• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عمامہ باندھ کر پڑھی جانے والی نماز کے ثواب کی حدیث کی تحقیق

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
عمامہ باندھ کر پڑھی گئی نماز دس ہزار نیکیوں کے برابر ہے۔
_____________________________________

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب ہے کہ عمامہ باندھ کر پڑھی گئی نماز دس ہزار نیکیوں کے برابر ہے۔

قال : أخبرنا حمد بن نصر ، حدثنا أحمد بن عبد الله بن بندار ، حدثنا أبي ، حدثنا أبو بكر محمد بن علي بن عامر النهاوندي ، حدثنا علي بن مهرويه ، حدثنا أحمد بن عبد الله المقرئ القزويني ، حدثنا محمد بن إسحاق ، حدثنا عاصم بن المثنى ، حدثنا حميد ، عن أبان ، عن أنس بن مالك قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " الصلاة في العمامة عشرة ألاف حسنة " .
(مسند الفردوس 2/256)

یہ روایت موضوع ( من گھڑت ) ہے !!

راوی أبان بن أبى عياش کے متعلق :
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
شعبہ نے کہا کہ میں میں گدھے کا پیشاب پی لوں یہ مجھے زیادہ محبوب ہے اس سے کہ میں یہ کہوں کہ مجھے سے ابان بن ابی عیاش نے روایت بیان کی۔ ایک دوسری روایت کے مطابق شعبہ نے کہا کہ آدمی کا زنا کرلینا اس سے بہتر ہے کہ وہ ابان کے حوالے سے روایت بیان کرے۔
امام احمد نے متروک الحدیث کہا۔
یحیی بن معین نے متروک کہا۔اور ایک قول کے مطابق ضعیف کہا۔
جوزجانی ساقط الاعتبار کہتے ہیں۔
نسائی متروک کہتے ہیں۔
(میزان الاعتدال)

شوکانی نے الفوائد المجموعہ ص188 پر اس روایت کو موضوع کہا ہے۔

__________

صحیح حدیث
ــــــــــــــــــــــ
عمامہ پہننا سنت نبوی ہے۔

3372 . وکیع نے ہمیں مساوروراق سے خبردی ،انھوں نے جعفر بن عمرو بن حریث سے انھوں نے اپنے والد (عمرہ بن حریث بن عمرو مخزومی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو خطبہ دیا جبکہ آپ (کے سر مبارک ) پر سیاہ عمامہ تھا ۔
صحیح مسلم
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
کیا تحقیقات ایسے ہی کی جاتی ہیں؟
 
Top