• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عملوں کا اعتبار خاتمہ پر ھےاور خاتمہ سے ڈرتے رھنا !!!!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
عملوں کا اعتبار خاتمہ پر ھےاور خاتمہ سے ڈرتے رھنا !!!!!



عملوں کا اعتبار خاتمہ پر ھےاور خاتمہ سے ڈرتے رھنا (رواہ البخاری#6493)

ھم سے علی بن عیاش نے بیان کیا، کہا ھم سے ابو غثان نے بیان کیا، کہا مجھ سے ابو حازم نے بیام کیا، ان سے حضرت سہل بن ساعدی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو مشرکین سے جنگ میں مصروف تھا، یہ شخص مسلمانوں کے صاحب مال و دولت لوگوں میں سے تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ''اگر کوئی چاھتا ھے کہ کسی جہنمی کو دیکھے وہ اس شخص کو دیکھے" اس پر ایک صحابی اس شخص کے پیچھے لگ گۓ وہ شخص برابر لڑتا رھا اور آخر کار زخمی ھوگیا پھر اس نے چاھا کہ جلدی مر جاۓ پس اپنی تلوار ھی کی دھار اپنے سینے کے درمیان رکھ کر اس پر اپنے آپ کو ڈال دیا اور تلوار اس کے شانوں کو چیرتی ھوئی نکل گئی ،(اس طرح وہ خود کشی کر کے مر گیا)

  • نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!
''بندہ لوگوں کی نظر میں اھل جنت کے کام کرتا رھتا ھے، حالانکہ وہ اھل جہنم میں سے ھوتا ھے، ایک دوسرا بندہ لوگوں کی نظر میں اھل جہنم کے کام کرتا ھے حالانکہ وہ جنتی ھوتا ھے اور اعمال کا اعتبار تو خاتمہ پر ماقوف ھے
رواہ البخاری حدیث نمبر 6493 راجع 2898

  • فرمانِ باری ہے:
''اے ایمان والو! اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی اطاعت کرو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کرو اور اولی الامر (امراء یا اہل علم) کی بھی، پس اگر تمہارا کسی شے میں تنازع ہوجائے تو اسے اللہ اور رسول کی طرف لوٹادو اگر تم اللہ اور یوم آخر پر ایمان رکھتے ہو، یہ زیادہ بہتر اور نتیجہ کے اعتبار سے زیادہ اچھا ہے۔''
سورة النساء: ٥٩
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
آسان سی سادہ سے بات ہے ایک___

اللہ کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ کوئی بھی بندہ اللہ کی رحمت کے بغیر جنت میں نہیں جاۓ گا صحابہ نے پوچھا اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ بھی نہیں ؟ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں میں بھی نہیں ____________تو دوستو پھر ہم اور آپ کس کھیت کی مولی ٹھہرے ؟

کبھی ہرگز ہرگز اپنی عبادتوں اور نیکیوں پر گھمنڈ اور غرور نہیں کرنا چاہے

اور کسی گنہگار کو اپنی مغفرت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہے کیونکہ انجام کیا ہو گا اور خاتمہ کیسا ہو گا عام بندوں کو اس کی کوئی خبر نہیں ہے ..

نجات و فلاح کا دارومدار درحقیقت خاتمہ بالخیر پر ہی ہے

بڑے سے بڑا عابد اگر اس کا خاتمہ بالخیر نہ ہوا تو وہ جہنمی ہو گا اور بڑے سے بڑا گنہگار اگر اس کا خاتمہ بالخیر ہو گیا تو وہ جنتی ہو گا

حدیث شریف میں ہے کہ

ایک بندہ اہل جہنم کے اعمال کرتا رہتا ہے حالانکہ وہ جنتی ہوتا ہے اور ایک بندہ اہل جنت کے عمل کرتا رہتا ہے حالانکہ وہ جہنمی ہوتا ہے۔ اِنَّمَاالْاَعْمَالُ بِالْخَوَاتِیْم یعنی عمل کا اعتبار خاتموں پر ہے۔
(مشکوٰۃالمصابیح،کتاب الایمان،باب الایمان بالقدر، الفصل الاول)

الله ہم سب کو اپنی خاص رحمت سے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
عملوں کا اعتبار خاتمہ پر ھےاور خاتمہ سے ڈرتے رھنا !!!!!


944 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
عامر بھائی! آپ کے پیش کردہ گراف ومراسلے میں مذکورہ آیت کا عربی ٹیکسٹ نہیں تھا اس لیے حاضر خدمت ہے۔
هَلْ يَنظُرُ‌ونَ إِلَّا أَن يَأْتِيَهُمُ اللَّـهُ فِي ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلَائِكَةُ وَقُضِيَ الْأَمْرُ‌ ۚ وَإِلَى اللَّـهِ تُرْ‌جَعُ الْأُمُورُ‌ ﴿٢١٠﴾
کیا لوگوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ ان کے پاس خود اللہ تعالٰی بادل کے سائبانوں میں آجائے اور فرشتے بھی اور کام انتہا تک پہنچا (١) دیا جائے، اللہ ہی کی طرف سے تمام کام لوٹائے جاتے ہیں۔
٢١٠۔١ یہ تو قیامت کا منظر ہے (جیسا کہ بعض تفسیری روایات میں ہے (ابن کثیر) یعنی کیا یہ قیامت برپا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں؟ یا پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالٰی فرشتوں کے جلوے اور بادلوں کے سایہ میں ان کے سامنے آئیں اور فیصلہ چکائیں تب وہ ایمان لائیں گے۔ لیکن ایسا اسلام قابل قبول نہیں اس لئے قبول اسلام میں تاخیر مت کرو اور فوراً اسلام قبول کر کے اپنی آخرت سنوار لو۔
"تفسیر احسن البیان"
 

بلال 243

رکن
شمولیت
دسمبر 30، 2014
پیغامات
111
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
46
asalamu alaekum mere pas abudawud ibnemaja baloogul miraam or riyazus saulihhen darusalam k idaray ki pari hoi hain jo ma sale krna chahta hon agr koi bhai lena chayay wo mujh se ... pe rabta kray ma books bzar ki price se rieaayat donga
 
Last edited by a moderator:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
asalamu alaekum mere pas abudawud ibnemaja baloogul miraam or riyazus saulihhen darusalam k idaray ki pari hoi hain jo ma sale krna chahta hon agr koi bhai lena chayay wo mujh se pe rabta kray ma books bzar ki price se rieaayat donga
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بلال بھائی!
اوپن فورم پر فون نمبر وغیرہ دینا منع ہے۔
محترم @خضر حیات بھائی!
 
Top