• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عید اسپیشل

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عید مبارک
عید مبارک
اور
عید مبارک
بہنوں کا گوشہ ہے۔ ۔ ۔ مزید چار دفعہ بھی عید مبارک کہہ لیں تو کوئی حرج نہیں کہ عید پر آپکی ذمہ داری بھی تو اتنی زیادہ ہی ہوتی ہے نا!!
عید ہو اور کچھ پکایا نہ جائے۔ ۔ ۔
گر پکایا نہیں جائے گا تو کھائیں گے کہاں سے):
پکانا تو پڑے گا۔ ۔ اور پکانا پڑ رہا ہو گا۔ ۔ اور ہو گا بھی!
توووووووووو۔ ۔ ۔ ۔ پھر کیا پکا رہی ہیں آپ یا کیا پکایا جانا چاہیے اس عید الاضحی پر ۔ ۔ ۔مکمل ترکیب کے ساتھ اینٹری ہونی چاہیے۔ ۔ ورنہ
صرف داخل ہوں۔ ۔ ۔ اینٹری کی ضرورت نہیں:)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
کھٹا گوشت
اجزاٗء:
گوشت:ایک کلو
دہی:ایک کپ
پسی ہوئی ادرک:ایک چمچ
پسا ہوا لہسن:ایک چمچ
دار چینی:دو ٹکڑے
سرخ مرچ:ایک چمچ
زیرہ:ایک چمچ
گرم مسالہ:ایک چمچ
پیاز:چار عدد
ٹماٹر:دو عدد
لیموں کا رس:دو چمچ
ہرا دھنیا
تیل:آدھا کپ

ترکیب:
گوشت میں دہی،لہسن،ادرک،اور تمام مسالے شامل کر کے 2 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔۔ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز کاٹ کر ہلکا سنہری ہونے تک تلیں اور اس میں مسالہ لگا گوشت ڈال کر 5/6 منٹ تک اچھی طرح بھوننے کے بعد اتنا پانی ڈالیں کہ جس میں گوشت گل جائے۔۔۔گوشت گلنے کے بعد ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں اور دوبارہ بھونیں۔آخر میں لیموں‌کا رس شامل کر کے دو منٹ تک دم پہ رکھیں پھر ہرا دھنیا ،گرم مسالہ ڈال کے نان کے ساتھ پیش کریں۔
 
Top