں بلکہ ہماری شیخ حضرت بھی جانتے ہیں

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
میں نے اللہ تعالیٰ کو نہیں دیکھا بلکہ جبرائیل علیہ السلام کو ان کی اصلی صورت میں دو دفعہ دیکھا ہے

(سنن الترمذي،حدیث نمبر: 3068)
انہوں نے کہا نہیں آپ نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا ہے بلکہ آپ نے ان سے ملاقات بھی کی ہے

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
میری تعریف میں مبالغہ آرائی نہ کرنا میں اللہ کا بندہ ہوں اسلئے مجھے اللہ کا بندہ اور اس کا رسول کہنا

(صحیح بخاری،حدیث نمبر: 3445)
انہوں نے کہا نہیں آپﷺ نور من نور اللہ ہیں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس نے نماز پڑھی اور اس میں سورۃ فاتحہ نہیں پڑھی تو وہ ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، پوری نہیں
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب امام کے پیچھے ہوں تو دل میں پڑھ لیا کرو

(سنن ابی داود،حدیث نمبر: 821)(صحیح مسلم:395)
انہوں نے کہا امام کے پیچھے نہیں پڑھیں گے

یہ تو صرف چند احادیث ہیں جو میں نے پیش کی ہیں اگر آپ خود قرآن و حدیث مطالعہ کریں تو آپ کو ان کے ہرہر عمل میں اللہ اور اس کے رسولﷺ کی مخالفت نظر آئے گی
 
Top