• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عجیب و غریب و خوف والے خواب

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب!
ایک بہن کی طرف سےکچھ تصحیح کے بعد:

بات یہ ہے بنت رفیع کو تقریباً تین سال پہلے کینسر تشخیص ہو ا تھا بریسٹ کینسر ۔۔۔۔ بفضلِ اللہ علاج کامیاب رہا ۔۔۔۔ سات ماہ قبل فیلو اپ سے تین دن پہلے اسے خواب آتا ہے کہ دیہاتی ٹائپ عورت اُ سے کہتی ہے کہ بچ جاوْ وہ بس پہنچنے والے ہیں تین دن بعد وہ اپنے نارمل چیک اپ کے لیے جاتی ہے تو بغیر کسی ظاہر ی علامات کے کینسر جگر پھیپھڑوں میں تشخیص ہو جاتا ہے۔ پھر سے دوبارہ کیمو ریڈیایشن ۔۔۔اس علاج کے دوران ہی خواب آتاہے کہ آسمان کالا سا ہے ایک آدمی ان کے لان میں کھڑا ہے اُ س آدمی کےساتھ ایک کالا کتا بیٹھا ہے اور وہ آدمی اس پر بڑے بڑے پتھر پھینک رہا ہے ۔۔ تین ماہ قبل لیور لنگز کے ٹریٹمنٹ کے دوران ہی اچانک سر میں تکلیف شروع ہوتی ہے دو دن کے اندر اندر ایم آر آئی سے برین ٹیومر کا پتہ چلتا ہے ۔۔۔۔۔۔ اب سائبر نائف(کینسر کے لیے ایک طریقہ علاج) کے بعد خواب عجیب و غریب و خوف والے آتے ہیں ۔ ۔۔۔ سانپ کالا کتا اندھیرا یہ سب خوابو ں میں مشترک ہے ۔۔۔ اگر آپ کو اس کے متعلق تمام کچھ علم ہے تو رہنما ئی کر دیں۔ جزاک اللہ واحسن الجزا
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواب آتا ہے کہ دیہاتی ٹائپ عورت اُ سے کہتی ہے کہ بچ جاوْ وہ بس پہنچنے والے ہیں
اگر خواب دیکھنے والوں کی دینی حالت اچھی ہے ، اور خواب بتانے میں کوئی کمی ، بیشی نہیں ہوئی ، تو ’’ عظیم رتبہ ‘‘ ملنے والا ہے،
اور اگر خواب میں نظر آنے والی عورت دنیا دار تھی ،تو موجودہ مشکلات سے نجات اور معاشی لحاظ سے خوشحالی آرہی ہے ۔ان شاء اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواب آتاہے کہ آسمان کالا سا ہے ایک آدمی ان کے لان میں کھڑا ہے اُ س آدمی کےساتھ ایک کالا کتا بیٹھا ہے اور وہ آدمی اس پر بڑے بڑے پتھر پھینک رہا ہے
آسمان اگر بادلوں کے سبب سیاہ نظر آتا ہے ، تو دنیاوی مال و اسباب حاصل ہوگا ،
اور اگر خود آسمان سیاہی مائل رنگت والا ہے ، تو کچھ امیدوں اور توقعات اور اہداف کے حصول میں ناکامی پر دلالت کر رہا ہے ؛
اور
کتا اگر سخت کالا ہے ،تو مالی مشکلات موجود ہیں ، اور اگر کم کالا (راکھ کی طرح ہے ) تو گھر والوں کے درمیان تعلقات میں بگاڑ پر دلیل ہے
لیکن۔۔۔۔۔۔ دونوں میں سے کسی بھی مشکل سے نبٹنے کیلئے کچھ خیر خواہ اور معاون بھی موجود ہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملحوظ رہے : درج بالا تعبیر خواب دیکھنے کی ترتیب کے مطابق پیش کی گئی ہے
فَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ
 
Top