• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غریب خاکروبہ کی 1 لاکھ ریال کی لاٹری نکل آئی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
غریب خاکروبہ کی 1 لاکھ ریال کی لاٹری نکل آئی

ریاض (نیوز ڈیسک) دمام شہر سے تعلق رکھنے والی ایک غریب سعودی دوشیزہ نے اس محاورے کو سچ کر دکھایا ہے کہ مسلسل محنت اور تک ودو انسان کی زندگی بدل دیتی ہے۔

سعودی وزارت محنت نے ملک کے غریب لیکن محنت پسند نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے "اصرار ایوارڈ" کے نام سے ایک انعامی سکیم شروع کر رکھی ہے۔

سعیدہ نے بھی اصرار ایوارڈ کیلئے تگ ودو شروع کی' بالآخر وزارت محنت نے اسکی محنت کو تسلیم کیا اور اسکی لاٹری نکل آئی۔ غربت کے باعث سعیدہ گریجوایشن ادھوری چھوڑ کر ایک ادارے میں خاکروبہ بھرتی ہو گئی۔

اس نے کچھ عرصہ خاتون سکیورٹی اہلکار کے طور پر بھی کام کیا۔ وہاں اس کا ماہانہ معاوضہ ایک ہزار ریال سے زیادہ نہ تھا۔ ماہانہ تنخواہ کا ایک بڑا حصہ بس کے کرائے میں چلا جاتا لیکن ان تمام تر مشکلات کے باوجود سعیدہ نے بہتر سے بہتر کی تلاش جاری رکھی۔ اس دوران اس نے گریجوایشن مکمل کی اور ایک سکول میں تدریس بھی شروع کر دی۔

جب اسے پتہ چلا کہ حکومت مسلسل محنت کر کے اپنی زندگی میں بدلنے والوں کو انعام دیتی ہے تو اس نے بھی قسمت آزمائی کی اور خوش قسمتی سے ایک لاکھ ریال کی لاٹری جیت گئی۔

ح
 
Top