• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عجب معاشرت ہے میری!!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
”ہمارا معاشرہ ہی بہت برا ہے، ،بگڑ چکا ہے‘‘
”معاشرے میں یہی رائج ہے۔ ۔‘‘
یہ بات بالکل بجا۔ ۔ ۔ !مگر معاشرہ ہے کیا۔ ۔ کن پر مشتمل ہے؟؟؟اسکی معاشرت کون بناتا ہے؟؟؟؟؟
یقینا میں اور آپ۔ ۔ ۔ہمارا معاشرہ ہم پر ہی مشتمل ہے۔ ۔ اسکی معاشرت ہمیں نے ترتیب دی ہے۔ ۔ ۔یعنی اسکی اچھائی،برائی کے ہم ہی قصور وار ہیں۔ ۔ ۔ پھر یہ کہنے میں کیا ہرج ہے کہ
”عجب معاشرت ہے میری!!‘‘
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
‘‘نہیں پڑھے گا یہ سلیمان۔ ۔ ۔ آپ اسے ڈانٹے کیوں نہی؟،۔ ۔ ۔ بگڑتا جا رہا ہے!‘‘۔ ام سلیمان بہت پریشان تھیں۔
‘‘اب کیا ہو گیا ہے‘‘؟۔ابو سلیمان نے چائے کی پیالی ہونٹوں سے ہٹاتے ہوئے پوچھا۔

‘‘پرسوں سے اکیڈمی سے چھٹی کر رہا ہے۔ ۔ اسے سمجھائیے۔ ۔ ۔ عزت خاک میں ملائے گا۔ ۔ ۔ سارے بچے سکالر شپ یافتہ اور اسے دیکھیے۔ ۔‘‘

‘‘آتا ہےگھر تو پوچھتا ہوں۔۔کس بات پر اکڑ رہا ہے۔ ۔؟؟؟‘‘۔ ابو سلیمان نے گہری سوچوں میں ڈوبتے ہوئے کہا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

‘‘ملک صاحب ۔ ۔ ۔ کیا حال ہیں؟‘‘شیخ ریاض گلی میں داخل ہوئے ہی تھے کہ ابو سلیمان نظر آ گئے۔

‘‘جی الحمدللہ! کرم ہے اللہ کا‘‘

‘‘یہ سلیمان کہاں غائب ہے؟؟ہفتے بھر سے مسجد نہیں آ رہا۔ ۔ شہر میں ہی ہے ناں؟؟‘‘

‘‘ہفتے سے!!۔ ۔ ۔ اچھا۔ ۔ ۔ جی ادھر ہی ہے۔‘‘


‘‘تو آپ کو نہیں معلوم؟‘‘

‘‘جی۔ ۔ سمجھاتا ہوں اسے۔ ۔ ۔ بچہ ہے نا بس کوتاہی ہو جاتی ہے۔ ۔ ۔ سختی سے ڈرتا ہوں کہیں بگڑ نہ جائے۔ ۔ ۔ کیا کریں آج کل کی نسل کو کچھ سمجھ ہی نہیں ہے۔ ۔ پھر جوان اولاد ہو تو ویسے ہی خوف آتا ہے!‘‘ ابو سلیمان بے چارگی سے کہہ رہے تھے۔

معاملہ دنیاوی تعلیم کا ہو تو بچہ کڑیل جوان۔ ۔ ۔ !!! چار چھٹیاں کر لے تو مار مار کر بھرکس نکال دیا جاتا ہے۔ ۔۔ ۔

اور دین۔ ۔ ۔ ۔ ۔ :

ننھے بچوں کا مسجد میں داخلہ منع ہے۔ ۔ اس لیے سلیمان مسجد نہیں آ رہا !!!!!!!!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
نیٹ بھی کیا طلسم نگری ہے۔ ۔ ۔ ۔ جہاں ہم ہزاروں میل دور بیٹھے افراد سے ایسے اچھے انداز سے پیش آتے ہیں کہ حقیقی رشتہ دار آنکھیں ملنے پر مجبور ہو جائیں!!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
‘‘جہیز؟؟؟؟۔ ۔ ۔ نہ بہن نہ۔ ۔ ۔ ہم جہیز نہیں لیں گے!!‘‘

‘‘نہیں باجی۔ ۔ ۔ بھلا یہ کیا بات ہوئی۔ ۔ ہم اپنی بیٹی کو دے رہے ہیں۔ ۔ کوئی احسان تھوڑی کر رہے ہیں۔ ۔ ‘‘

نہیں بہن۔ ۔ ۔ نہایت غیر شرعی فعل ہے۔ ۔ ہم نہیں لیں گے!!‘‘

‘‘لیکن باجی۔ ۔ میں نے پہلے کا بنا رکھا ہے۔۔ وہ کہاں جائے گا؟؟؟‘‘ذرا رسمی انداز میں کہا گیا تا کہ بیٹی کو بعد میں طعن نہ کیا جائے۔
‘‘اچھا‘‘سوچتے ہوئے‘‘میرا تو کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ۔ چلیں۔ ۔ ۔ پھر ایسا ہے کہ ابھی نہ دیں۔ ۔ ۔بعد میں ۔ ۔ ۔ آتے جاتے ایک دو ڈبے کر کے لے آئے۔ ۔ ہم منع نہیں کریں گے‘‘

ہم جہیز نہیں لیتے اور گھر بھی خالی نہیں رہتا!!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
غیر محارم سے بلا وجہ و ضرورت بات نا پسندیدہ افعال میں سے ایک ہے!!

لیکن ہمارے ہاں یہ بات دینی تعلیمات سے نا آشنا یا لا پرواہی برتنے والوں کے لیے کی جاتی ہے اور خود۔ ۔ ۔ ہر ایک کو دینی بھائی بنا کر دنیا جہان کی غیر ضروری بلا مقصد باتیں کی جاتیں ہیں اور ٹوکنے پر ’’کیا ہے۔ ۔ہم کون سا دنیاوی باتیں کر رہے تھے۔ ۔ماشاءاللہ اتنے دینی بھائی ہیں۔ ۔اتنا اہم ٹاپک ڈسکس کر رہے تھے ۔ ۔ وہ تو بس۔ ۔ ۔ ۔ ‘‘

غیر محرم چاہے تقوٰی کی بلند ترین نشست پر ہی کیوں نہ ہو۔ ۔آ ب کا نا محرم ہی ہے!!!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
غیر محارم سے بلا وجہ و ضرورت بات نا پسندیدہ افعال میں سے ایک ہے!!

لیکن ہمارے ہاں یہ بات دینی تعلیمات سے نا آشنا یا لا پرواہی برتنے والوں کے لیے کی جاتی ہے اور خود۔ ۔ ۔ ہر ایک کو دینی بھائی بنا کر دنیا جہان کی غیر ضروری بلا مقصد باتیں کی جاتیں ہیں اور ٹوکنے پر ’’کیا ہے۔ ۔ہم کون سا دنیاوی باتیں کر رہے تھے۔ ۔ماشاءاللہ اتنے دینی بھائی ہیں۔ ۔اتنا اہم ٹاپک ڈسکس کر رہے تھے ۔ ۔ وہ تو بس۔ ۔ ۔ ۔ ‘‘

غیر محرم چاہے تقوٰی کی بلند ترین نشست پر ہی کیوں نہ ہو۔ ۔آ ب کا نا محرم ہی ہے!!!
سسٹر اس رو سے تو فورم پر ہم بہنوں کی موجودگی بھی درست نہیں۔۔۔کیا خیال ہے آپ کا؟
 
Top