• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عشرہ ذوالحجہ کے دس دنوں کی فضیلت

رحیق

رکن
شمولیت
مئی 06، 2011
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
532
پوائنٹ
90
اللہ تعالٰی فرماتا ہے
قسم ہے فجر اور دس راتوں کی
سورہ فجر آیت 1-2
2:اور معلوم دنوں میں اللہ کا نام یاد کریں
سورہ الحج 28
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا:کہ ان معلوم دنوں سے مراد عشرہ ذوالحجہ کے دس دن ہیں۔
(صحیح بخاری:457-2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
"کسی بھی دن میں (کیا ہوا) اچھا کام اللہ تعالٰی کو ان دس دنوں میں (کیے جانے والے نیک) عمل سے زیادہ پیارا نہیں"
صحابہ رضوان اللہ اجمعین نے عرض کیا: یارسول اللہ جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں؟
آپ نے فرمایا:جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں۔
ہاں مگر وہ شخص جو اپنی جان و مال کے ساتھ نکلے اور کچھ واپس لے کر نہ آئے (یعنی اپنی جان ومال اللہ کے راستے میں قربان کردے)
سنن ابی داؤد :2434
 
Top