• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عبد الستار ایدھی ۔ ایک متنازعہ شخصیت

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
17175 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
لو ہُن کرلو گل
زانیوں کی سہولت کے لئے
اور حرامی بچوں کی دیکھ بھال اور پرورش کے لئے
جھولا ایجاد کرنے کا انعام جنت ہو گیا۔
اور یہ اعلیٰ حضرت جھولا کے موجد کے ساتھ ساتھ
جنت رسید ہوگئے، اپنے شہیدِ جھولا ہونے کا انتطار کئے بغیر
ہُن کر لو گل
لا حول ولا قوۃ الا باللہ!!
کم از کم آپ جیسے سئینیر رکن سے تو یہ امید نہیں تھی۔
جب آپ ایک بار ہی اپنا موقف بیان کر چکے تو بار بار کہنے کا مقصد!؟
 

agha.akhlas7

رکن
شمولیت
فروری 14، 2016
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
43
Let us stop the discussions about Edhi Sahib. Everything belongs to Almighty Allah SWT who will decide what is best.

Sent from my SM-J500F using Tapatalk
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ الگ بات ہے کہ دیوبندیوں کی لغت میں اسکا معنی گالی دینا بھی لکھا ہے. اور سب سے پہلے گالی دینا ہی لکھا ہے.

جناب عالی!
معلوم ہونا چاہیۓ کہ ضروری نہیں ہے کہ صحابہ میں جو صفت پائ جاۓ اسکو ہی ذکر کیا جاۓ. کئ باتیں امت کو سکھلانے کے لۓ بھی بیان کی گئ ہیں. مزید یہ کہ آپ ملون الفاظ سے کیا بتانا چاہتے ہیں؟؟؟

غیبت کی بات بیچ میں کہاں سے آگئ محترم؟؟؟
ذرا غیبت کی تعریف تو کریں.

لوگوں کو حقائق بتانے بھی ضروری ہیں. جب ایدھی صاحب نے نۓ نۓ اور عجیب وغریب فتاوے پیش کۓ تو کیا اسکو بتانے سے غیبت، چغلی یا سب وشتم لازم آتا ہے؟؟؟

جناب پہلے ہم یہ طے کر لیں کہ ایدھی صاحب کے بارے میں حقائق بتانے سے کیا سب وشتم ہو رہا ہے یا نہیں. اسکے بعد یہ سوال کیجۓ گا.
عجیب!!
مجھے کیا معلوم تھا کہ آپ مناظر بھی ہیں (ابتسامہ)۔
میں نے ایک بات کو درست نہیں سمجھا تو اس کے متعلق کہہ دیا۔ آپ نہیں ماننا چاہتے تو نہ مانیے۔ لیکن معذرت کے ساتھ میں آپ سے اس موضوع پر مناظرہ نہیں کر سکتا۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
عجیب!!
مجھے کیا معلوم تھا کہ آپ مناظر بھی ہیں (ابتسامہ)۔
میں نے ایک بات کو درست نہیں سمجھا تو اس کے متعلق کہہ دیا۔ آپ نہیں ماننا چاہتے تو نہ مانیے۔ لیکن معذرت کے ساتھ میں آپ سے اس موضوع پر مناظرہ نہیں کر سکتا۔
استغفراللہ.

آپ سے ایسی باتوں کی امید اب ہوتی ہے
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
استغفراللہ.

آپ سے ایسی باتوں کی امید اب ہوتی ہے
تو آپ کیا چاہ رہے ہیں
میں آپ کی گزشتہ پوسٹ کا جواب دوں جس میں ہر جزو کو اس طرح الگ کیا گیا ہے جیسے کوئی دینی مسئلہ ہو؟
میرے عزیز بھائی میں صرف اتنا کہہ رہا ہوں کہ وہ مر چکا ہے. اب اسے برا بھلا نہ کہا جائے. اس کا فائدہ بھی نہیں ہے اور یہ حدیث کے تحت بھی آتا ہے.
لیکن اگر آپ میری بات سے راضی نہیں ہیں تو پھر خوب کہیں
میں اپنی کسی ذاتی بات پر اس طرح اجزاء کر کے بحث اور ہر جزو کے دلائل لکھنے سے معذرت چاہتا ہوں.
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تو آپ کیا چاہ رہے ہیں
میں کیا چاہتا ہوں یا آپ کیا چاہتے ہیں؟؟؟
میں آپ کی گزشتہ پوسٹ کا جواب دوں جس میں ہر جزو کو اس طرح الگ کیا گیا ہے جیسے کوئی دینی مسئلہ ہو؟
آپ کی بات سے اتفاق نہیں تھا سو غیر متفق قرار دیا. وضاحت آپ نے کی تو تھوڑی سے وضاحت میں نے بھی کر دی.
اسکے بعد آپ نے یہ سمجھ لیا کہ میں مناظرہ کرنا چاہتا ہوں؟؟؟
لیکن اگر آپ میری بات سے راضی نہیں ہیں تو پھر خوب کہیں
یہ آپ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں نے کچھ نہیں کہا. بس آپکے مراسلہ سے غیر متفق ہوا. بس اتنا جرم تھا.
اور آپ نے مجھے مناظرہ وغیرہ کا خواہشمند ٹھہرا دیا. حالانکہ بات آپ نے ہی شروع کی تھی.
آپ کو جب یہی کہنا تھا تو بات ہی شروع نا کرتے. آپ کی باتیں درست نہیں ہیں. چاہے ابتسامہ کے ساتھ کہیں یا بغیر ابتسامہ کے تکلیف میں کمی نہیں آتی.
خیر.
کہا سنا معاف. کوئ بات بری لگی تو بندہ معذرت اور معافی چاہتا ہے.
والسلام
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میں کیا چاہتا ہوں یا آپ کیا چاہتے ہیں؟؟؟

آپ کی بات سے اتفاق نہیں تھا سو غیر متفق قرار دیا. وضاحت آپ نے کی تو تھوڑی سے وضاحت میں نے بھی کر دی.
اسکے بعد آپ نے یہ سمجھ لیا کہ میں مناظرہ کرنا چاہتا ہوں؟؟؟

یہ آپ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں نے کچھ نہیں کہا. بس آپکے مراسلہ سے غیر متفق ہوا. بس اتنا جرم تھا.
اور آپ نے مجھے مناظرہ وغیرہ کا خواہشمند ٹھہرا دیا. حالانکہ بات آپ نے ہی شروع کی تھی.
آپ کو جب یہی کہنا تھا تو بات ہی شروع نا کرتے. آپ کی باتیں درست نہیں ہیں. چاہے ابتسامہ کے ساتھ کہیں یا بغیر ابتسامہ کے تکلیف میں کمی نہیں آتی.
خیر.
کہا سنا معاف. کوئ بات بری لگی تو بندہ معذرت اور معافی چاہتا ہے.
والسلام
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
http://forum.mohaddis.com/threads/عبد-الستار-ایدھی-۔-ایک-متنازعہ-شخصیت.33400/page-2#post-261673
انداز تحریر مناسب ہونا چاہیے۔ اگر آپ باتیں "پہلے طے" کریں گے اور لغات "دیوبند" کے حوالے دیں گے تو ہر کوئی یہی سمجھے گا۔

بہر حال آپ میرے بھائی ہیں۔ اللہ پاک آپ کو اپنی رحمت میں رکھیں۔ آمین
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
میرا خیال ہے عبدالستار ایدھی پر کوئی حکم لگانا یہ ہمارے لیے لازمی امر نہیں ہے
مذہبی طور پر ایک بظاہر عام مسلمان تھے دلوں کا حال اللہ بہتر جانتا ہے
اس حوالے سے مزید بحث کرنا اپنی حدود سے تجاوز کرنا ہے کہ
نجات ابدی اللہ تعالی کے اختیار میں ہے ایک ایسا معاملہ جو ہمارے اختیارات میں ہی نہیں ہے اس پر بحث کرنا قطعا نا مناسب ہے
اعتدال پرستی کے ساتھ موقف اختیار کر لیجیے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
یہ میرے ایک ساتھی ہیں اسد فاروق اچھی فکر کے مالک ہیں ان کی تحریر یہاں پوسٹ کر رہا ہوں امید ہے احباب مستفید ہوں گے
ایدھی صاحب بلاشبہ اس حوالے سے ضرور یاد رکھے جائیں کہ جو انہوں سمجھااسے بسر کرکے دکھایا۔۔۔۔۔ جی جناب۔۔۔ جو سمجھا اسے بسر کرکے دکھایا۔۔۔۔ اور یہ اتنی بڑی بات ہے کہ انسانی تاریخ میں ایسے مثالیں کم ہی ملتی ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ان کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کی خدمات کو نجات کا ذریعہ بنائے۔ آمین
ایدھی صاحب نے جاتے جاتے بھی احسان یہ کیا کہ بیمار سماج کے کپڑے ساتھ لے گئے۔۔۔۔ اور سماج بیچارہ بیچ چوراہے پر ننگا کھڑا ہے۔۔۔۔ اور حمام میں سب ننگے ہوں تو شرم کیسی؟
خیر!
جو درویش کراچی کی خونی سڑکوں پر بغیر کسی ہٹو بچو کی صدائیں لگائے زندگی گزار گیا اس کی نماز جنازہ کو میرے سورماؤں نے اعزاز کے نام ایسا پروٹوکول زدہ کیا کہ ننگے شکریاؤں کی جھنکار میں ہی رقص کرتے رہ گئے۔۔۔۔۔۔۔
قوم کے سیاسی سردار اگلی صف میں کھڑے سوچ رہے ہوں گے کہ کوئی بات نہیں ، لاشیں اٹھانے کیلیئے متبادل بغل میں ہی موجود ہے۔۔۔۔۔۔۔
اگر ایدھی صاحب کو پاکستان تو چھوڑیں کراچی کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑوادیا جاتا تو پچھلی صفوں میں کھڑی تعداد جتنے ووٹ نہ مل سکیں۔۔۔۔۔۔
میڈیا کے قبر میں لیٹ جانے کے بعد کسی تبصرے کی گنجائش تو اپنے صدر صاحب ہی نکلواسکتے ہیں، ہم اس مسخرہ گیری سے باز آئے۔۔۔۔۔۔۔
چلیں میڈیا تو قبر میں جا لیٹا لیکن عوام بھی کچھ پیچھے نہیں رہی۔۔۔۔۔ جنہوں نے پورے کپڑے پہنے ہوئے تھے وہ بھی کرتا پھاڑ کر چلاتے ہوئے سوشل میڈیا پر نکل آئے۔۔۔ ایسا محسوس ہونے لگا کہ ہر شخص صالح ظافر اور غزوہ ہند کے مجاہد امیر حمزہ کا ریکارڈ برابر کرنا چاہتا ہے۔
تبصروں میں کہاگیا کہ:
محسن انسانیت اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ قوم ایک بار پھر یتیم ہوگئی۔ ایدھی صاحب وہ کام کرگئے جو ریاستیں بھی نہیں کر سکتیں۔ ایدھی صاحب نے میدان عمل میں آکر ریاست سے ذیادہ کام کیا۔ آپ نے پاکستان کی شناخت ایک انسانیت دوست ملک کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کی۔۔۔ اور وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔
میرے بھائیوں ، دوستوں اور بزرگوں!
دل نہیں چاہتا تھا کہ اس موقع پر کچھ کہا جائے، لیکن اتنا ادھم مچایا گیا، زمین آسمان ایک کردیا گیا، گریہ و ماتم کا ایسا ناٹک پیش کیا گیا کہ حیرانگی ہوئی۔ یہ بات سب تسلیم کرتے ہیں کہ جو دنیا میں آیا اسے جانا بھی ہے لیکن یہ کہاں کا انصاف ہے کہ سطحیت کی سطح سے بھی نیچے چلے جائیں؟
خدارا عام اور معصوم لوگوں کو مس گائیڈ مت کریں۔۔۔ محسن انسانیت صرف نبی کریم ﷺ کی ذات مبارک ہے۔۔۔۔ یقیننا ایدھی صاحب معاشرے کیلیئے انتہائی مفید فرد تھے لیکن یتیمی کا لفظ ماں باپ کیلیئے ہی منسوب رہنے دیں۔۔۔۔ دنیا کی ساری فلاحی تنظیموں کو پاکستان بلا کر کوئی ایک مسئلہ حل کروا کر دکھادیں اگر ریاست نہ چاہے۔۔۔۔۔ اگر کوئی فرد ریاست سے ذیادہ کام کرسکتا ہوتا تومیرے نبی ﷺ بھی کسی این جی او پر ہی اکتفا کرتے۔۔۔۔۔۔۔ اور پاکستان کی شناخت کیلیئے یاد دلاتا چلوں کہ ہمارے اجداد کا خون دنیا کی واحد نظریاتی ریاست کیلیئے بہا تھا۔
شکوہ ظلمت شب سے کہیں بہتر ہے کہ اپنے حصے کی شمع جلائیں۔۔۔۔ ضرور جلائیں لیکن موم بتی مافیا بن کر نہ رہ جائیں۔۔۔۔لوگوں کو یاد دلائیں کہ یہ ملک ہمارے لیئے مدینہ ثانی ہے۔۔۔ جی وہی مدینہ جہاں نبی کریم ﷺ نے ایک شاندار اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی تھی۔۔۔ ایک ایسی ریاست جہاں کسی فلاحی تنظیم کی ضرورت ہی نہیں تھی۔۔۔۔ امن ایسا تھا کہ آج دنیا کی ساری فوجیں مل کر بھی پیدا نہیں کرسکتیں۔۔۔ ریاست لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار تھی۔۔۔۔۔ اسی ریاست کا ایک امیر بائیس لاکھ مربع میل پر پھیلی ریاست کو اکیلا جوابدہ تھا۔۔۔۔ کوئی ایدھی نہیں تھا۔۔۔۔ کوئی الخدمت نہیں تھی۔۔۔ کوئی خدمت خلق فاؤنڈیشن نہیں تھی۔۔۔۔ کوئی فلاح انسانیت اور چھیپا نہیں تھی۔
یاد رکھیئے ! مہذب ریاستوں میں ایدھی نہیں ہوتے۔
اور دنیا میں اسلامی ریاست سے ذیادہ مہذب اور انسانیت دوست معاشرہ ہو نہیں سکتا۔۔۔​
 
Last edited by a moderator:
Top