• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عقائد اہل سنت والجماعت

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
عقائد اہل سنت والجماعت

صحابہ کرام نے جو دین اللہ کے رسولﷺ سے حاصل کیا تھا اس کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچا دیا لیکن اس کےباوجود کچھ شرپسندلوگوں نے اس دین کے حلیے کو بدل دیا اور اس میں بدعا ت اور خرافات کو داخل کردیا- عبداللہ بن سبا یہودی نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں اہل بیت کی محبت کا ڈھونگ رچا کر حضرت عثمان کے خلاف بغاوت کا ماحول پیدا کر دیا اور اس کی فتنہ انگیزی کا ہی نتیجہ تھا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہید کیا گیا-
یہ پہلا فتنہ تھا اور اس کے بعد فتنوں کا ایسا سیلاب آیا کہ فتنے پر فتنے پھوٹنے لگے اور رافضی، خارجی،جہمی،معتزلی اور دیگر عقائد میں گمراہ فرقوں نے جنم لیا-
مصنف نے اپنی کتاب میں اہل سنت کے عقیدے کی ترجمانی کرتے ہوئے اس کو بڑے اچھےانداز سے بیان کی ہے-مثلاً یہ کہ مسلمان میں اطاعت اور اتباع کا جذبہ ہونا چاہیے،رسولوں پر ایمان،آسمانی کتابوں پر ایمان اور تمام برحق انبیاء پر ایمان اور اللہ تعالی کی صفات کو بلا تاویل اور تعطیل کے قبول کرنا اور ان صفات سے اللہ تعالی کو متصف سمجھنا-مسلمان حکمرانوں کے خلاف بغاوت نہ کرنا،شریعت کی نافرمانی کی صورت میں کسی انسان کی بات کو قبول نہیں کیا جائے گا اور اسی طرح اس چیز کی وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی مسلمان کو دائرہ اسلام سے کب خارج تصور کیا جائےگا۔
نوٹ:
عقائد اہل سنت والجماعت کے موضوع پر پی ڈی ایف فارمیٹ میں کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے اور آن لائن مطالعہ کےلیے اس صفحہ پر آجائیں۔
 
Top