• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غزل

شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
شاعر:اظہر پاشاہ اظہر

میں ڈھونڈتا ہوں پَر کوی رہبر نہیں ملتا
لشکر ہے مگر قائدِ لشکر نہیں ملتا

اللہ کی قدرت پہ تعجب کرے انساں
کیسے یہ سمندر سے سمندر نہیں ملتا

جیتا ہے دلوں کو فقط اخلاقِ نبی نے
ان کی طرح کوی بھی سکندر نہیں ملتا

فقدان جو غیرت کا ہوا آج جہاں میں
ایسا کوی تاریخ میں منظر نہیں ملتا

چھوڑو نہ کبھی ماں کو یہ اظہرؔ کی نصیحت
اس کی طرح کوی بھی تو عنبر نہیں ملتا
 
Top