• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان سے اتار لاو

شمولیت
جون 28، 2013
پیغامات
173
ری ایکشن اسکور
67
پوائنٹ
70
عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان سے اتار لاو

قادیانی جب جل بھن جاتے تو ایک اعتراض کرتے ہیں کہ عیسی علیہ السلام زندہ ہیں تو آسمانوں سے اتار لاؤ۔ عرصہ ہوا ایک بار قادیانیوں نے ''منہ مانگا انعام'' مقر کر کے اشتہار شائع کیا۔ اس کا مولانا محمد اکرم طوفانی کی طرف سے ایک جواب شائع ہوا۔ مولانا کے اشتہار کا مفہوم کچھ اس طرح تھا۔
سیدنا عیسی علیہ السلام قرآن و سنت و اجماعِ امت کی رو سے آسمانوں پر زندہ ہیں۔ انکو آسمانوں پر لے جانے والی زات اللہ تعالی کی ہے۔ کسی انسان سے نازل کرنے کے مطالبہ کے بجائے اللہ تعالی سے کریں۔ تاکہ قادیانیوں کا کفار مکہ کی سنت پر عمل ہو جائے جنھوں نے خضورﷺ سے کہا تھا کہ ہمارے سامنے آپ ﷺ اسمانوں سے اتر کر کتاب ہمرا لائیں جو ہمارے نام لکھی گئ ہو اسے پڑھ کر ہم ایمان لائیں گے۔ سیدنا عیسی علیہ السلام کا نزول من السماء قیامت کی بڑی نشانیوںمیں سے ہے۔ جیسے دابتہ الارض کا خروج، دجال کا خروج وغیرہ۔ یہ تب قادیانی کہ سکتے تھے جب قیامت آجاتی یہ علامات پوری ہو جاتی اور عیسی علیہ السلام نہ لاتے۔ تب قادیانی واویلا سمجھ آسکتا تھا، مگر جب قیامت کی علامات کبری ظاہر ہی نہیں ہوئیں تو اس پر واویلا کرنا، قبل از مرگ واویلا والی بات ہے!
آؤ غور کرو کے کسی کا آسمان پر لے جانا یا واپس لانا انسان کے بس کی بات ہے یا نہیں؟ یہ اللہ کی قدرت کے فیصلے ہیں، ان میں انسان ڈخل نہیں کر سکتا۔ البتہ کسی انسان کی زندگی غلط یا صحیح، کردار غلط یا درست پر بحث کرنا انسان کے لیے آسان ہے
قادیانی آئیں! مرزا غلام قادیانی کو نبی تو درکنار شریف انسان ثابت کر دیں اور ہم مرزا کو بدکردار، شراب کا پاپی، غیر محرم عورتوں سے مٹّھیاں بھروانے والا، کبھی کبھی زنا کرنے والا، بد دیانت، بد اخلاق، بد زبان، جھوٹا، مکار عیّار، فریبی، ڈغا باز ثابت کریں گے، تم اسے شریف انسان ثابت کرو تو ''ایک کروڑ" روپیہ انعام تمھیں ملے گا۔ آئیں شرائط طے کر لیں، گفتگو ہو جائے جو انسانی بس میں ہے۔
چونکہ مولانا طوفانی صاحب نے اس اشتہار کو چناب نگر(سابق ربوٰہ) کی گلی گلی میں تقسیم کیا تو قادیانی پریس نے الفضل لندن تک اس پر گھالیوں کی بوچھاڑ کی۔ مگر قادیانی مرد میدان نہ بنے۔ سیدنا عیسی علیہ السلام کا نزول من السماء الی الارض الدنیا قیامت کی نشانی ہے اور قیامت کے قریب سب کچھ ہو گا۔ قیامت کب آئے گی اسکا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں۔ اس کے وقوع سے قبل اس قسم کے اعتراضات سنت کفار ہے، نہ کہ اخیار!
 
Top