• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
شاعر: اظہر پاشاہ اظہرؔ
ذکر رب جن لبوں سے نکل جائے گا
ہر مصیبت کا طوفاں دہل جائے گا

جو بھی جنت کی نعمت کو پہچان لے
اس کے پانے کو دل تو مچل جائے گا


کیوں نہ نیکوں کی صحبت رہے دوستو
بیٹھنا اٹھنا ساتھ ان کے ہو دوستو

پالے صحبت کا گر وہ اثر دوستو
خوے بد نیکیوں میں بدل جائے گا


مال و زر کی ہوس دل میں رکھے ہوے
فکر و فن کے دریچے کو کھولے ہوے

جونہی ٹھوکر لگے گی تو پھر دیکھنا
کبر و نِخوت یہ سارا پگھل جائے گا


کفر ہے ہر طرف اور ضلالت بھی ہے
اپنے اللہ سے پھر بغاوت بھی ہے

پرفِتن جَگ سے بچ جائے جو آدمی
بحرِ ظلمت سے بیڑا نکل جائے گا


ماں کی خدمت کرو ہر قدم دوستو
اس پہ خوشیوں کے تحفے لٹاتے رہو

اس کی بس ایک ہی آہ سے اظہرؔ
ترا حادثہ جو بھی ہوگا وہ ٹل جائے گا
 
Top