• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عبادت کے لیے شادی نہ کرنا :

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
میں نے پہلے ہی لکھا ہے کہ ”بعض فقہا“ کے مطابق ۔ اور جو فقہا فرض اور واجب کے فرق کو روا نہیں رکھتے، وہ ان دونوں صورتوں میں نکاح کو فرض سمجھتے ہیں۔
ہمارا ”المیہ“ یہ ہے کہ ہم بال کی کھال نکالنے کے اتنے ”ماہر“ ہیں کہ اصل موضوع کہیں پیچھے رہ جاتا ہے۔ بات شادی کرنے، نہ کرنے کی ہورہی تھی۔ اور یہ سوال اٹھا کہ یہ فرض ہے یا سنت۔ نکاح کو بالعموم ”سنت“ قرار دیا جاتا ہے۔ اگرنکاح ”فرض عین“ ہوتا تو یقیناً سو فیصد صحابہ نکاح کرتے۔

لیکن فقہائے کرام نے نکاح کے تفصیلی بیان میں فرض، سنت اور حرام نکاح کو بھی ”ڈیفائن“ کردیا ہے۔ تاکہ استثنائی صورتوں کی بھی وضاحت ہوجائے۔ بس بات اتنی سی تھی۔ اسی تین حالت کو کوئی پانچ میں بیان کردے تو تین پانچ میں پڑنے کی بجائے اصل بات ذہن نشیں رہنی چاہئے کہ ”نکاح گو کہ سنت ہے۔ مگر استثنائی صورتوں میں یہ فرض یا حرام بھی ہوجاتا ہے۔“
واللہ اعلم
میں آپ سے معذرت کرتا ہوں اگر میری بات آپ کو بری لگی۔ میں نے آپ پر تنقید نہیں کی تھی بلکہحافظ عمران الٰہی نے '' فرض '' اور '' واجب '' کا مسئلہ آپ سے پوچھنے کی بجائے مجھ سے پوچھ لیا تھا اس لیے میں نے کہا تھا کہ آپ ہی اسکا جواب دے سکتے ہیں۔
 
Top