• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علم الاقتصاد الاسلامی پر کتب یا مقالات یا ویب سائٹ

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
الحمدللہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے ایک خواب کی تعبیر دیکھنے کا موقع فراہم کیا کہ دو مجالات ایسے ہیں جہاں ہمیں شدید رہنمائی کی ضرورت ہے اقتصاد اور سیاست
تو جامعہ ابی بکر الاسلامیہ میں ایک مرکز الترجمۃ و التحقیق للاقتصاد الاسلامی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور ابتدائی تمام مراحل باذن اللہ طے ہو گئے ہیں
اسی مہینے سے اس پر کام کا آغاز ہو جائے گا اس حوالے سے ایک تو دعاوں کی سخت ضرورت ہے کہ میں نے وہ کام شروع کر دیا ہے جس میں علمی طور پر میں صفر ہوں لیکن اللہ کا فضل اور آپ بھائیوں اور بہنوں کی دعاوں کی بدولت یہ ایک دن ممکن ہو گا میں نہ سہی تو میرے بعد یہ علمی مرکز ایک دن کلیۃ الاقتصاد الاسلامی کا روپ دھار لے گا
اور دوسرا تعاون میں یہاں ایک خصوصی تھریڈ بنا رہا ہوں کسی بھی ساتھی کے پاس علم الاقتصاد الاسلامی کے حوالے کوئی مقالہ یا کتاب یا کسی بھی قسم کی معلومات ہوں تو ان کا لنک مجھے دے سکتا ہے
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
ماشاءاللہ ، اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو ، اس لڑی کو ترو تازہ رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے ، معلومات کے حوالے سے آہستہ آہستہ ہم حصہ ڈالتے رہیں گے ۔ ان شاءاللہ ۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
دور جدید کا انسان جن سیاسی ،معاشرتی اور معاشی مسائل سے دوچار ہے اس پر زمانے کا ہر نقش فریادی ہے۔آج انسان اس رہنمائی کا شدید حاجت مند ہے کہ اسے بتلایا جائے ۔اسلام زندگی کے ان مسائل کا کیا حل پیش کرتا ہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں اس کا وہ نقطہ اعتدال کیا ہے؟جس کی بناء پر وہ سیاسی ،معاشی اور معاشرتی دائرے میں استحکام اور سکون واطمینان سے انسان کو بہرہ ور کرتا ہے ۔اس وقت دنیا میں دو معاشی نظام اپنی مصنوعی اور غیر فطری بیساکھیوں کے سہارے چل رہے ہیں۔ایک مغرب کا سرمایہ داری نظام ہے ،جس پر آج کل انحطاط واضطراب کا رعشہ طاری ہے۔دوسرا مشرق کا اشتراکی نظام ہے، جو تمام کی مشترکہ ملکیت کا علمبردار ہے۔ایک مادہ پرستی میں جنون کی حد تک تمام انسانی اور اخلاقی قدروں کو پھلانگ چکا ہے تو دوسرا معاشرہ پرستی اور اجتماعی ملکیت کا دلدادہ ہے۔لیکن رحم دلی،انسان دوستی اور انسانی ہمدردی کی روح ان دونوں میں ہی مفقود ہے۔دونوں کا ہدف دنیوی مفاد اور مادی ترقی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔اس کے برعکس اسلام ایک متوسط اور منصفانہ معاشی نظریہ پیش کرتا ہے،وہ سب سے پہلے دلوں میں خدا پرستی،انسان دوستی اور رحم دلی کے جذبات پیدا کرتا ہے۔عصر حاضر میں متعدد ایسے اقتصادی مسائل پیدا ہو چکے ہیں جن کے بارے میں شرعی راہنمائی کی اشد ضرورت تھی۔ زیر تبصرہ کتاب " جدید اقتصادی مسائل ، شریعت کی نظر میں"عالم اسلام کے جید علماء اور ماہرین معاشیات کی تحقیقات کا ماحصل ہے جو البرکہ انٹر نیشنل کے زیر اہتمام عالمی سیمینارز میں پیش کیا گیا۔یہ کتاب اپنے موضوع ایک انتہائی مفید اور شاندار کتاب ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مقالات نگار اور مرتبین وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964

اسلامی معاشیات ایک ایسا مضمون ہے جس میں معاشیات کے اصولوں اور نظریات کا اسلامی نقطہ نظر سے مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک اسلامی معاشرہ میں معیشت کس طرح چل سکتی ہے۔ موجودہ زمانے میں اس مضمون کے بنیادی موضوعات میں یہ بات شامل ہے کہ موجودہ معاشی قوتوں اور اداروں کو اسلامی اصولوں کے مطابق کس طرح چلایا جا سکتا ہے ۔ اسلامی معیشت کے بنیادی ستونوں میں زکوٰۃ، خمس، جزیہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس میں یہ تصور بھی موجود ہے کہ اگر صارف یا پیداکاراسلامی ذہن رکھتے ہوں تو ان کا بنیادی مقصد صرف اس دنیا میں منافع کمانا نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنے فیصلوں اور رویوں میں آخرت کو بھی مدنظر رکھیں گے۔ اس سے صارف اور پیداکار کا رویہ ایک مادی مغربی معاشرہ کے رویوں سے مختلف ہوگا اور معاشی امکانات کے مختلف نتائج برآمد ہوں گے۔اسلامی نظامِ معیشت کے ڈھانچے کی تشکیل نو کا کام بیسویں صدی کے تقریبا نصف سے شروع ہوا ۔ چند دہائیوں کی علمی کاوش کے بعد 1970ءکی دہائی میں اس کے عملی اطلاق کی کوششوں کا آغاز ہوا نہ صرف نت نئے مالیاتی وثائق ،ادارے اور منڈیاں وجود میں آنا شروع ہوئیں بلکہ بڑے بڑے عالمی مالیاتی اداروں نے غیر سودی بنیادوں پرکاروبار شروع کیے۔بیسوی صدی کے اختتام تک اسلامی بینکاری ومالکاری نظام کا چرچا پورے عالم میں پھیل گیا ۔اسلامی مالیات اور کاروبار کے بنیادی اصول قرآن وسنت میں بیان کردیے گئے ہیں۔ اور قرآن وحدیث کی روشنی میں علمائے امت نے اجتماعی کاوشوں سے جو حل تجویز کیے ہیں وہ سب کے لیے قابل قبول ہونے چاہئیں۔کیونکہ قرآن کریم اور سنت رسول ﷺ کے بنیادی مآخذ کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات میں اختلافی مسائل کےحوالے سے علماء وفقہاء کی اجتماعی سوچ ہی جدید دور کے نت نئے مسائل سے عہدہ برآہونے کے لیے ایک کامیاب کلید فراہم کرسکتی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’معیشت واقتصاد کا اسلامی تصور‘‘ حکیم محمود احمد ظفر صاحب کی تصنیف ہے۔ انہوں نے اسلامی اقتصادیات کو اپنی استطاعت کےمطابق ایک اچھے اورمدلل انداز میں پیش کرتے ہوئے اس بات کو واضح کیا ہے کہ جب اسلامی نظام معیشت دنیا میں رائج تھا تو ہر شخص خوشحال تھا پورے معاشرہ میں دولت کی گردش ہوتی تھی ۔ ہر غریب کی جیب تک پیسہ پہنچتا تھا۔اور جب سے یہ سرمایہ دارانہ نظام دنیا میں رائج ہوا تو وسائلِ معاش کو حاصل کرنے کےلیے شدید مسابقت شروع ہوگئی ،انسان کی ساری تگ وتازکا مرکز و محور اسکی مادی ضرروریات کی تسکین ہوگیا۔انسان اپنے سرمایہ اور صلاحیتوں کا رخ ان پیشوں کی طرف موڑ نے لگا جہاں انہیں زیادہ سے زیادہ منافع کی توقع ہوتی ہے۔ نتیجہ ہوا کہ سرمایہ داروں کےظالمانہ استحصال نے معاشرہ کوآجر اور اجیر ،مالک اور مزدور کےدومتحارب گروہوں میں تقسیم کردیا جس سے معاشرہ کی ہم آہنگی اورسکون پارہ پارہ ہوگیا ۔اللہ تعالی مصنف کتاب ہذا کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
کچھ عرصہ پہلے غالبا محترم @ابو عبداللہ بھائی نے اسلامی معاشیات پر ایک مستقل ویب سائٹ کا لنک بتایاتھا ۔
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اوپر بیان کردہ کتب اور مقالات میرے پاس انٹر نیٹ پر موجود ہیں الحمدللہ تقریبا 100 کتب عربی میں مختلف اقتصادی موضوعات پر جمع ہو چکی ہیں اور اردو میں تو صرف چند ایک ہی ہیں اور انگریزی میں بھی چند ایک
اس کا تفصیلی اور نقشہ عملی طور پر آپ بھائیوں کے سامنے ہو گا
اللہ تعالی کی مدد شامل حال رہی اور یقینی طور پر ہو گی تو اسلامی اقتصاد پر ایک آن لائن لائیبریری جلد ہی آپ لوگوں کے سامنے ہو گی ان شاء اللہ
اگر عربی کتب کے لنکس درکار ہوں گے تو وہ یہاں دیے جا سکتے ہیں
 
Last edited:
شمولیت
ستمبر 14، 2017
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
2
الحمدللہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے ایک خواب کی تعبیر دیکھنے کا موقع فراہم کیا کہ دو مجالات ایسے ہیں جہاں ہمیں شدید رہنمائی کی ضرورت ہے اقتصاد اور سیاست
تو جامعہ ابی بکر الاسلامیہ میں ایک مرکز الترجمۃ و التحقیق للاقتصاد الاسلامی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور ابتدائی تمام مراحل باذن اللہ طے ہو گئے ہیں
اسی مہینے سے اس پر کام کا آغاز ہو جائے گا اس حوالے سے ایک تو دعاوں کی سخت ضرورت ہے کہ میں نے وہ کام شروع کر دیا ہے جس میں علمی طور پر میں صفر ہوں لیکن اللہ کا فضل اور آپ بھائیوں اور بہنوں کی دعاوں کی بدولت یہ ایک دن ممکن ہو گا میں نہ سہی تو میرے بعد یہ علمی مرکز ایک دن کلیۃ الاقتصاد الاسلامی کا روپ دھار لے گا
اور دوسرا تعاون میں یہاں ایک خصوصی تھریڈ بنا رہا ہوں کسی بھی ساتھی کے پاس علم الاقتصاد الاسلامی کے حوالے کوئی مقالہ یا کتاب یا کسی بھی قسم کی معلومات ہوں تو ان کا لنک مجھے دے سکتا ہے
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو
 
شمولیت
ستمبر 14، 2017
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
2
الحمدللہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے ایک خواب کی تعبیر دیکھنے کا موقع فراہم کیا کہ دو مجالات ایسے ہیں جہاں ہمیں شدید رہنمائی کی ضرورت ہے اقتصاد اور سیاست
تو جامعہ ابی بکر الاسلامیہ میں ایک مرکز الترجمۃ و التحقیق للاقتصاد الاسلامی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور ابتدائی تمام مراحل باذن اللہ طے ہو گئے ہیں
اسی مہینے سے اس پر کام کا آغاز ہو جائے گا اس حوالے سے ایک تو دعاوں کی سخت ضرورت ہے کہ میں نے وہ کام شروع کر دیا ہے جس میں علمی طور پر میں صفر ہوں لیکن اللہ کا فضل اور آپ بھائیوں اور بہنوں کی دعاوں کی بدولت یہ ایک دن ممکن ہو گا میں نہ سہی تو میرے بعد یہ علمی مرکز ایک دن کلیۃ الاقتصاد الاسلامی کا روپ دھار لے گا
اور دوسرا تعاون میں یہاں ایک خصوصی تھریڈ بنا رہا ہوں کسی بھی ساتھی کے پاس علم الاقتصاد الاسلامی کے حوالے کوئی مقالہ یا کتاب یا کسی بھی قسم کی معلومات ہوں تو ان کا لنک مجھے دے سکتا ہے
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو
GiveupRiba.com
 
Top