• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عمران خان نے احتجاجی دھرنا ختم کر دیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
عمران خان نے احتجاجی دھرنا ختم کر دیا

پشاور میں دہشت گرد حملے کے بعد پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا فیصلہ​

اسلام آباد ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: بدھ 24 صفر 1436هـ - 17 دسمبر 2014م

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے دوسرے شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انھوں نے بدھ کے رات اسلام آباد میں پارلیمینٹ ہاؤس کے سامنے اپنی جماعت کے دھرنے کے شرکاء سے تقریر میں کہا کہ ''ملک کی موجودہ صورت حال اور پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے پیش نظر پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے اپنی احتجاجی تحریک اور دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے''۔ انھوں نے کہا کہ یہ وقت قومی اتحاد کا متقاضی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ''میں نے اپنی پوری زندگی میں اس طرح کا ظلم نہیں دیکھا ہے۔میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کیا کوئی بچوں کو اس طرح سے بھی قتل کرسکتا ہے۔اگر کوئی میرے بچوں کو اس طرح قتل کرے گا تو میں اس کا انتقام لوں گا''۔

عمران خان نے قبل ازیں پشاور میں وزیراعظم میاں نوازشریف کے زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی اور اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے تو میاں نواز شریف کے ساتھ بیٹھنے میں متردد تھے لیکن انھوں نے ملک اور قوم کے مفاد میں کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ ''میں نے گذشتہ چند ماہ کے دوران دیکھا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ہم نے ملک میں تاریخی ریلیاں منعقد کی ہیں اور ان میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے''۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت انصاف کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور مئی 2013ء میں منعقدہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کیا جانا چاہیے۔ اگر یہ عدالتی کمیشن چھان بین کے بعد انتخابی دھاندلیوں کا سراغ لگا لیتا ہے تو پھر وزیر اعظم کو مستعفی ہونا پڑے گا۔

وزیراعظم میاں نوازشریف نے عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ خان صاحب اسمبلی میں آئیں اور ان کے مطالبے کے مطابق عدالتی کمیشن قائم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے پندرہ اگست سے اسلام آباد میں حکومت کے خلاف گذشتہ انتخابات میں دھاندلیوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دے رکھا تھا۔ پہلے ان کے ساتھ اس حکومت مخالف احتجاجی تحریک میں علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جماعت پاکستان عوامی تحریک بھی شریک تھی اور اس نے بھی اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دے رکھا تھا لیکن علامہ صاحب چند ہفتے قبل اچانک دھرنا ختم کرکے بیرون ملک چلے گئے تھے۔
 
Top