• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غور طلب حدیث !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
10472616_659165267485079_5806650818763740004_n.jpg



رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی نہ بوڑھے زانی (یعنی زنا کرنے والے) مرد کو (رحمت کی نظر سے) دیکھے گا نہ بوڑھی زانیہ عورت کو

(السلسلة الصحيحة (الألباني): 3375)

(زنا ایک سنگین ترین جرم ہے مگر جب بوڑھے مرد اور ، زن یہ کام کریں تو سنگینی بہت ذیادہ بڑھ جاتی ہے )
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
دس گنا ذیادہ گناہ !!!




اپنے ہمسائے ، پڑوسی کی بیوی سے زنا کرنے کا گناہ دس عورتوں سے گناہ کرنے کے برابر ہے ، اور ایسے ہی پڑوسی ، ہمسایہ کے گھر چوری کرنے کا گناہ دس دفعہ چوری کرنے کے برابر ہے


(مفہوم حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم )

--------------------------------------

( مجمع الزوائد : 8/171 ، ،
السلسلة الصحيحة : 1/136 ، ، صحيح الترغيب : 2549 (الألباني))
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
وَلَا تَقْرَ‌بُوا الزِّنَىٰ ۖ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا ﴿٣٢﴾
خبردار زنا کے قریب بھی نہ پھٹکنا کیونکہ وہ بڑی بےحیائی ہے اور بہت ہی بری راہ ہے ۔
اسلام میں زنا چونکہ بہت بڑا جرم ہے، اتنا بڑا کہ کوئی شادی شدہ مرد یا عورت اس کا ارتکاب کر لے تو اسے اسلامی معاشرے میں زندہ رہنے کا ہی حق نہیں ہے۔ پھر اسے تلوار کے ایک وار سے مار دینا ہی کافی نہیں ہے بلکہ حکم ہے کہ پتھر مار مار کر اس کی زندگی کا خاتمہ کیا جائے تاکہ معاشرے میں نشان عبرت بن جائے۔ اس لئے یہاں فرمایا کہ زنا کے قریب مت جاؤ، یعنی اس کے دواعی و اسباب سے بھی بچ کر رہو، مثلًا غیر محرم عورت کو دیکھنا، ان سے اختلاط، کلام کی راہیں پیدا کرنا، اسی طرح عورتوں کا بےپردہ اور بن سنور کر گھروں سے باہر نکلنا، وغیرہ ان تمام امور سے پرہیز ضروری ہے تاکہ اس بےحیائی سے بچا جا سکے۔
"تفسیر احسن البیان"
 
Top