• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں علمائے اہل حدیث کی مثالی خدمات

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں علمائے اہل حدیث کی مثالی خدمات

مصنف
محمد رمضان یوسف سلفی

ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور


تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ پر نبوت کا سلسلہ ختم کردیا، اوراسلام کو بحیثیت دین بھی مکمل کردیا، اور اسے تمام مسلمانوں کے لیے پسندیدہ قرار دیا ہے۔ یہی وہ عقید ہ ہے جس پر قرون اولیٰ سے لیکرآج تک تمام امت اسلامیہ کا اجماع ہے ۔ہر مسلمان کا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔حضورﷺ کےبعد نبوت کے دروازے کو ہمیشہ کے لیے بند تسلیم کرنا ہر زمانے میں تمام مسلمانوں کا متفق علیہ عقیدہ رہا ہے، اور اس میں مسلمانوں کا کوئی بھی اختلاف نہیں رہا کہ جو شخص حضرت محمدﷺ کے بعد رسول یا نبی ہونے کا دعویٰ کرے، او رجو اس کے دعویٰ کو مانے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔آنحضرت ﷺ نے متعدد احادیث میں اس کی وضاحت فرمائی ہے کہ میں خاتم النبین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ برطانوی سامراج نے برصغیر پاک وہند میں مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے اور دین اسلام کے بنیادی اصول احکام کو مٹانے کے لیے قادیان سے مزرا احمد قادیانی کو اپنا آلہ کار بنایا۔ مرزا قادیانی نے انگریزوں کی حمایت میں جہاد کو حرام قرار دیا، اورانگریزوں کی حمایت اور وفاداری میں اتنا لٹریچر شائع کیا کہ اس نے خود لکھا کہ میں نے انگریزی حکومت کی حمایت اوروفاداری میں اس قدرلٹریچر شائع کیا ہے کہ اس سے پچاس الماریاں بھر سکتی ہیں۔ اس نے جنوری 1891ء میں اپنے مسیح موعود ہونے کا اعلان اور 1901ء میں نبوت ورسالت کا دعویٰ کردیا جس پر وہ اپنی موت تک قائم رہا۔قادیانی فتنہ کی تردید میں پاک ہند کے علمائے اہل حدیث نے جو تحریری وتقریری خدمات سر انجام دی ہیں،اور اس وقت بھی دے رہے ہیں وہ روزورشن کی طرح عیاں ہیں ۔جب مرزا غلام احمد نے 1891ء میں مسیح موعود نے کا اعلان کیا تو سب سے پہلے علمائے اہل حدیث میدان عمل میں آئے اورمرزا صاحب کی تردید میں تحریر وتقریر کے ذریعہ سدباب کیا علمائے اہل حدیث نے اس فتنے کی تردید وبیخ کنی میں تحریک ختم نبوت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں پیش پیش رہ کر گراں قدر خدمات سرانجام دی اس سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی بے مثال خدمات کی چند اولیات یہ ہیں ۔1901ء میں جب مرزا نے نبوت کا دعویٰ کیا تو سب پہلے مشہور اہل حدیث عالم مولانا محمد حسین بٹالوی نے نے برصغیر کے دوصد علماء سے مرزا قادیانی کی تکفیر پر فتویٰ حاصل کر کے شائع کیا اس فتویٰ پر سب سے پہلے سید نذیرحسین محدث دہلوی نے دستخط فرمائے۔مرزا قادیانی سے مقابلے کے لیے سب سے پہلے مولانا ثناء اللہ امرتسری  نے قادیا ن جاکرمرزا کو للکارا، لیکن وہ مقابلے کے لیے نہیں نکلا ،مرزائیوں سے مناظروں اور مباحثوں کا سلسلہ سب سے پہلے مولانا محمدحسین بٹالوی اور مولانا ثناء اللہ امرتسری نے شروع کیا،مولانا ثناء اللہ امرتسری نے مرزائیوں سے سب سے زیادہ مناظرے کیے، مرزا قادیانی کو مباہلے کا چیلنج سب سے پہلے اہل حدیث علماء نے دیا،مسلمانان برصغیر کی طرف سے فاتح قادیان کا لقب مولانا ثناء اللہ امرتسری کو ہی دیا گیا ،مرزا قادیانی کی تردید میں اولین کتاب قاضی سلیمان منصورپوری نے ''غایت المرام'' کے نام سے لکھی ، قیام پاکستان کے بعد سے ملک کے دستور میں مرزائیوں کو اقلیت قرار دینے کا مطالبہ تحریری صورت میں سب سے پہلے مولانا حنیف ندوی نے کیا۔ اس سے ہمار ا مقصد علمائے اہل حدیث کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے نہ کہ کسی کی تنقیص۔ مولانا محمد رمصان یوسف سلفی ﷾ جماعت اہل حدیث پاکستان کےمعروف قلمکار ہیں ان کے مضامین ومقالات مختلف موضوعات پر ملک کے مؤقر رسائل وجرائد میں شائع ہوتے ہیں رہتے ہیں ۔سلفی صاحب کی اس کتاب کے علاوہ تقریبا چار کتابیں اوربھی ہیں۔ سلفی صاحب نے زیرتبصرہ کتا ب '' عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں علمائے اہل حدیث کی مثالی خدمات'' میں قادیانی فتنہ کی ترید میں علماء اہل حدیث کی خدمات اور جہود ومساعی کو بڑے احسن انداز سے ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔ یہ کتاب یقینا شائقینِ مطالعہ اورا ہل علم کے لیے ایک دستاویز اور گراں قدرعلمی تحفہ ہے ۔(م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
انتساب
حرف دعا
مقدمہ
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں علمائے اہلحدیث کی مثالی خدمات
مولانا ابو سعید محمد حسین بٹالوی
فاتح قادیان مولانا ثناء اللہ امرتسری
قادیانیت کے خلاف مولانا کی تصانیف
مناظرے
قادیانیوں کی تکفیر
قاضی محمد سلیمان سلمان منصور پوری
مولانا حافظ محمد ابراہیم میرسیالکوٹی
مولانا محمد بشیر سہسوانی
مولانا محمد اسماعیل علی گڑھ
مولانا عبدالوہاب محدث دہلوی
مولانا عبدالحق غزنوی
مولانا قاضی عبدالاحد خان پوری
مولانا ابوالقاسم سیف بنارسی
مولانا عبداللہ معمار امرتسری
مولانا امام عبدالستار محدث دہلوی
بطل حریت مولانا سید محمد داؤد غزنوی
شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی
مولانا محمد جعفر تھانیمری
مولانا محمد حنیف ندوی
شیخ الحدیث مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی
سلطان المناظر حافظ عبدالقادر روپڑی
مولانا نور حسین گرجاکھی
مولانا حافظ عبداللہ محدث روپڑی
مولانا احمد دین گکھڑوی
حافظ محمد گوندلوی
مولانا عبدالمجید خادم سوہدروی
مولانا محمد رفیق خاں پسروری
علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید
مولانا حافظ محمد ابراہیم کمیرپوری
مولانا محمد حسین شیخوپوری
مولانا عبداللہ گورداس پوری
مولانا عبداللہ امجد چھتوی
سید محب اللہ شاہ راشدی
سید بدیع الدین شاہ راشدی
مولانا دین محمد وفائی
ڈاکٹر سبطین لکھنوی
مولانا محمد یوسف انور صاحب
محمد ابو الحسن سیالکوٹی
مولانا خدا بخش واعظ محمدی
مولانا محمد یحیٰی گوندلوی
محمد ابراہیم خادم تاندلیانوالہ
مولانا علی محمد صمصام
مولانا عبدالصمد عینو آنوی
ڈاکٹر محمد بہاء الدین
حافظ محمد عبداللہ شیخوپوری
مولانا محمد علی جانباز
مولانا محمد عبداللہ افضل بہاری
حکیم عبدالرحیم اشرف
مولانا محی الدین لکھوی
علامہ محمد مدنی جہلمی
مولانا حکیم عبدالرحمن خلیق
مولانا عبدالکریم فروزپوری
مولانا الہٰی بخش بڑا کڑی
مولانا حکیم محمد علی امرتسری
مولانا حکیم محمد یعقوب پٹیالوی
مولانا ابوالحسن محمد یحیٰ حافظ آبادی
مولانا سید حبیب الرحمن شاہ
مولانا عبداللہ محدث ویرووالوی
مولانا عبدالستار عمرپوری
مولانا عبدالرحیم رحیم بخش بہاری
مولانا حاجی محمد اسحاق حنیف
مولانا حبیب اللہ کلرک امرتسری
مولانا مصلح الدین اعظمی
مولانا حافظ محمد عثمان نصیرآبادی
مولانا محمد یوسف شمس فیض آبادی
علامہ عبدالعزیز ملتانی
مولانا محمد حنیف یزدانی
علامہ حسین بن محسن انصاری یمانی
مولانا عبدالرحیم عظیم آبادی
مولانا صفی الرحمن مبارک پوری
مولانا ارشاد الحق اثری
شیخ الحدیث مولانا حافظ عبدالمنان نورپوری
مولانا محمد اکرم نسیم ججہ
مولانا محمد بشیر سیالکوٹی
مولانا حافظ زبیر علی زئی
مولانا خاور رشید بٹ
مولانا خالد بن بشیر ماجالوی
پروفیسر مسعود الرحمن نقیب
صاحبزادہ عبدالحفیظ مظہر
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں کتب شائع کرنے والے کتب خانے
 
Top