• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عورت سب سے زیادہ قیمتی خزانہ ہے

شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
351
پوائنٹ
36
عصر حاضر میں عورت اپنے آپ کو کم تر سمجھتے ہوئے مرد کےمساوی حقوق کے حصول کے لیے سرگرداں ہے جسکی وجہ سے وہ اپنا اصل مقام کھو بیٹھی ہے ۔جب کہ اسلام نے عورت کو معزز مقام دیاہے۔شریعت مطہرہ کی نظرمیں عورت دنیاکا بہترین اور سب سے قیمتی خزانہ ہے ۔رسول‎ﷺ نے فرمایا:الدنیا کلہا متاع وخیر متاع الدنیا المراۃ الصالحۃ(صحیح مسلم ،کتاب الرضاع ،2668 )ساری دنیا سامان ہے اور دنیا کا سب سےبہترین سامان نیک عورت ہے ،
اس حد یق میں غور کیا جائے تو خواتین کی فضیلت کے لیے یہ ایک حدیث کافی ہے ۔اس حدیث میں دو باتیں قابل ذکر ہیں ۔
1)بہترین خزانے کااعزاز نیک عورت کو حاصلہے ۔جو عورتیں نیک نہیں وہ اس اعزاز سے محروم ہیں ۔
2)جو سامان جتنا قیمتی ہوتاہے اسکی اسی قدر حفاظت کی جاتی ہے ۔مثلا گھر میں سب سے زیادہ حفاظت زیورات کی جاتی ہے ۔انہیں انتہائی احتیاط سے پیک کرکہ محفوظ کیا جاتاہے تا کہ وہ ضا ئع نہ ہو نے پایئں ۔اسی طرح نبی ﷺ نے نیک عورت کو سب سے قیمتی خزانہ قرار دیاہے ۔اور شریعت اسلامیہ کی جتنی تعلیمات ،اومر ونواہی ہیں وہ سب مسلمان عورت کے لیے ہیں –تاکہ متاع عزیز ضائع ہو نے سے بچ جائے ۔
تنبیہ :لہذا خواتین کو شرعی احکام میں نقائص تلاش کر کہ ان پر نکتہ چینی کرنے کی بجائے ان کو اپنا محافظ سمجھنا چاہیے ۔اور ان پر خوش دلی سے عمل پیرا ہونے کی کو شش کرنی چاہیے ۔اسی میں ان کے لیے دنیا کی سرخروئی اور آخرت کے نجات کاسامان ہے ۔
 
Top