• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عورت کی اصل مہارت !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
عورت بھی کبھی عورت ہوا کرتی تھی

عورت بلاشبہ اللہ سبحان و تعالیٰ کی ایک بہترین تخلیق ہے لیکن ازل سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ یا ظلم کا شکار ہی ہوتی چلی آئی ہے ، وجود میں آنے کے کچھ عرصے بعد ہی جنت سے نکلوانے کا الزام لگ گیا، جس نے بہکایا اس کی طرف کسی نے دیکھا بھی نہیں لیکن جو بہکاوے میں آگئی اسے صفائی کا موقع آج تک نہیں ملا، عورت کو زحمت سمجھا گیا ، بےوقوف کہا گیا ، گھر میں بوجھ قرار دیا گیا، معاشرے کے منفی رویے نے اس میں تبدیلیاں پیدا کرنا شروع کردیں اور اس میں مرد کے شانہ بشانہ کام کرنے کا جنون بڑھتا چلا گیا ، اس نے خود کو عورت سمجھنا ہی چھوڑ دیا بلکہ وہ خود کو مرد ہی سمجھنے لگی، اللہ نے جس کو پھول کی طرح نازک بنایا جس کی آواز میں جادو بھرا ، اس کا لہجہ مردوں کی طرح سخت ہوگیا ، سوچ بھی بدل گئی اور وہ گھر سے نکل کر مرد کے مقابلے میں میدان میں آگئی اور ہر وہ کام کرنے لگی جس میں مردوں کی اجارہ داری تھی وہ یہ ثابت کرنا چاہتی تھی کہ وہ سب کچھ کر سکتی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ عورت بہت کچھ کر سکتی ہے لیکن اس کا ایک بہت بڑا نقصان یہ ہوا کہ وہ اپنا آپ کہیں کھو بیٹھی ، عورت کو جب یہ کہا جاتا ہے کہ تم تو ایک عورت ہو تو اس پر شدید نفرت کا اظہار کرتی ہے ، آج ایک عورت کو یہ سن کر اچھا لگتا ہے کہ تم تو بالکل مرد بن گئی ہو اس کیلئے یہ فخر کی بات ہے لیکن اس کے برعکس کسی مرد کو یہ کہا جائے کہ تم تو عورت بن گئے ہے تو وہ بہت ناگواری کا اظہار کرتا ہے ، عورت معاشرے کے منفی رویے کی وجہ سے اپنا اصل کھوتی جارہی ہے ، عورت ایک گھر کو بہترین انداز میں چلا سکتی ہے اسے اللہ نے گھر سنبھالنے کا ہنر دیا ہے اور کوئی مرد عورت کی طرح گھر نہیں سنبھال سکتا، لیکن خود کو مرد کے مقابلے میں کھڑا کرکے اس نے گھر کا نظام ہی تہس نہس کردیا ہے آج کی عورت خود کو مرد سمجھنے کی بجائے عورت ہی سمجھے اور خود کو صرف عورت ہی ثابت کرنے کی کوشش کرے تو اس کی پھول جیسی شخصیت برقرار رہ سکتی ہے اگر آج عورت نے خود کو نہ سنبھالا تو وہ وقت دور نہیں جب مردوں کی مردوں کی جائے عورتوں سے جنگیں ہوا کریں گی جہاں نظام میں توازن خراب ہوجائے وہاں تباہی آتی ہے اور پاکستان بھی تباہی کی طرف جا رہا ہے ۔
 
Top