• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عقیدہ طحاویہ - امام ابو جعفر طحاوی

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اللہ کا غضب اور رضامندی

اللہ تعالی غصہ فرماتے ہیں اور خوش بھی ہوتے ہیں ، مگر اللہ کا غصہ اور رضامندی مخلوق کی طرح نہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
صحابہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم اور خلفاء اربعہ

ہم صحابہ رسول سے محبت کرتے ہیں ، البتہ نہ کسی کی محبت میں غلو کرتے ہیں ، نہ کسی سے برأت کرتے ہیں ، اور جو کوئی ان سے بغض رکھے ، اور برائی سے ان کا ذکر کرے ، ہم ان سے بغض رکھتے ہیں۔
ہم تو صحابہ کا ذکر خیر ہی سے کریں گے۔ صحابہ سے محبت دین ، ایمان اور احسان ہے ، اور ان سے دشمنی کفر و نفاق اور سرکشی ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد اولا ہم حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لیے خلافت مانتے ہیں ، اس لیے کہ آپ ہی پوری امت سے افضل اور مقدم ہیں۔ پھر حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے لیے ، پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے لیے ، پھر حضرت علی ابن طالب رضی اللہ عنہ کے لیے۔ یہی چار خلفاء راشدین اور ائمہ مہدیین ہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
عشرہ مبشرہ

جن دس صحابہ رضی اللہ عنہم کا نام لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو جنت کی بشارت دی ، ہم بھی ان کے حق میں جنت کی گواہی دیتے ہیں، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں جنت کی گواہی دی ، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات برحق ہے۔ یہ حضرات حسب ذیل ہیں.
ابوبکر رضی اللہ عنہ ،
عمر رضی اللہ عنہ ،
عثمان رضی اللہ عنہ ،
علی رضی اللہ عنہ ،
طلحہ رضی اللہ عنہ ،

زبیر رضی اللہ عنہ ،
سعد رضی اللہ عنہ ،

سعید رضی اللہ عنہ ،
عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ،

ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
بزرگان دین کو اچھے لفظوں یاد کرنا

جو شخص صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ازواج مطہرات اور آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گناہوں سے دور ہونے اور برائیوں سے پاک ہونے کی اچھی بات کرے ، وہ منافق نہیں ہو سکتا۔
علماء سلف ، ان کے متبعین نیک لوگ ، اور اہل فقہ اور اہل نظر کو اچھے لفظوں ہی سے یاد کیا جائے گا۔ اور جو ان کی برائی کرے وہ راہ راست پر نہیں۔

کسی ولی کو ہم کسی رسول سے افضل نہیں سمجھتے۔ بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ فقط ایک نبی تمام اولیاء سے بڑھ کر ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
کرامات اولیاء

اولیاء کی کرامات کو ہم حق سمجھتے ہیں اور جو قصے معتبر حضرات سے مروی ہیں ، ان کو بھی درست سمجھتے ہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
علامات قیامت

اشراط ساعت (علامات قیامت) مثلاً خروج دجال ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان سے نازل ہونا ، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا ، اور ایک مخصوص چوپایہ جانور کا اس کی جگہ سے نکلنا وغیرہ پر ہم ایمان و یقین رکھتے ہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
دعوائے غیب کرنے والے کاہن اور نجومی

کسی کاہن اور نجومی کی ہم اس کی کہانت اور نجوم میں تصدیق نہیں کرتے۔ اسی طرح کتاب و سنت اور اجماع امت کے خلاف بات کرنے والے کسی کی ہم تصدیق نہیں کرتے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
جماعت کی شیرازہ بندی

جماعت مسلمین کی بات کو درست اور ان کی مخالفت کو گمراہی اور عذاب کا سبب سمجھتے ہیں ، اللہ کا دین آسمان و زمین میں ایک ہی ہے اور وہ "دین اسلام " ہے۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں : " ان الدین عند اللہ الاسلام " (دین اللہ کے نزدیک اسلام ہی (معتبر) ہے)۔ " و رضیت لکم الاسلام دینا" ( تمہارے لیے میں نے دینِ اسلام کو پسند کیا۔)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اسلام کی راہ اعتدال

دین اسلام افراط و تفریط کے درمیان ، تشبیہ و تعطیل کے ما بین ، جبر و قدر کے بیچ ، اطمینان و ناامیدی میں سے ایک راہ اعتدال فراہم کرتا ہے۔
یہ ہمارا مذہب اور عقیدہ ہے ، ظاہر میں بھی اور دل میں بھی۔
اور جو کوئی اس کا مخالف ہو ، ہم اللہ کے سامنے اس سے بری ہیں۔
ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ایمان پر ثابت قدم رکھے اور ایمان پر خاتمہ فرمائے ، اور غلط خواہشوں پر چلنے سے ، جداگانہ رائے اختیار کرنے سے ، اور مشبہ ، معتزلہ ، جہمیہ ، جبریہ ، قدریہ ، وغیرہ غلط مسالک پر چلنے سے حفاظت فرمائے ، جنہوں نے سنت رسول اللہ کی اور جماعت مسلمین کی مخالفت کر کے گمراہی سے ناطہ جوڑ رکھا ہے۔ ہم ایسے گمراہوں سے بری ہیں ، اور یہ سب ہمارے نزدیک گمراہ اور بے راہ ہیں۔
اللہ ہی سب کو محفوظ رکنے والا ہے ، اور وہی توفیق بخشنے والا ہے۔

حوالہ
 
Top