• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
غزل
جوانوں کی جوانی زندگی کی جان ہوتی ہے
زمانے میں جوانوں کی نرالی شان ہوتی ہے


پرندے ہم کو وقت صبح یہ پیغام دیتے ہیں
اٹھو بیدار ہوجاؤ کہ اب آذان ہوتی ہے

کرو پابندیاں بھائی نمازِ پنجگانہ کی
حقیقت میں مسلماں کی یہی پہچان ہوتی ہے


سحر کے وقت جو سجدے میں گرکر گڑگڑاتا ہے
خدا کے پاس ایسوں کی بڑی ہی مان ہوتی ہے

بڑا ہی پاک جذبہ ہے محبت جس کو کہتے ہیں
بغیر اس کے ہماری زندگی ویران ہوتی ہے

یہ میدانِ ادب ہے دیکھ کر ناظرؔ قدم رکھنا
یہاں اردو زباں کی اک الگ پہچان ہوتی ہے
 
Top