• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فارسی لفظ درود کا مطلب

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
فورم پر ایک محترم بھائی نے سوال کیا ہے کہ ::
لفظ درود سے متعلق (اس فورم پر ) ایک جواب دیکھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ فارسی کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں ’جڑ سے کاٹنا‘ فیروز اللغات میں تو یہ معنی نہیں دیے گئے ہیں۔ کیا آپ رہنمائی فرما سکتے ہیں کہ فارسی کی کس مستند لغت میں اس لفظ کے یہ معنی مل سکیں گے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب ::
فارسی میں یہ لفظ دونوں معنوں میں استعمال ہوتا ہے:
فیروز اللغات میں ہے :
دَرُود : ثنا ،دعاء ، سلام ،تشکر ، دعائے خیر
دَرُود : لکڑی تراشنا
دَرُود کار ۔دَرُود گر : ترخان، نجار ، بڑھئی
دَرُودن : فصل کاٹنا
 
Top