• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عمران

عمران اسلم

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
عمران اسلم کی طرف سے ہدیہ تبریک

میرا نام محمد عمران اسلم ہے۔ ٹاؤن شپ لاہور میں رہائش پذیر ہوں۔ اور جامعہ رحمانیہ، لاہور الاسلامیہ سے سند فراغت حاصل کر چکاہوں۔ عرصہ تین سال سے مجلس تحقیق الاسلامی، ماڈل ٹاؤن لاہور میں محترم ڈاکٹر انس نضر کے زیر سایہ ریسرچ سکالر کی ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں۔ سب سے پہلے تو میں ’کتاب و سنت ڈاٹ کام‘ اور ’محدث فورم‘ کے ارباب حل وعقد کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں جو اس جمود زدہ معاشرہ میں راست فکر کا علم بلند کیے ہوئے ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس فورم کی کامیابی کے لیے دست دعا دراز کیے جائیں۔ اورکامل محنت کے ساتھ کتاب وسنت کی خالص تعلیمات کو ہر خاص و عام تک پہنچایا جائے۔ خدا تعالیٰ اس کوشش کو شرف قبولیت سے نوازے اور ہمارے لیے دارین میں کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
جزاکم اللہ عمران اسلم بھائی۔ آپ کا تعارف جان کر خوشی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ایک دوسرے کی دینی و دنیوی اصلاح و کامیابی کا ذریعہ بنا دے۔ آمین۔ کتاب وسنت ڈاٹ کام ویب سائٹ پر تو آپ ذرا پردے کے پیچھے رہ کر علمی طور پر شفقت فرماتے رہے۔ اب فورم پر ان شاءاللہ اب براہ راست آپ سے رابطہ ممکن رہا کرے گا۔ اور آپ کے علم سے استفادہ حاصل کرنا زیادہ سہل ہو جائے گا۔ امید ہے کہ آپ دیگر ممبران کی تحاریر پر بھی نظر رکھیں گے تاکہ کتاب و سنت کے خلاف یا فہم صحابہ کے خلاف مراد لی جا رہی ہو تو ان بھائیوں کی فوری اصلاح کی جا سکے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا ہمارا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
عمران بھائی آپ کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی اب انشاءاللہ ہمارا رابطہ رہے گا۔جو بات آپ کےلیے شاکر بھائی نے کہی ہے اس پر ضرور عمل کیجئے گا ۔ہر پوسٹ پر نظر رکھنا بھی ضروری ہے
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اہلا وسہلا ومرحبا
 
Top