• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عیسائیوں میں بھی شدت پسند لوگ موجود ہیں، پوپ فرانسس

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
عیسائیوں میں بھی شدت پسند لوگ موجود ہیں، پوپ فرانسس
ویب ڈیسک، پير 1 اگست 2016

روم: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ اسلام کا تشدد سے موازنہ کرنا درست نہیں کیوں کہ عیسائیوں میں بھی شدت پسند لوگ ہیں اور یورپ نوجوانوں کو دہشت گردی کی جانب دھکیل رہا ہے۔

پولینڈ سے روم واپسی کے موقع پر طیارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دہشت گردی وہاں پیدا ہوتی ہے جہاں پیسے کے خدا کو ترجیح دی جاتی ہے اور جہاں دوسرے متبادل نہیں ہوتے، تقریبا تمام مذاہب میں قدامت پسندوں کا ایک چھوٹا طبقہ رہا ہے جو ہمارے یہاں بھی ہے، صرف اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا درست نہیں کیتھولک عقیدے کے پیروکار بھی اتنے ہی خطرناک ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ یورپ میں جاری سماجی ناانصافیاں نوجوانوں کو اسلحہ اٹھانے اور شدت پسندی کی راہ پر ڈال رہی ہیں۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے کتنے یورپی نوجوانوں کو بغیر کام کے چھوڑ رکھا ہے جو منشیات، شراب نوشی اور شدت پسند گروہ کی جانب مائل ہوئے ہیں اس لئے اس بات کو نہیں بھولنا چاہیئے کہ دہشت گردی تب جنم لیتی ہے جب کوئی دوسرا راستہ نہ ہو۔

ح
 
Top