• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عشرہ ذوالحجہ میں کرنے والے کام

salfisalfi123456

مبتدی
شمولیت
اگست 13، 2015
پیغامات
84
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
6
بسم اللہ الرحمن الرحیم

عشرہ زو الحجہ میں کرنے والے اعمال

1️⃣ سچی توبہ و استغفار
توبہ کرنے سے اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو نیکیوں سے بدل دیتا ہے (الفرقان آیت 70 )
حدیث :توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسے اس نے گناہ ہی نہ کیا ہو (ابن ماجہ؛ 4250 )
حدیث :نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا "کہ شیطان نے کہا؛ اے پروردگار تیری عزت کی قسم میں ہمیشہ تیرے بندوں کو گمراہ کرتا رہوں گا جب تک ان کی روحیں ان کے جسم میں ہے ؛ اللہ تعالیٰ نے فرمایا مجھے میری عزت اور جلال کی قسم میں بھی انہیں ہمیشہ بخشتا رہوں گا جب تک وہ مجھ سے بخشش (یعنی استغفار )طلب کرتے رہیں گے (صحیح الجامع الصغير 1646)
ان دنوں میں کثرت سے صدقہ و خیرات کریں
ان دنوں کثرت سے درود شریف پڑهیں

2️⃣ زوالحجە کے پہلے نو روزے رکهنا مستحب ہے
حدیث :نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی بعض بیویوں سے روایت ہے ؛کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم زوالحجە کے پہلے نو روزے رکھا کرتے تھے (نسائی )
حدیث :نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا؛ جس نے الله تعالى کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھا اللہ تعالیٰ اسے ستر سال کی مسافت کے برابر جہنم کی آگ سے دور کر دیں گے (بخاری ومسلم )
3️⃣ الله تعالى کا زکر : اللہ تعالیٰ کا زکر ہر چیز سے بڑا ہے (ألعنكبوت ؛45)
کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور کثرت سے یاد کرنے والی عورتوں کے لیے اللہ تعالٰی نے بخشش اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے (سورہ احزاب؛ 35)
حدیث : نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا
سُبْحَانَ اللَّهِ،وَالْحَمْدُ لِلَّهِ،وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ،وَاللَّهُ أَكْبَرُ
کہنا ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پرسورج طلوع ہوتا ہے (مسلم )
حدیث : نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا؛ دوکلمے زبان پر ہلکے ؛میزان میں بھاری اور اللہ کو بہت پیارے ہیں
سبحان اللهِ وبحمدِه ، سبحان اللهِ العظيمِ
(بخاری ومسلم )

4️⃣ فرض نماز کے ساتھ نوافل کا اہتمام کریں؛
حدیث :اشراق کی نماز جس کا اجر پورے ایک حج اور عمرہ کے برابر ہے (ترمذی؛ 586)
حدیث :دن میں بارہ رکعتوں سے جنت میں ایک گهر بن جاتا ہے (مسلم؛ 728)
حدیث : تہجد کی نماز پڑھ کر سلامتی کے ساتھ جنت میں چلے جاؤ (ابن ماجہ؛ 1334)
حدیث قدسی :نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا؛ کہ میرا بندہ نوافل کے زریعہ میرا تقرب حاصل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس سے محبت کرنے لگتا ہوں (بخاری؛ 6502 )

قرآن کریم کی تلاوت کریں ؛
ان دنوں میں کثرت سے قرآن کریم کی تلاوت کریں؛ قرآن کریم سیکھنے کے لیے مسجد جانے والے کو ایک حج کا ثواب ملتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا؛ جو شخص اس لیے مسجد گیا؛ تاکہ نیکی سیکهے یا نیکی سکھائے اس کے لیے ایک مکمل حج کا ثواب ہے (صحیح الترغيب؛ 86 )
قرآن کریم قیامت والے دن اپنے پڑھنے والوں کا شفارسی بن کر آئے گا (مسلم؛ 252 )

5️⃣ کثرت سے دعا کرنا
حدیث نبوی : دعا عبادت ہے (ابوداؤد ؛1479 )
حدیث : نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا؛ تقدیر کو کوئی چیز نہیں بدل سکتی سوائے دعا کے اور عمر میں کوئی چیز اضافہ نہیں کر سکتی سوائے نیکی کے؛ (ترمذی 2139 )
حدیث نبوی : نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا؛ اللہ تعالیٰ کے نزدیک دعا سے زیادہ معزز کوئی عمل نہیں [ابن ماجہ؛ 3729]
قبولیت دعا کے اوقات
:(1)رات کاآخری حصہ :بخاری 1145؛ (2 )ازان اور اقامت کا درمیانی حصہ ؛ترمذی؛ 175 ؛(3 )دوران سجدہ؛ صحیح الجامع الصغير؛ 1175؛ (4)فرض نمازوں کے بعد انفرادی؛ ترمذی؛ 3499؛ (5 )بروزجمعە ایک خاص گهڑی ؛بخاری 935؛ مسلم 5394 (6 )نزول بارش کے وقت؛ سلستہ الاحادیث الصہییہ 1469 (7)توبہ کرنے والے کی دعا رات یا دن کی ہر گھڑی میں قبول ہوتی ہے ؛مسلم 1921 (8) شب قدر میں دعا قبول ہوتی ہے ؛ابن ماجہ 3105؛

قربانی والے حضرات متوجہ ہوں
حدیث : عید کا چاند نظر آنے سے پہلے ناخن اور بال تراش لیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا؛ جس شخص کے پاس قربانی کا جانور ہو جسے زبح کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو جب زوالحجە کا چاند نظر آ جائے تو وہ اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے یہاں تک کہ قربانی کر لے؛ (صحیح مسلم؛ 5117؛ سنن ابی داؤد؛ 2791؛ سنن نسائی؛ 4373 )

نوٹ :زی الحجہ کا مہینہ تقربیا (14)ستمبر سے شروع ہو رہا ہے



دعا گو ام سلمان
واٹس ایپ پر دینی مسجز برائے رابطہ
00973 33622972
مملکہ البحرين
 
Top