• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علمی و اسلامی مباحثہ کے سلسلے کا آغاز

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
بھائی ایسے موضوعات کے لیے وسعت قلبی اور ظرف بے حد ضروری ہے۔۔۔اور اراکین موضوع سے ہٹ جاتے ہیں۔
مگر میرے پاس اب بھی بہت سے موضوعات موجود ہیں۔
آپ صحیح کہہ رہی ہیں لوگ ان موضوعات میں اتنی دلچسپی نہیں لیتے ۔۔۔۔ اور اسکی وجہ خضر بھائی نے بیان کر دی۔۔۔
حالانکہ تربوی اور اصلاحی موضوعات کی بہت ضرورت ہے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
آپ صحیح کہہ رہی ہیں لوگ ان موضوعات میں اتنی دلچسپی نہیں لیتے ۔۔۔۔ اور اسکی وجہ خضر بھائی نے بیان کر دی۔۔۔
حالانکہ تربوی اور اصلاحی موضوعات کی بہت ضرورت ہے
اچھا ویسے ہر ایک کا اپنا اپنا ذوق ہوتا ہے ۔ کوئی بھی موضوع رکھا جاسکتا ہے ۔ لیکن کم ازکم وہ موضوع ایسا ہونا چاہیے جس میں نئی باتیں سامنے آئیں نئی جہتیں کھلیں اور بحث و مباحثہ میں شرکت کرنے والے حضرات کی اپنی محنت اور کوشش و کاوش نظر آئے ۔
فورم پر شروع کردہ موضوعات میں سے کوئی بھی غیر اہم نہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایک ہی بات کو بار بار کرنے سے کیا فائدہ ہونےوالا ہے ۔ البتہ نقصان یہ ہے کہ دیگر اہم موضوعات رہ جاتے ہیں ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اللہ تعالیٰ قبول فرمائے
مفتی عابد الرحمن صاحب آپ بھی اپنے علمی و طبی مشوروں سے نوازتے رہا کریں ۔
اور کچھ نہیں بحث و مباحثہ کے لیے کوئی نیا موضوع ہی فراہم کردیا کریں تاکہ صلاحیتیں درست سمت لگ جائیں ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
ماشاءاللہ، خضر حیات بھائی کی اس تھریڈ میں ایکٹیوٹی دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے( میرے خیال میں ایک اور بھی سلسلے کا آغاز کیا جائے جس میں خضر حیات بھائی ہم سب کو عربی سکھایا کریں۔ ابتسامہ)
بحث و مباحثے اور علمی گفتگو کا یہ سلسلہ بہت ہی اچھا اور علمی ہے، یہاں لازمی نہیں کہ صرف وہی بحث کے موضوع کا انتخاب کرے جس نے یہ تھریڈ شروع کیا ہے، بلکہ ہم سب کو اس معاملے میں محترمہ کا ساتھ دیتے ہوئے اس سلسلے کو آگے بڑھانے میں مدد کرنی چاہیے۔

بحث کے سلسلے میں چند تجاویز ہیں ، اگر ان پر عمل درآمد کیا جا سکے تو:
  1. موضوع بنیادی عقائد سے لے کر عبادات، معاشیات، سماجیات، ماحولیات، رہن سہن، عائلی مسائل ، حرام و حلال وغیرہ ، تمام مضامین پر ہونا چاہیے۔
  2. ہر رکن بالعموم اور اہل علم و سینئیرز حضرات بالخصوص اپنے قیمتی اوقات میں سے تھوڑا سا وقت دیا کریں۔
  3. ہر رائے دینے والا کوشش کرے کہ لمبی چوڑی بات کرنے سے بہتر ہے، مختصر بات کرے لیکن جامع ہو، پتہ لگ جائے کہ رائے دینے والا کس بات کو مینشن کرنا چاہتا ہے۔
  4. ذاتی تنقید اور شخصی حملوں سے پرہیز کو لازمی قرار دیا جائے، اور اپنا اخلاقی فرض نبھاتے ہوئے کسی دوسرے سے اختلاف کی صورت میں اپنا موقف احسن انداز میں پیش کیا جانا چاہیے۔
  5. ایک موضوع میں جب متعدد رائے جو کہ مفید ہوں آ جانے کے بعد ،پورے موضوع کا خلاصہ بیان کر دیا جائے۔
  6. ایک ہفتے میں دو بار یا کم از کم ہر ہفتے ایک نیا موضوع شروع کیا جانا چاہیے۔

یہ چند تجاویز ہیں، اگر آپ اراکین اتفاق کریں تو اس پر عمل کرنے کی گزارش ہے۔جزاکم اللہ خیرا
اللہ تعالیٰ ہم سب کو نفع دینے والا علم عطا فرمائے آمین
اللهم انفعنا بما علمتنا علمنا ما ينفعنا وزدنا علما آمين
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
Top