• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عورتوں کی عید گاہ میں شامل ہونا دلیل کے ساتھ

شمولیت
نومبر 24، 2017
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
44
عورتوں کی عید گاہ میں شامل ہونا دلیل کے ساتھ

الحمد للہ والصلوۃ والسلام علی رسول اللہ۔

عورتیں بازاروں میں جا سکتی ہیں، عورتیں درباروں میں جا سکتی ہیں، عورتیں مدارس میں جا سکتی ہیں، عورتیں شادی بیاہ باراتوں میں تو جا سکتی ہیں۔۔

مگر جہاں پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو حکم دیا کہ عید گاہ میں جایا کرو۔۔ وہاں پر عورتوں کا جانا کیوں حرام ہے؟؟ قرآن وسنت سے اتنی چڑ کیوں ہے ؟؟

حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
“أُمِرْنَا أَنْ نُخْرِجَ الْحُيَّضَ يَوْمَ الْعِيدَيْنِ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ فَيَشْهَدْنَ جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ وَدَعْوَتَهُمْ وَيَعْتَزِلُ الْحُيَّضُ عَنْ مُصَلاَّهُنَّ قَالَتِ امْرَأَةٌ يَارَسُولَ اللهِ إِحْدَانَا لَيْسَ لَهَا جِلْبَاب ٌقَالَ لِتُلْبِسْهَا صَاحِبَتُهَا مِنْ جِلْبَابِهَا”

ہمیں عیدین میں جوان اور حائضہ عورتوں کو عید گاہ لے جانے کا حکم دیا گیا، وہ مسلمانوں کی جماعت اور ان کی دعا میں شریک ہونگی اور حائضہ عورتیں مصلیٰ )نماز کی جگہ ( سے الگ رہیں گی ایک عورت نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! ہم میں سے کسی کے پاس چادر نہ ہوتو؟ آپ نے فرمایا : چاہئے کہ اسے اس کی کوئی ساتھی اپنی زائد چادر دیدے-
صحيح البخاري حسب ترقيم فتح الباري 1/ 99

طالب دعاء
رقیب الاسلام سلفی
ممبی، ہند
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
عورتیں بازاروں میں جا سکتی ہیں، عورتیں درباروں میں جا سکتی ہیں، عورتیں مدارس میں جا سکتی ہیں، عورتیں شادی بیاہ باراتوں میں تو جا سکتی ہیں۔۔

مگر جہاں پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو حکم دیا کہ عید گاہ میں جایا کرو۔۔ وہاں پر عورتوں کا جانا کیوں حرام ہے؟؟ قرآن وسنت سے اتنی چڑ کیوں ہے ؟؟
کون حرام کہتا ہے؟ مع حوالہ بتا دیں!
 
Top