• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عورتوں کے لئے قنوت نازلہ کا حکم

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
452
پوائنٹ
209
مصائب کے وقت فرض نماز میں دشمنوں کے خلاف دعا کی جاتی ہے اسے قنوت نازلہ کہتے ہیں ۔ اس سے مظلوم مسلمانوں کی نصرت و اعانت اور سفاک کفار و اعداء اسلام کی بربادی مقصود ہے۔ مغرب یا فجر کی نماز میں امام مسجد نماز کی آخری رکعت میں رکوع کے بعد ہاتھ اٹھا کربلند آواز سے دعاپڑھے جس میں مسلمانوں کے لئے دعا کرے اور کفار پرکثرت سے لعنت بھیجے اور سارے مقتدی اس پہ آمین کہیں ۔ ضروت پڑے تو پانچوں نماز میں دعا کی جاسکتی ہے کیونکہ پانچوں نماز میں قنوت کا ثبوت ملتا ہے ۔ آپ کى قنوت اکثر فجر کی نماز میں ہوتى۔
قنوت نازلہ کی اصل یہی ہے کہ سلطان ، نائب یا امام مسجد لوگوں کو فرض نماز میں قنوت پڑھائے مگر کسی نے انفرادی طور پر پڑھ لیا تو بھی جائز ہے ، اس بات کو شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اختیار کیا ہے یعنی انفرادی طور پر قنوت نازلہ پڑھنے کی بات ۔ ( انظر الإنصاف 2/175 )
نبی ﷺ کے زمانے میں الگ سے عورتوں کے قنوت نازلہ پڑھنے کا ذکر نہیں ملتا ہے ۔ اہل علم نے قنوت کے عموم سے استدلال کرتے ہوئے جہاں منفرد کے لئے مشروع کہا ہے وہیں عورت کے حق میں بھی جائز قرار دیا ہے کہ وہ بھی جماعت یا انفرادی طور پرگھر میں پڑھ سکتی ہے ۔ شیخ عبدالکریم بن عبداللہ بن خضیر نے لکھا ہے کہ عورت اگر انفرادی طور پر قنوت پڑھے تو اس کے لئے بہتر ہے کہ وہ سجدہ میں دعا کرے کیونکہ بندہ سجدے میں رب سے زیادہ قریب ہوتا ہے ۔ (موقع الشيخ عبد الكريم بن عبد الله الخضير)
خلاصہ یہ ہے کہ عورت اگر قنوت نازلہ گھر میں پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتی ہے خواہ فرض نماز کی آخری رکعت میں رکوع کے بعد پڑھے خواہ سجدے میں دعا کرے ۔

واللہ اعلم
کتبہ
مقبول احمد سلفی
 
Top