• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عید میلاد النبی کی بدعت

شمولیت
دسمبر 25، 2012
پیغامات
46
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
19
قادری صاحب!
ہم میلادالنبی یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے قائل ہیں لیکن عید میلادالنبی نہیں مناتے ۔ تفصیل کے لیے دیکھیں!
ہم میلاد کیوں نہیں مناتے؟
میں ابھی مصروف ہوں، بعد میں پڑھ لوں گا آپ کا لنک۔ ان شاءاللہ! لیکن میں کسی کو فورس نہیں کر رہا کہ ایسا کرو، ویسا کرو
میں اس فورم پر کسی کو کچھ منوانے یا جھگڑنے تھوڑی آیا ہوں! مجھے تو یہاں میرا سکینڈل بنا کر سائن اپ ہونے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ میری کسی سے جنگ نہیں! البتہ غازی ممتاز قادری صاحب کی حمایت میں جھگڑنے کی وجہ سے اور مرتد و ملحد لوگوں پر غازی علم دین شہید رحمۃ اللہ علیہ اور غازی ممتاز قادری بشمول علماء پر لعنت بھیجنے کے جواب میں ان ملحدوں پر لعنت کرنے کی پاداش میں اردو محفل فورم سے مجھے معطل کر دیا گیا تھا۔ باقی بہت سے معاملات اللہ عزوجل کے حوالے ہوتے ہیں
مرا مقصد یہاں رکنا نہیں بس اتنا سوچا ہے
سفر سے پیشتر اس کا نظارا کر لیا جائے
 
شمولیت
دسمبر 25، 2012
پیغامات
46
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
19
سبحان اللہ "دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے"
اگر ہم نہیں مانیں گے تو اس میں آپ کا کوئی نقصان نہیں ہے جناب عالی آپ ہمت کر کے حوالہ جات فراہم فرما دیں۔اس کے بعد ہم بھی کچھ نہ کچھ گوش گزار کریں گے۔اور ان شاء اللہ یہ قدغان بھی نہیں لگائیں گے کہ آپ لازمی مانیں۔منوانےکی ذمہ داری کسی کی نہیں بس پہنچا دینے کی ہے۔
چلیں قرآن پاک سے شروع کرتے ہیں! وہاں انبیاء کرام علیھم السلام کی ولادت کا ذکر موجود ہے۔
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
چلیں قرآن پاک سے شروع کرتے ہیں! وہاں انبیاء کرام علیھم السلام کی ولادت کا ذکر موجود ہے۔
میرے پیارے اور میٹھے بھائی۔ ولادت کا ہونا ایک الگ بات اور ولادت کا جشن منانا الگ بات ہے۔افسوس کہ آپ کو اتنا بھی معلوم نہیں ہے۔ قرآن میں کہاں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن منایا گیا۔۔۔؟
واضح رہے کہ ہم امتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں اور ان کی ولادت کا ہی جشن مناتے ہیں لہذا بات بھی اسی تناظر میں رہے تو بڑی نوازش رہے گی۔اگر اس سے ہٹ گئی تو بات الجھے گی سلجھے گی نہیں اس نظریہ سے پوسٹ کریں کہ بعد میں پڑھنے والا تھوڑی ہی دیر میں حق و باطل کو سمجھ جائے۔
امید ہے کہ بات کو الجھائے بنا آپ ضرور با ضرور بات کریں گے ان شاء اللہ میں منتظر رہوں گا۔
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
جناب عبد الرزاق قادری صاحب : توجہ کریں !
عبدر الزاق قادری صاحب
چند باتوں کی وضاحت کریں تو اس دھاگہ میں گفتگو سے بہت سوں کا بھلا ہوگا ۔
(1) یہ بتائیں کہ "مروجہ جشنِ عید میلاد النبی " کا منانا ۔فرض،واجب، سنت ، مستحب، کیا ہے؟ اور جو یہ " مروجہ جشن عید میلاد النبی " نہیں مناتے وہ کس چیز کے تارک ہیں ۔فرض کے واجب کے سنت کے یا مستحب کے؟
حنفی ہونے کے ناطے فرض، واجب ،سنت ،مستحب کی تعریف بھی نقل کریں اور یہ بھی بتائیں کہ یہ چاروں کس دلیل سے ثابت ہوتے ہیں۔
(2) کیا "مروجہ جشن عید میلاد النبی" خیر القرون میں منایا گیا؟
(3) فقہاء احناف ،شوافع ،مالکیہ، حنبلیہ نے یہ" مروجہ جشن عید میلاد النبی" منائی ہو؟
(4) امام بخاری و مسلم و ترمذی وابوداؤدونسائی وابن ماجہ نے یہ "مروجہ جشن عید میلاد النبی "منائی ہو؟
(5)حضرت علی بن عثمان ھجویری،شیخ عبد القادر جیلانی ،بختیار کاکی،سلطان باہو، مجدد الف ثانی، ودیگر اولیائے کرام نے یہ "مروجہ جشن عید میلاد النبی" منائی ہو؟
(6) فرقہ بریلویہ کے بانی جناب احمد رضا خان صاحب نے یہ" مروجہ جشن عید میلاد النبی" منائی ہو؟
امید ہے کہ جناب ان کا واضع جواب لکھیں گے ۔
 

123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
میلاد اور مروجہ میلاد میں کوئی فرق ہے ؟ دونوں کا کیا حکم ہے
 

123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
چاہتا ہوں آپ ہمارے قادری بھائی کو میلاد اور مروجہ میلاد کا فرق بتا دیں۔ وہ شائد جوازِمیلاد کے دلائل دے رہے ہیں اور آپکے حملے مروجہ پر ہیں۔ اگر میلاد جائز ہے تو اسکو بتا دیں کہ جائز ہے لیکن موجودہ میلاد جو اس وقت رائج ہے فلاں فلاں خرافات کی وجہ سے نا جائز ہے۔
 
Top