• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علماء کی مسکراہٹیں

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مزاح ہر انسان کی زندگی میں شامل ہے لیکن ایک عام انسان اور ایک عالم کے مزاح میں بہت فرق ہے عالم کی مسکراہٹ محض تفریح نہیں بلکہ اس سے بے شمار نصیحتیں حاصل کی جاسکتی ہیں ،اس میں بے شمار مطالب و مقاصد چھپے ہوتے ہیں جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے ۔
آپ کے پاس علماء کی ذاتی زندگی سے کوئی خوبصورت مسکراہٹ موجود ہے تو دوسروں کے ساتھ ضرور شئیر کریں تا کہ دوسرے بھی ہنسی مسکراہٹ کے ذریعے اس سے مستفید ہوں اور اس خزانے کو محفوظ بھی کیا جاسکے۔

بلوغ المرام کی کلاس (فہمِ کتاب و حکمت) کے دوران سفید و سیاہ رنگ پر گفتگو جاری تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ رنگ پسند تھے ایک طالب علم نے سوال کیا"ڈاکٹر صاحب کیا سبز رنگ پہن سکتے ہیں ؟"
"پہن لیں اگر آپ گنبدِ خضرٰی بننا چاہتے ہیں ۔"ڈاکٹر سہیل حسن حفظہ اللہ نے اطمینان سے جواب دیا۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ڈاکٹر سہیل حسن:"جیسا کہ آپ جانتے ہیں ،حفیظ الرحمٰن سندھی صاحب اس وقت مکہ مکرمہ میں حج کی تیاری میں مصروف ہیں ،ان کی جگہ میں پُر کرنے آیا ہوں امید ہے کہ آپ سے میں فائدہ اٹھاؤں گا ۔"
پیچھے سے باجماعت بلند آواز آئی "ان شاء اللہ"

ڈاکٹر صاحب کے جملے " میں آپ سے فائدہ اٹھاؤں گا "پر غور کیجئے تو بہت مفید باتیں سامنے آئیں گی۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
کلاس کے دوران خلیل الرحمٰن چشتی صاحب طلباء کو متوجہ کرنے کے لئے یہ بار بار بار دہراتے" یہ بات نوٹ کر لیجئے،یہ لکھ لیجئے ،"
ایک دن کہنے لگے"اگلی بات نوٹ کر لیجئے جتنے گمراہ فرقے ہیں وہ ایک حدیث کو لے کر اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد تعمیر کر لیتے ہیں ۔
جبکہ ہمارا اہلِ سنت کا عقیدہ،ہم تمام آیات کو سامنے رکھتے اور تمام صحیح احادیث کو پیشِ نظر رکھتے ہیں ۔اور ایک حدیث کو پڑھ کر ،ایک آیت کو پڑھ کر مینڈک کی طرح نہیں اچھلتے ،صرف ایک حدیث کی بنیاد پر اور ایک آیت کی بنیاد پر اچھلنا۔
Brother this is a Hadith of sahih Bukhari
Brother this is in the Quran""
شیخ صاحب بتا ہی رہے تھے کہ دو تین آوازیں ابھریں "یہ بھی لکھنا ہے؟"
"لکھ لیجئے"۔انہوں نے طالب علموں کے مذاق کو بھانپتے ہوئے اطمینا ن نے جواب دیا۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
شیخ طیب الرحمٰن زیدی صاحب اپنے قریبی دوست اور نائب غلام مرتضیٰ صاحب سے کہنے لگے:
"سعودیہ میں بہت اچھی جاب آئی ہے آپ اس کے لئے اپلائی کر دیں۔"
انکل نے کہا " شاہ صاحب ! میں نے چند ماہ قبل ہی اپنے گھر والوں کو میانوالی سے اپنے پاس اسلام آباد بلایا ہے ،اب وہ ادھر آگئے ہیں تو میں سعودیہ چلا جاؤں؟"
شاہ صاحب ازراہِ مذاق کہنے لگے" کوئی بات نہیں آپ سعودیہ جا کر دوسری شادی کر لینا ۔۔۔۔۔"
اس پر مرتضٰی انکل نے برجستہ جواب دیا " يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ ﴿٢﴾الصف"
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
شیخ طیب الرحمٰن صاحب کے پاس ایک صاحب آئے اور اپنے بیٹے کی شکایت کرنے لگے کہ" ناں جانے کس کے ہاتھ لگ گیاہے ،باب النکاح پڑھ بیٹھا ہے اور اب ہر وقت ہی کہتاہے کہ میرا نکاح کر دو،عمر چودہ ،پندرہ سال ہے ۔"
شیخ صاحب کہنے لگے "بچے کو میرے پاس لے آئیں۔"
بچہ آیا تو شیخ صاحب نے اسے کہا" بیٹا آپ نے باب النکاح تو پڑھ لیا ہے اب باب الطلاق بھی پڑھ لو":)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
جناح ہال میں علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ تقریر کرتے ہوئے حسب سابق گرج رہے تھے اور "پابندی ہے" کی یاددہانی کے ساتھ سب یاد دلا رہے تھے)۔۔اچانک کہنے لگے"مال روڈ بند تھی۔۔میں نے کہا کہ بھئی مال روڈ کیوں بند ہے؟کہنے لگے کہ امیر المومنین(ضیاء الحق) کی سواری آ رہی ہے۔۔میں نے کہا کہ تو مومنوں کو کیوں روکتے ہو؟کہنے لگے کہ جی مومنین بے وضو ہیں۔۔کہیں کسی "غیر محرم" کی نظر ہی نہ پڑ جائے"))))))))))))
 
Top