• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علامہ محمد الامین الہرری کا سانحہ ارتحال!

شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
كل بروز سوموار مکہ مکرمہ کے عظیم مدرس اور عالم دین شیخ محمد الأمين بن عبد اللہ الهررى وفات پاگئے
آپ دارالحدیث الخیریہ مکہ مکرمہ کے مدرس تھے حدیث کے مختلف موضوعات پر آپ نے 40 سے زائد کتب تاليف کیں
آپ نے 100 سال کے قریب عمر پائی 1348ھ میں پیدا ہوئے جب پیدا ہوئے تو یتیم تھے والدہ نے بہترین تربیت کی چار سال کی عمر میں حفظ کا آغاز کیا اور چھ سال کی عمر میں حفظ القرآن مکمل کیا
پھر بچپن سے ہی دینی علوم کے حصول میں مگن ہو گئے اثیوبیا (حبشہ) اور اردگرد کے مشائخ سے استفادے کے بعد دیگر علماء و محدثین کی طرف سفر کر کے علم حاصل کرتے رہے
علوم القرآن اور علوم الحدیث کے ساتھ ساتھ فقہ ، اصول فقہ کی کتب اور عربی ادب بلاغہ معانی اور دیگر علوم بھی سیکھے
1373ھ میں تدریس کا آغاز کیا تو طلبہ علم کا جم غفیر آپ کے پاس جمع ہو گیا
آپ صبح فجر سے لے کر عشاء تک مختلف علوم و فنون کی کتب طلبہ کو پڑھاتے
1398ھ میں حبشہ سے سعودیہ کی طرف ھجرت کی اور 1400ھ سے دارالحدیث الخیریہ میں مدرس تعینات ہوئے
آتھ سال تک مسجد حرام میں بھی تدریس کے فرائض سرانجام دیے
آپ نے صحیح مسلم کی شرح 26 جلدوں میں لکھی
اللہ آپ کی حسنات کو قبول کرے اور بلندی درجات کا باعث بنائے
اللهم اغفر له وارحمه و عافه واعف عنه ۔

منقول..
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

انا لله وانا اليه راجعون
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

إنا لله وإنا إليه راجعون

اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے ۔
 
Top