• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عنایۃ النحو شرح ہدایۃ النحو

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کتاب کانام:
عنایۃ النحو شرح ہدایۃ النحو

مصنف:
مولانا محمد سیف الرحمن قاسم

ناشر:
جامعۃ الطیبات للبنات الصالحات، گوجرانوالہ

ٹائٹل:
تفصیلی تبصرہ:
قرآن وحدیث کی تفہیم کےلیے علوم آلیہ کا حصول ازبس ضروری ہے۔جن میں صرف ونحو کاعلم اہمیت کا حامل ہے جس کے بغیر عربی کوسمجھنا مشکل بلکہ ناممکن ہے اور یہی وجہ ہے کہ مدارس دینیہ میں ان علوم کو پوری توجہ دی جاتی ہے تاکہ طلباء کو بنیادی طور پر ان علم سے بہرور کرکے اس قابل بنایا جائے کہ وہ عربی عبارتوں کو اچھے طریقے سے پڑھ اور سمجھ سکیں۔صرف ونحو کو ایک اچھا جاننے والا عربی عبارت کو صحیح حل کرسکتا ہے اور اسی پر اس عبارت کی صحیح تفہیم کی بنیاد ہوتی ہے ۔
قرآن وحدیث کو براہ راست سمجھنے کےلیے صرف ونحو میں مشاق ہونا ایک محقق اور داعی کالازمہ ہے۔ زیر نظر کتاب نحو کے قواعد پر مرتب کی گئی ہے چودہ سو صدیوں میں ان فنون کی تدوین کے بعد سالہا سال عربی ، فارسی میں ایسی کتب لکھی گئی کہ جن سے ہر طبقہ اورہر دور کے عامی و ممتاز علماء نے حظ اٹھایا ۔برصغیر میں مسلمانوں کی ہزار سالہ دور میں خصوصاً درس نظامی کے اجراء کے بعد اس پر توجہ دی گئی لیکن اردو دان طبقہ کےلیے نحو کو سمجھنے کےلیے فارسی اور عربی زبان کے ذرائع ہی موجود تھے۔ اردو میں اس کی تفہیم کےلیے قابل ذکر تحریر وجود میں نہیں آئی تھی ۔
علم نحو میں ہدایۃ النحو علمی دنیا میں تعارف محتاج نہیں اور اس کی قدر ومنزلت اور ضرورت سے تہی دامن نہیں ہوا جاسکتا۔ہدایۃ النحو کی اب تک دسیوں شروحات لکھی جاچکی ہیں لیکن اس کی تفہیم کےلیے صاحب ہدایۃ النحو کے کچھ عقدے ابھی تک لاینحل سمجھے جاتے تھے۔اوراس کے شارحین نے اب تک اگرچہ پوری کوشش کی کہ اس کے مشکل مقامات کو واضح کیاجائے ۔پھر بھی بعض مقامات تشنہ طلب رہ گئے تھے۔
زیر نظر کتاب عنایۃ النحو شرح ہدایۃ النحو مولانا محمد سیف الرحمن کی ایک عمدہ کاوش ہے ۔اس کتاب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مصنف نے گزشتہ شروحات میں وضاحت سے رہ جانے والی بعض عبارتوں کواس طرح کھول کر بیان کردیا ہے کہ ایک کندذہن طالب علم بھی اس کو سمجھ کر ضبط کرسکتا ہے۔طریقہ افہام سے مزین ان تمام خوبیوں کے باوجود جو ایک شارح اور نحوی کی ذات میں ہونی چاہیے یہ کتاب کچھ ایسے ملاحظات کو بھی اپنے اندر لیے ہوئے ہے۔ جن کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔مثلا ً شارح چونکہ ایک خاص مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔لہذا انہوں نے نحوی بحثوں کو اختلافی مسائل پر حل کرنے کی کوشش کی ہے۔جس کی وجہ سے یہ کتاب اپنی تمام تر افادیت کے باوجود قابل اعتراض تحریر بن چکی ہے ۔مثلاً فاتح خلف الامام، علم غیب ، عقیدہ حاظر وناظر، عقیدہ حیاۃ الانبیاء اور ان جیسے اختلافی مسائل کو نحو کی کتاب میں جگہ دینا فن تصنیف کےخلاف ہے۔چونکہ علوم آلیہ میں سے ایک فن کی کتاب ہے اور اس کے مصنف یامرتب کو غیر جانب دار اور محتاط تحریر ثبت کرنے کا حامل ہونا چاہیے اور آج تک ایسی فنون پر لکہی گئی کتب کا اسلوب بھی یہی رہا ہے۔ کہ ان میں اختلافی مسائل کو جگہ نہیں دی جاتی ۔ اورجن لوگون نے ان اختلافی مسائل کو جگہ دی تو ان کی تصانیف رواج نہ پا سکیں۔ بہرصورت زیر نظر کتاب اپنے فن میں دوسری شروحات سے فائق ہے ۔اور ذکر کردہ ان چند نقائص سے ہٹ کر نہایت شاندار اور طلباء دینیہ کےلیے ازبس ضروری ہے۔
نوٹ:
عربی زبان کی افہام وتفیہم کی غرض سے قارئین کےلیے ہدایۃ النحو کی اس شرح کو پیش کیا جارہا ہے۔کتاب میں موجود اختلافی ابحاث سے ادارہ کا اتفاق ضروری نہیں۔(ک۔ح)
ڈاؤنلوڈ لنک

مکمل کتاب ڈاؤنلوڈ کریں
سرور1
سرور2
سرور3
پارٹس میں کتاب کو ڈاؤنلوڈ کریں
پارٹ1
پارٹ2
پارٹ3
 
Top