• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عطر کا بیان

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اس کے فوائد قرآن وحدیث کی روشنی بتا سکتا میری مدد کرو
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
محترم بھائی فورم پر خوش آمدید ۔
سب سے پہلے گزارش ہے کہ فورم پر اکاؤنٹ پر جاندار کی تصویر لگا نے کی اجازت نہیں ۔ لہذا اس تصویر کو کسی اور اچھی تصویر سے بدل لیں ۔ (شاکر بھائی ۔ )
خوشبو کے متعدد فوائد ذکر کیے جاسکتے ہیں :
1۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے ۔ آپ خوشبو پسند کرتے تھے ۔ جیساکہ متعدد احادیث کے اندر موجود ہے مثلا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے نزدیک دنیا کی پسندیدہ چیزوں میں سے ایک چیز خوشبو بھی ہے ۔ ( سنن النسائی 3939 )
2۔ خوشبو لگانا صفائی ستھرائی میں سے ہے ۔ اور صفائی کی شریعت کے اندر رغبت دلائی گئی ہے ۔
3۔ خوشبو انسان کی صحت کی حفاظت اور طبیعت کی نفاست پر اثر انداز ہوتی ہے اور بہت ساری بیماریوں اور تکالیف سے بچنے کا سبب ہے ۔ جیساکہ ابن القیم رحمہ اللہ نے زاد المعاد کے اندر ذکر کیا ہے ۔
4۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام علیہم الرضوان کو خوشبو استعمال کرنے کی تاکید کیا کرتے تھے تاکہ پسینہ وغیرہ کی بو کی وجہ سے دوسرے لوگوں کو تکلیف نہ ہو ۔
5۔ بعض روایات میں یہ بھی آیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خوشبو لگانا انبیاء کی عادات مبارکہ میں سے ہے ۔ ( الترمذی و أحمد )
 
Top