• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ جلد1

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
(6) دعا، أذکار اور اور أوراد و وظائف
زندہ مسلمانوں کے لیے مغفرت کی دعا کرسکتے ہیں یا نہیں؟
کیامساجد میں خود ساختہ طریقوں سے ذکر الٰہی کی محفلیں منعقد کرنا اور مخصوص انداز میں ورد کرنا جائز ہے؟
کراچی میں حالات ابتر ہیں۔ بعض علماء کا کہنا ہے کہ مساجد میں استغفار ، سلام،آیت کریمہ سوا لاکھ مرتبہ اور سورہ یٰسین پڑھ کر مبین پر اذنیں کہی جائیں۔ کیا یہ اذکار او ریہ گنتی احادیث صحیحہ سے ثابت ہے؟
مروجہ چھ کلمے مثلاً کلمہ تمجید اور ردّ کفر وغیرہ کیا یہ حدیث سے ثابت ہیں؟
مشہور چھ کلموں کی شرعی حیثیت کیاہے؟ آیا ان کلموں کے نام احادیث میں موجود ہیں؟
اگر کوئی شخص خاص وقت میں او راپنی طرف سے مخصوص تعداد میں کوئی ذکر کرے تو کیااس کا یہ فعل بدعت شمار ہوگا؟
تسبیح کس ہاتھ پر پڑھنی چاہیے؟
اگر کسی شخص کی دوران وظیفہ ہوا خارج ہوجائے تو وہ دوبارہ وضو کرے؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
(7) ملائکہ ، جنات اور شیاطین
شیطان کی بیوی اور اولاد ہے یا نہیں؟
کراماً کاتبین قلبی اعمال پر ہی مطلع ہوجاتے ہیں یا عملی صورت میں ظہور کے بعد؟
کیا جن اپنی مرضی سے اپنی شکل تبدیل کرسکتے ہیں ؟ تاکہ انسانوں کونظر آسکیں؟
کیا جن انسانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں یا تکلیف دے سکتے ہیں؟ ان سے چھٹکارے کا کیا طریقہ ہے؟
اگر اللہ تعالیٰ دنیاکا نظام اکیلا چلاسکتا ہے تو پھر یہ نظام فرشتوں کے ذریعے کیوں چلاتا ہے نیزاگر فرشتوں کی تقسیم رزق سے شرک لازم نہیں آتا تو نبیﷺ کی تقسیم باذن اللہ سے کیوں آجاتاہے؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
(8) قیامت، حساب و کتاب او رجنت و دوزخ وغیرہ
علیین سجین میں اعمال نامے اور روح دونوں رکھے جاتے ہیں یاکوئی ایک؟
قیامت کی نشانیوں میں کیا کنوؤں اور مساجد کا بکثرت پایا جانا شامل ہے؟
ہر طرح کے نیک اعمال کاصلہ آخرت میں ملے گا؟ کیا فرشتے جو درود پڑھتے ہیں انہیں بھی اس کا صلہ آخرت میں ملے گا؟
عالم برزخ کاکیامعنی ہے؟ اور کس مقام کو کہا جاتاہے؟ نیزنیک و بد لوگوں کی روح عالم برزخ میں ہی جاتی ہے؟
بعض احادیث میں ہے کہ فلاں کام کرنے سے آدمی بغیر حساب جنت میں چلا جاوے گا لیکن اس کے ذمہ حقوق العباد کا کیابنے گا؟
(الف)قرب قیامت کی علامات کیا ہیں؟ (ب)بریلوی حضرات چودہویں صدی کا بہت ذکر کرتے ہیں جو کہ گزر چکی ہے اس کے متعلق کتاب و سنت کا کیا فرمان ہے؟(ج) حضرت عیسیٰ اور امام مہدی میں سے کون پہلے آئے گا؟
کیا قیامت کے دن لوگ ماں کے نام پر یا باپ کے نام پر بلائے جائیں گے؟
کیا عذاب قبر سے بچ جانے والا شخص دوزخ کے عذاب سے بھی بچ جائے گا؟
(الف)کیا دفنانے کے بعد روح اپنا وقت، آسمان پر، قبر میں یا دونوں جگہ گَزارتی ہے؟(ب) موت کے بعد دفنانے تک انسانی روح پر کیا بیتی ہے؟ (ج) کیا وہ رشتہ داروں کو دیکھتا، ان کی آہ و بکا سنتا ہے نیز جسم کو چھونے سے اسے تکلیف ہوتی ہے؟
کیا جمعہ کے دن فوت ہوجانے والے شخص سے قیامت تک عذاب ہٹا لیا جاتا ہے؟
قیامت کے دن ہاتھ او رپاؤں کس کے خلاف گواہی دیں گے جب کہ وہ خود مجرم ہیں؟ روح کے خلاف بھی گواہی نہیں ہوسکتی کہ اس کا حقیقی جسم نہیں تو پھر گواہی کس کے خلاف ہوگی؟
فوت شدہ حاملہ عورت کا بچہ یا تو زندہ ہوگا یا مردہ، تو قامت کے دن دوبارہ ماں کے بطن سے جدا ہوگا؟ لیکن مردہ ہونے کی صورت میں کیا ہوگا؟
قبر میں یہ سوال (ما کنت تقول فی ھذا الرجل؟) کہا جاتا ہے تو کیا قبر میں نبیﷺ کی صورت دکھائی جاتی ہے یا آپﷺ وہاں خود تشریف فرما ہوتے ہیں؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
(9) شریعت، قصاء اور تقدیر وغیرہ
ہمارے ملک پاکستان کے جج صاحبان کے فیصلوں کا کیا حکم ہے؟ جبکہ قرآن مجید میں ایسے لوگوں کے متعلق ’کافرون،ظالمون اور فاسقون‘‘ کے الفاظ سے ذکر کیا گیا ہے؟
رزق کے حصول میں انسان کس حد تک مختار ہے؟ رزق میں زیادتی و کمی تقدیر پر منحصر ہے؟ یا انسان کی کوشش کا عمل دخل ہے؟
شریعت میں ’’نظریہ ضرورت‘‘ کی کیا حقیقت ہے؟
شرعی مسئلہ کی وضاحت کرنے میں اور فتویٰ جاری کرنے میں کیا فرق ہے؟
کیا مسلمان جوان عورت غیر مسلم مرد ججوں کی جیوی میں شامل ہوکر عدالتی فیصلے کرسکتی ہے؟
(10) سیرت و شمائل و فضائل رسول اللہ ﷺ اور دیگر انبیاء کرام علیہم السلام
نبی اکرم ﷺ کا سایہ تھا یا نہیں؟
’’سورۃ البقرہ‘‘ کی آیت 154 کے مطابق شہداء زندہ ہیں۔ کیا انبیائے کرام علیہم السلام اور اولیاء شہدا کی طرح زندہ ہیں؟ انبیائے کرام کا مرتبہ تو شہدا سے بلند ہے تو پھر انبیائے کرام کوکیاکہیں گے؟
(الف) آدم| اور حوا کانزول زمین پرکس علاقے میں ہواتھا؟ اکٹھے ایک ہی جگہ یا الگ الگ؟ اگر الگ الگ ہو تو کتنا عرصہ الگ رہے؟(ب) اگر ان کانزول’’بیت اللہ‘‘ کے قرب و جوار میں ہوا تو کیااس کی تعمیر بھی انہوں نے کی یا یہ پہلے سے موجود تھی؟ (ج) حجراسود ابتداءً کہاں سے آیا؟ کیا ابراہیم نے بھی اسے دیوار ہی میں نصب کیا تھا؟
سیدنا یوسف کی بیوی کا نام کیا تھا؟
اللہ تعالیٰ اور فرشتے آخری رسول اللہﷺ پر کون سا درو دپڑھتے ہیں؟
کیا نبی کریمﷺکی قبر مبارک پر ’’الصلاۃ والسلام علیک یارسول اللہ‘‘ کہنا جائز ہے یا نہیں؟ نیز اگر کوئی شخص تخیل میں گھر بیٹھا’’یارسول اللہ‘‘ کہہ لے اور عقیدہ نبیﷺ کی سماعت کا رکھے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں؟
بعض لوگ کہتےہیں کہ درود اور سلام میں فرق ہے۔ نیز کہتے ہیں کہ آپ لوگ درود پڑھتے ہیں سلام نہیں پڑھتے۔ فرمائیں! کون سا سلام، کب اور کیسے پڑھا جائے؟
کیا نبیﷺ کا پیشاب، پاخانہ وغیرہ پاک ہیں؟
حدیث میں ہے کہ کچھ لوگوں نے آپﷺ کے ہاتھ اور پاؤں کو بوسہ دیا۔ کیا ہم بھی کسی نیک، متقی اور پیرو پیشوا آدمی کے ہاتھ او رپاؤں کو بوسہ دے سکتے ہیں؟
درود ابراہیمی میں آل محمد اور محمد رسول اللہ ﷺ کےلیے رحمت طلب کی گئی ہے کیا نبیﷺ اور امت محمدیہ پہلے رحمت سے خالی ہے؟ نیز تمثیلی رحمت سے کیا مراد ہے؟
نبی مأمور بالجہاد اور غیر مأمور بہ میں کیا فرق ہے؟
عبد رسول اور نبی ملک میںفرق کی وضاحت مطلوب ہے؟
(1)الفاظ ’’صلوٰۃ اور ’’علیہ السلام‘‘ کن کے لیے مخصوص ہیں؟(2)الفاظ’’رضی اللہ عنہ‘‘ کن کے لیے مخصوص ہیں؟ (3) الفاظ ’’رحمۃ اللہ‘‘ کن کے لیے مخصوص ہیں؟
کیا نبیﷺ نے اپنی پیدائش کے پہلے دن ہی سجدہ میں (رب اغفر لامتی) پڑھنا شروع کردیا تھا؟
کسی کے نام کے ساتھ محمد ہو تو اس کے اوپر ’’ ؐ ‘‘ ڈالنی چاہیے کہ نہیں؟
حضرت موسیٰ نے صرف اپنی والدہ کا دودھ پیا لیکن آپﷺ نے حلیمہ سعدیہ کا۔ بتائیں وہ کس دین پر تھیں؟
کیا نبی آخر الزماں جن و انس دونوں کے لیے نبی ہیں؟ نیز بتائیں جنوں کو کون سا عذاب ہوگا؟
کہا جاتا ہے کہ درود شریف فرشتے آناً فاناً آپﷺ تک پہنچا دیتے ہیں لیکن روضہ مبارک پر خود سنتے ہیں کیا یہ درست ہے؟
آپﷺ کی کثرت ازواج کے متعلق کیا جواب دیا جائے؟
کیا نبی اکرمﷺ کو وسیلہ بنایا جاسکتا ہے ؟ جب کہ ’’فضائل اعمال‘‘ میں لکھا ہے کہ آدم نے آپ کے نام کا وسیلہ دیا تو ان کی بخشش ہوگئی؟
بخاری میں ہے: ’’میں سورہا تھا ، تمام زمین کے خزانوں کی چابیاں لائی گئیں اور میرے ہاتھ میں رکھ دی گئیں۔‘‘ اسی طرح یہ بھی آیا ہے : ’’بے شک اللہ دیتا ہے ، میں تقسیم کرتا ہوں۔‘‘ ان احادیث سے بعض حضرات حضورﷺ کا مختار کل ہونا ثابت کرتے ہیں۔ نیز کیا آپﷺ کا خواب سچا ہوتا ہے؟
بخاری میں ہے: ’’آپ ﷺ پیچھے بھی آگے ہی کی طرح دیکھتے ۔‘‘ اسی طرح فرمایا: ’’میرا دل جاگتا ہے اور آنکھ سوتی ہے‘ ‘کیا ایسی خصوصیات سے آپﷺ کا ’’ماوراء البشر‘‘ ہونا ثابت نہیں ہوتا؟
کیا یہ صحیح ہے کہ اگر آپﷺ کو پیدا نہ کیا جاتا تو اللہ تعالیٰ کائنات کو پیدا نہ کرتے؟
آپﷺ کی کل بیویاں کتنی تھیں؟
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے کتنے لڑکے تھے؟
کیا چھوٹے بچہ کو بھی نبیﷺ کا اسم گرامی سن کر درود پڑھنا چاہیے؟
کیا قرآن و احادیث کی تفاسیر سے یہ ثابت ہے کہ نبی مکرمﷺ کی ذات وجہ تخلیق کائنات ہے؟
اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں میں سب سے پہلے نبی محترمﷺ کی تخلیق کی۔ کیا یہ بات درست ہے ؟
کیا نبیﷺ نے معراج جاتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں تمام انبیاء کی امامت کرائی تھی؟ اس وجہ سے آپﷺ امام الانبیاء ہوئے؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
(11) العلم والعلماء
علم الادیان پہلے یا علم الابدان دلائل سے واضح کریں؟
کیا دیندار افراد علماء، خطباء اور مدرسین علوم شرعیہ کی حجامت او رلباس وغیرہ دوسرے لوگوں سے ممتاز ہونے چاہیں؟
کیا کسی ذی وقار صاحب ورع و تقویٰ اور عالم ذی شان کی جان کو بچانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا جائز ہے؟ کیا یہ فعل خود کشی میں شامل تو نہیں ہوتا؟
(12) حدیث اور اصول حدیث
حدیث ’’میرے صحابہ کا اختلاف بڑی رحمت ہے۔‘‘ یہ حدیث صحیح ہے یا ضعیف؟
قرآن مجید تو ایک متعین کتاب ہے لیکن حدیث وسنت کا متعین مفہوم کیا ہے؟
سنت نبوی کا متعین مفہوم کیا ہے؟ نیز وہ کون سی کتاب ہے جس میں یہ محفوظ ہو او رسب اسے سنت تسلیم کرتے ہوں؟
امام احمد بن حنبل نے اُم ہانی کی روایت سے ’’اعفاء لحیۃ‘‘ کا جو مفہوم لیا ہے کیا وہ اس میں حس پر ہیں یا حدیث کے سمجھنے میں ان سے تسامح ہوگیا ہے؟
سنن ابی داؤد کی اس حدیث کی تصحیح اور توضیح مطلوب ہے جس میں آپﷺ نے فرمایا! جو شخص مجھ پر سلام بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح کو مجھ پر لوٹا دیتا ہے یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دے دیتا ہوں؟
(قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا علی انت و شیعتک ھم الفائزون) اس حدیث کی اسنادی حیثیت سے مطلع فرمائیں؟
اکثر کتب احادیث میں صحیح احادیث کے ساتھ ضعیف احادیث کو نقل کرنے میں کیا حکمت تھی؟ پتہ ہونے کے باوجود محدثین نے ایسا کیوں کیا؟
(ترکت فیکم امرین.......کتاب اللہ و سنۃ رسولہ) اور (ترکت فیکم ثقلین........ کتاب اللہ و عترتی) دونوں احادیث کا حوالہ، صحت روایت اور مختصر مفہوم مطلوب ہے؟
(ما رآہ المسلمون حسناً فھو حسن) کیا یہ حدیث ہے اگر ہے تو اس کی اسنادی حیثیت بیان فرمائیں؟
کیا ’’اُم السائب‘‘ نامی عورت کا بیٹا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں فوت ہوکر اس کی ماں کے ’’صلوٰۃ الحاجۃ‘‘ پڑھنے سے دوبارہ زندگہ ہوگیا تھا۔ اس واقعہ کی اسنادی حیثیت کیا ہے؟
ابوداؤد میں ’’السلام علیکم‘‘ کے الفاظ کے ساتھ ’’و مغفرتہ‘‘ کے اضافہ والی روایت کس پایہ کی ہے؟
(الف) کیا خطبہ میں ’’ونومن بہ و نتوکل علیہ‘‘ کے الفاظ صحیح سند سے ثابت ہیں؟
(ب) لفظ’’أشھد‘‘ صرف واحد کے صیغہ سے ہے یا جمع سے بھی (نشھد)؟
(ج) لفظ ’’یضلل‘‘ کے ساتھ ضمیر ’’ہ ‘‘ کا اضافہ ثابت ہے؟
(1)تعاقب از مولانا ابوالأشبال حفظہ اللہ مذکورہ فتویٰ پر (1)
(2)جواب تعاقب از حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ(1)
(3)تعاقب از مولانا ابوالأشبال حفظہ اللہ (2)
(4)جواب تعاقب از حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ(2)
(5)تعاقب ازمولانا ابوالأشبال حفظہ اللہ (3)
(6)جواب تعاقب از حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ (3)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
(13) کتب احادیث او ران کے متعلقات
کیا صحیح بخاری کے ایک ثقہ راوی ’’ابن شہاب زہری‘‘ شیعہ ہیں؟
کیابخاری شریف امام بخاری کی زندگی میں مکمل نہیں ہوئی؟ کہا جاتا ہے کہ اس کے شاگردوں نے اس میں صحیح، ضعیف اور شیعہ کی روایات کو بھی شامل کردیا تھا؟
کیایہ بات درست ہے کہ صحیح بخاری ایک دور میں ایرانیوں کے پاس رہی لہٰذا انہوں نے شیعہ مذہب کے مطابق بعض احادیث کو اس میں شامل کردیا؟
صحیح بخاری میں ہے حضرت فاطمہؓ نے حضرت ابوبکرؓ سے جائداد کا مطالبہ کیا تو ان کے انکار پر حضرت فاطمہؓ ناراض ہوگئیں۔ اسے دلیل بنا کر شیعہ یہ حدیث بھی پیش کرتے ہیں جس نے فاطمہؓ کو ناراض کیااس نے مجھے ناراض کیا تو ایسی باتوں کا جواب کیاہوگا؟
ایک مولوی صاحب کا یہ کہنا ہے کہ ’’مشکوٰۃ شریف‘‘ کئی کتابوں کا مجموعہ ہے۔ اصل کتاب کا حوالہ دینا چاہیے آیا موصوف کا کہنا درست ہے؟
احادیث کی مختلف شروحات میں عبارت کے آخر میں ’’12 منہ‘‘ لکھا ہوتاہے یہ کس بات کا مخفف ہے
(14) بعض آیات اور احادیث کی تطبیق و توضیح
(1)قرآن حکیم عیسائیوں کے عقیدہ تثلیث، عقیدہ ابن اللہ کی وجہ سے ان کو کافر قرار دیتا ہے لیکن سورۃ المائدہ آیت نمبر 69 کہ یہودی، عیسائی جو بھی اللہ پر ایمان لائےوہ غمگین نہ ہوں گے اور سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 62 میں ہےکہ وہ اللہ کے ہاں اجر پائیں گے۔
(2)کیا حضرت محمدﷺ پر ایمان لائے بغیر ان کو اجر ملے گا؟
(3) آج کل عیسائی رفاہ عامہ کے کام وغیرہ کرتے ہیں کیا انہیں اجر ملے گا نیز اگر قرآن میں اس وقت کے یہودی، عیسائی مراد ہیں تو وہ پہلے ہی سے اللہ اور روز آخر پر ایمان رکھتے ہیں؟
قرآن میں ہے کہ : (لقد صدق اللہ رسولہ الرؤیا بالحق لتدخلن المسجد الحرام ان شاء اللہ..... الخ) یعنی رسول اللہ ﷺ کا خواب عمرہ کرنے کے متعلق۔ چنانچہ آپﷺ اسی ارادہ سے نکلے مگر مشرکین مکہ نے آپﷺ کو واپس کردیا۔ دونوں باتیں متضاد ہیں یعنی آپﷺ کا خواب بھی سچا اور قرآن بھی درست مگر اس سال آپﷺ عمرہ نہ کرسکے۔ ان کی تطبیق کیا ہے؟
حدیث شریف میں دنیا کو ملعون کہا گیا او راس کو چاہنے والے کتے۔ مگر دور رسالتﷺ سے لیکر آج تک چندہ اور صدقات و خیرات کی اپیل کی جاتی رہی ہے۔ اس تضاد کی تشریح یا تأویل کیسے ممکن ہے؟
قرآن مجید میں ہے: (وجعلنا من الماء کل شی حی) ’’ہرانسان بھی جاندار ہے جبکہ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’انسان کو مٹی سے پیدا کیا گیا ہے‘‘ اس کی تطبیق کیاہے؟
اللہ شریعت نافذ کرتے ہیں۔ کیا رسولﷺ کو بھی اختیار ہے ؟ جب کہ قرآن میں ہے : (أم لھم شرکآء شرعوا لھم من الدین) یعنی ایسا کرنا شرک ہے۔ لیکن بعض احکامات کے متعلق آپﷺ نے فرمایا مثلاً اگر مجھ کو لوگوں کی مشقت کا ڈر نہ ہوتا تو مسواک کرنا فرض قرار دیتا۔ اسی طرح تراویح کے متعلق بھی فرمایا اور تضاد ظاہر ہے۔ وضاحت فرمائیں؟
(واللہ خیر الرازقین) میں لفظ خیر تفضیلی کا صیغہ ہے۔ کیا او ربھی کوئی رازق ہے کہ اللہ سب سے بہتر رازق ہے۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
(15) الأدیان والفرق اور عقائد وغیرہ
خان گل پہلے مسلمان تھا پھر قادیانی ہوگیا تو کیا اسکا نکاح برقرار رہے گا؟ یا تجدید نکاح کی ضرورت ہے؟
قادیانیوں کو کافر کیوں قرار دیا گیا ہے؟ آپﷺ کو صرف آخری نبی نہیں مانتے لیکن نبیﷺ کو سب سے افضل مانتے ہیں۔ کیا کسی ایسے ہی کلمہ گو کو کافر کہہ سکتے ہیں؟
کیا ہر زندہ انسان پر نماز فرض ہے؟ اسلامی عقیدہ کے مطابق حضرت عیسیٰ آسمانوں پر زندہ ہیں تو کیا وہ آسمان پر نماز پرھتے ہیں؟ محمدی یا اپنی نبوت والی؟
کیا شیعہ کافر ہیں او ران سے رشتہ کرنا جائز ہے؟
حضرت امیرمعاویہ کا فرمانا کہ میری آل میں میرا ددشمن ہوگا۔ کیا یہ صحیح ہے؟
کیا غزوہ ہند کانفرنس نام رکھا جاسکتا ہے؟ جب کہ غزوہ وہ ہوتا ہے جس میں رسول اللہ ﷺ شریک ہوں؟
کیا یزید بن معاویہ کو رحمۃ اللہ علیہ کہنا جائز ہے؟
(1).... کیا مسلم ملک پاکستان میں عیسائی ، ہندو، بدھ، سکھ اور قادیانی وغیرہ اقلیتوں کے طلبہ کو سرکاری خرچہ پر بطور نصاب ان کی مذہبی کتب کو پڑھایا جاسکتا ہے؟
(2)..... کیا اسلامی مملکت میں مذہبی اقلیتوں کا یہ حق مسلم ہے؟
کیانبی اکرمﷺ کے والدین کو زندہ کرکے کلمہ پڑھایا گیا تھا؟ اور ان کی روح قبض کی گئی تھی؟
کیا ہندوؤں کا عقیدہ اواگون غلط ہےیا صحیح؟
اہل حدیث علماء کا کہنا کہ ہم نبیﷺ کے وقت سے ہیں تو پھر انہوں نے فقہائے کرام کو الگ الگ فقہ تشکیل دینے سے کیوں نہیں روکا؟
کسی عقیدہ، نظریہ یا مسلک و قانون کو اسلامی یا غیر اسلامی قرار دینے کا متعین یا متفق علیہ معیار کیا ہے؟
فرقہ واریت کی وجہ کیا ہے اور اسے کیسے ختم کیا جاسکتا ہے؟
کیا غیرمسلم کا پسینہ ناپاک ہوتاہے؟
تصوف کے متعلق مختصر معلومات مطلوب ہیں؟
فقہی قوانین کی دینی حیثیت کیا ہے او رانہیں پرکھنے کا معیار کیا ہے؟
(1).... کیا دیوبندیوں، بریلویوں وغیرہ کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟
(2).... اگر ان کے پیچھے نماز نہیں ہوتی تو پھر ان کے پیچھے پڑھی ہوئی نماز کو دہرانا پڑے گا؟
کیا قرآن و حدیث چھوڑ کر کسی کی تقلید کرنا شرک ہے یا نہیں؟
مرزائیوں کی غمی و خوشی کی تقریبات میں شرکت کیونکر ممنوع ہے؟ نیز جو لوگ مصلحتاً ان میں شریک ہوں ان کے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟
ایک سہ ماہی جریدہ ’’منہاج‘‘ میں ایک مقالہ نگار نے اہل حدیث حضرات پر درج ذیل چند اعتراضات کیے ہیں: (الف) اہل حدیث حضرات کی اجتہادی کاوشیں ایک خاص مسلک اور ایک خاص نقطہ تک محدود ہیں؟ (ب) اور وہ اجتہاد و قیاس کے مسلمہ اصول و ضوابط کو تعصبانہ نظر سے دیکھتے ہیں؟ (ج) تقلید کے شدید مخالف ہونے کے باوجود عملاً مقلد ہیں۔ مذکورہ بالا الزامات کس حد تک درست ہیں؟ (و) اہل حدیث دیگر مجتہدین کی کتب سے کم ہی استفادہ کرتے ہیں اور وہ بھی بربنائے تعصب مذکورہ بالا الزامات کس حد تک درست ہیں؟
کیاطریقت اور تصوف کے الفاظ کہیں قرآن یا حدیث میں ہیں اگر ہیں تو ان کے کیا معنی ہیں؟
اگر کوئی سستی و کاہلی سے نماز نہیں پڑھتا تو اس پر مسلمان یا کافر کا اطلاق ہوگا نیز نمازی بیوی سے اس کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟ اسی طرح بے نماز بیوی کا نکاح نمازی خاوند کے ساتھ قائم رہتا ہے یا نہیں؟
کیا بد عقیدے والے سائل کو صدقۃ الفطر او رقربانی کا گوشت دیا جاسکتا ہے؟
ایک شخص زندگی بھر مشرکانہ اعمال کرتا رہا لیکن مرتے وقت اس کی زبان پر کلمہ جاری ہوگیا تو کیا ایسے شخص پر ’’دخل الجنۃ‘‘ والی حدیث صادق آتی ہے؟
کیا ایسے کلمہ گو مسلمان مشرک کا جنازہ پڑھنا جائز ہے جسکی زبان پر آخری وقت میں کلمہ جاری ہوگیا ہو
اکثر اہل حدیث دیوبندیوں او ربریلویوں کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے جبکہ کہا جاتا ہیکہ مقتدی کی نماز کا امام کی نماز پر انحصارنہیں۔ کیا قبر اور قیامت وغیرہ میں حنفی او روہابی وغیرہ نسبتوں کے متعلق سوال ہوگا؟
نبیﷺ کے والد اور والدہ کا کس مذہب سے تعلق تھا؟
کیا حضرت ابراہیم کے والد کا نام آزر تھا یا ان کے چچا اس نام سے موسوم تھے؟
شیعہ کااعتراض ہے کہ حضرت عمرؓ کو ’’فاروق‘‘ کا لقب یہودیوں نے دیا تھا لہٰذا شیعوں سے چیلنج ہے کہ سنی اپنی کتابوں سے دکھائیں کہ نبی اکرمﷺ نے اپنی زبان سے فاروق کا لقب دیا تھا؟
تورات، انجیل، زبور اور قرآن مجید کی کیا حیثیت ہے؟ ان کا تقابلی جائزہ مطلوب ہے کیونکہ عیسائی اور یہودی آج کل قرآن کریم میں اپنے مخصوص انداز میں تشکیک پیدا کررہے ہیں؟
شیعہ کی نظر میں قرآن کریم کی کیا حیثیت ہے؟ محرف یا غیر محرف؟
شرعی اعتبار سے نبی اور رسول میں کیا فرق ہے؟
اگر لفظ ’ّخلق‘‘ کی اضافت عابد و معبود دونوں کی طرف ہے تو دونوں میں کیا فرق ہے؟
میں ایک پولیس مین ہوں، ہمارے شعبے میں عیساسئی او رمرزائی بہت ہیں۔ ان دونوں فرقوں میں کیا فرق ہے؟ ان کے ساتھ کھانا پینا او رکس کے ساتھ زیادہ تعلقات ہونے چاہیئں؟
’’تبلیغی جماعت‘‘ کے سالانہ اجتماع میں بیعت عام منعقد ہوئی جس کے اختتامی الفاظ یہ تھے ’’بیعت کی ہم نے انعام کے واسطے سے حضرت مولانا محمد الیاس کے ہاتھ پر ‘‘ یہ بیعت ان کے موجودہ امیر (مولانا ابوالحسن) نے لی۔ کیا فوت شدہ شخص کے ہاتھ پربالواسطہ یا بلا واسطہ بیعت کرنا قرآن و سنت سے ثابت ہے۔؟
آغا خانیوں، قادیانیوں، شیعوں اور عیسائیوں کے ساتھ کاروبار ، لین دین او ران کی دعوتوں میں شرکت کے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟ نیز بعض احباب ان سے ایسا تعلق رکھتے ہیں تو انہیں کون سی کتب بطور مطالعہ دی جائیں کہ وہ ان سے قطع تعلق رہیں؟
شیعہ کے کافر یا مسلمان ہونے کےمتعلق اہل حدیث کا کیا نظریہ ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں ان کے عقائد بیان فرمائیں؟
علامہ وحید الزمان حنفی، شیعہ یااہل حدیث ہیں؟ نیز ’’نزل الابرار‘‘ کس فن کی کتاب ہے؟ کیااس کا اُردو ترجمہ مل سکتا ہے؟ اور اس کا مصنف کون ہے؟ کیا یہ عوام کے لیے مفید رہے گی؟
مودودی صاحب کے متعلق آپ کا کیا نظریہ ہے؟
اہل حدیث حضرات کا عورت کی حکمرانی کے متعلق نظریہ کیاہے؟ جبکہ علامہ روپڑی کے رسالہ میں اس کی حکمرانی ناجائز قرار دی گئی ہے؟
کیا ولی اللہ ہونا عہدہ یا مرتبہ ہے؟ یا ہرمسلمان اللہ کا ولی ہے؟
کیا سفیر حضرات کو چندہ کی اپیل کرتے وقت مندرجہ ذیل جملے کہنا شرعاً جائز ہے؟ (الف) دوستو! اللہ کا سہارا ہے یا تمہارا سہارا (ب) یہ مدرسہ اللہکے سہارے اور تمہارے تعاون سے چل رہا ہے؟
کیا حرمین شریفین کے ائمہ مقلد ہیں؟ کیونکہ مقلدین اپنے دلائل میں یہ بھی ذکر کرتے ہیں؟
ایک شخص مسلمان ہونے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے لیکن کلمہ پڑھے بغیر مرگیا کیا وہ مسلم مرا یا غیر مسلم؟
اگر کوئی شخص کسی مذہبی جماعت کے ساتھ عقیدت کی حد تک تعلق رکھتا ہو لیکن امیر جماعت یا بعض دوسرے لوگوں سے بدگمانی رکھتا ہو تو جماعت سےالگ رہنے سے گناہ گار تو نہ ہوگا؟
ایک مسئلہ کے اندر ایک ہی مسلک سے تعلق رکھنے والے علماء کا فتویٰ مختلف ہو تو عوام کے لیے کیا حکم ہوگا؟
اہل تشیع کے بارے میں اجمالی طور پر ہمارا کیا عقیدہ ہونا چاہیے؟
کیا اہل حدیث کہلانا درست ہے؟ جبکہ قرآن میں ارشاد باری تعالیٰ ہے؟ (ھو سماکم المسلمین)
کیا ’’رضی اللہ عنہ‘‘ کے الفاظ صحابی کے علاوہ کسی ولی اللہ کے لیے بھی استعمال ہوسکتے ہیں؟
(الف) بیعت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ (ب) کیا مسائل دین و دنیا سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے کسی عالم دین کے ہاتھ پربیعت ضروری ہے؟ (ج) کیا بیعت کو تقلید سے تعبیر کیاجاسکتا ہے؟
اہل تشیع بخاری کی اس حدیث کو عموماً اپنے حق میں پیش کرتے ہیں کہ جس مین آپﷺ کا بیماری کے دوران یہ فرمانا کہ میرے پاس قلم دوات لے کر آؤ کہ میں آپ کو لکھ دوں مگر حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ ہمیں قرآن کافی ہے۔ آپﷺ ہذیان میں ایسا کہہ رہے ہیں........ اس سے یہ لوگ درج ذیل مسائل ثابت کرتےہیں؟
(1) حضرت عمرؓ نے آپ کا کہنا نہ مان کر گستاخی کی
(2) حضرت عمرؓ نے آپﷺ کو ہذیان میں مبتلا کہہ کر گستاخی کی۔
(3) آپﷺ اپنے بعد خلافت کے بارے میں لکھنا چاہتے تھے۔
(4) جب کہ آپﷺ اُمی تھے تو کیسےکہہ سکتے ہیں کہ لاؤ میں لکھ دوں؟ لہٰذا یہ حدیث عقل و نقل کے منافی ہے۔
اہل حدیث کانام قرآن و حدیث میں ہے یا نہیں؟
بریلویوں کے متعلق اہل حدیث کا کیاعقیدہ ہونا چاہیے؟
بعض لوگوں کا یہ حدیث پیش کرنا کہ بعض اللہ کے نیک بندے اللہ پربھروسہ کرکے قسم کھا بیٹھیں تو اللہ ان کی قسم سچ کردیتا ہے جبکہ اللہ کے نبیﷺ اپنے چچا کے لیے دعا مانگ رہے ہیں مگر وہ ایمان نہ لائے؟ حالانکہ آپﷺ کا بھروسہ یقینا کامل تھا۔
کسی جماعت کے ارکان شوریٰ کی کیا خصوصیات ہونی چاہیں نیز ان ممبران کو منتخب کرنےکا شرعی طریقہ کیا ہے؟ اگر موجودہ جماعتیں کتاب و سنت کے مطابق کام نہ کررہی ہوں تو نئی جماعت بنائی جاسکتی ہے؟
تنظیم سازی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ تنظیم سازی کرنا عین اسلام ہے یابدعت؟ نیز شرعی خلافت و امارت کی غیر موجودگی میں ایک مسلمان اپنی زندگی کس طرح بسر کرے؟
ہمارے علاقہ میں ایک تنظیم عرصہ دراز سے دین کا کام کررہی ہے جبکہ ایک نئی تنظیم بھی وجود میں آچکی ہے۔ اب دونوں کی آپس میں چپقلش رہتی ہے۔ اب ہمیں کیاکرنا چاہیے؟
حدیث (من فارق الجماعۃ شبراً فمات میتۃ جاھلیۃ) اس حدیث کا صحیح مفہوم کیاہے؟
دور حاضر میں متعدد تنظیمیں جہاد کررہی ہیں ہر تنظیم کا اپنا ایک نظم اور الگ الگ وسائل ہیں ان تنظیموں کے کارکن ایک دوسرے کی مخالفت کرتے ہیں ایک مسلمان کس تنظیم کی مالی مدد کرے؟
بعض لوگ ائمہ کی تقلید کو واجب کہتے ہیں اور غیر مقلد کو بدمذہب۔ لہٰذا ائمہ کی تقلید پر تفصیل سے روشنی ڈالیں؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
(16) کفر، شرک اور مشرکین
کیامشرک سے مراد صرف بت پرست یا آتش پرست ہیں؟ یااس میں کتابی مشرک بھی شامل ہیں؟
اہل کتاب اللہ کی ذات و صفات میں شرک کی وجہ سے مشرک ٹھہرے تو کیا وہ سورۃ بقرہ کی آیت : 221 کےذیل میں نہیں آتے جبکہ قرآن میں متعدد مقامات پر یہود و نصاریٰ کو ان کے شرک کی وجہ سے ملامت کی گئی ہے بلکہ ان سے دوستی لگانے اور اپنے بھاوی اور رشتہ داروں سے بھی قطع تعلق کرنےکا حکم ہے لیکن اگر سورۃ مائدہ:5 کی رو سے یہود و نصاریٰ سے ازدواجی تعلق کرتے ہیں تو ان کے متعلق نازل شدہ متعدد آیات کے سمجھنے میں او رپریشانی ہوتی ہے اس کا کیا حل ہے؟
کیالفظ ’’داتا‘‘ کہنا اور آپﷺ کو عالم الغیب ماننا شرک ہے؟
کیا کسی کافر یامشرک کی موت پر انا للہ یاافسوس کا اظہار کرنا جائز ہے؟
ناراض ماں باپ کو راضی کرنےکے لیے ان کے پاؤں پکڑنا شرعاً کیسا ہے؟ اسی طرح اگر نمازی کے سامنے آگ ہو تو پوجنے کی نیت کے بغیر اس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟
اگر کسی شخص کا عقیدہ درست نہ ہو مثلاً نبیﷺ کو غیب دان اور مختار کل وغیرہ مانتا ہے تو کیا اس کی عبادات و غیرہ اللہ کے ہاں قبول ہوں گی؟
کیا حضرت نوح او رحضرت لوط کی بیویاں غیرمسلم تھیں؟ اگر غیر مسلم تھیں تو پھر مشرک اور موحد کا نکاح کیسے ہوسکتا ہے؟ نیز واضح کریں کہ دونوں بیویوں کو عذاب کس بناء پرہوا؟
بعض لوگ مشکل وقت میں ’’یاعلی مدد‘‘ اور ’’یارسول اللہ مدد‘‘ قسم کے کلمات ادا کرتے ہیں، کیا یہ کہنا درست ہے؟
اگر کوئی کہے کہ میں فلاں کام کروں تو کافر ہوجاؤں پھر وہ یہ کام کربھی لیتا ہے تو کیا وہ کافی ہوجائے گا؟
کفر کی کل کتنی اقسام ہیں؟ ہرقسم تفصیل سے واضح فرمائیں؟
(17) منکرین حدیث و سنت
عورت کی سربراہی کے بارے میں منکرین حدیث کا مفتی اعظم شیخ ابن باز کے فتویٰ پر تعاقب اورجواب میں حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب کا ان کےشکوک و شبہات کاازالہ۔
(1)ایسےشخص کی سزا کیا ہوگی جو یہ عقیدہ رکھے کہ قرآن میں نماز کاکوئی وجود نہیں؟
(2)پردےکےمتعلق اسلامی احکامات کی نفی کرے اور مذاق اڑائے۔
(3) منکر حدیث ہے بظاہر صرف قرآن کو ماننے کا دعویدار ہےلیکن پس منظر میں قرآنی احکام کی مختلف تاویلات کرنے سے قرآن کا بھی منکر معلوم ہوتا ہے؟
ایک شخص ذخیرہ حدیث کا صریحاً منکر ہے اور کئی مرتبہ اس نےلوگوں کے سامنے بخاری شریف کو گند کہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ (1) ایساشخص بالعموم مسلمان اور بالخصوص اہل حدیث رہتا ہے؟(2) کسی اہلحدیث مسجد کامنتظم بنے رہنےکااہل ہوسکتا ہے؟(3) کیا جو امام اور خطیب اس سے تنخواہ لینے کی وجہ سے اس کے سامنے غیرت ایمانی کا مظاہرہ نہیں کرتے انہیں مسجد کا امام یاخطیب بنانا جائز ہے؟ (4)اندریں حالات دعوت و تبلیغ کے لیے خالص اہل حدیث نمازیوں پر مشتمل نئی کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
(18) تصاویر و تماثیل وغیرہ
یادداشت کےلیے اپنی یا والدین کی تصویر بناکر گھر رکھنا کیسا ہے نیز کتابوں میں موجود تصاویر کا شرعی حکم کیا ہے؟
کیمرے کی تصویر کا کیا حکم ہے؟
تصویر کھینچنا اور کھنچوانے کا کیا حکم ہے؟ نیز علماءکرام تصویریں کیوں کھنچواتے ہیں؟
فوٹو کے جواز اور عدم جواز کے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟ نیز سعودی عرب کے علماء نے کرنسی نوٹوں پر تصویر کے جواز کی بنیاد کن دلائل پر رکھی ہے؟
ذی روح کی تصویر بنانے کا کیا حکم ہے؟
کیا ٹی وی والی تصویر بھی حرام ہے؟ نیز ایک خطیب صاحب نے اس کو جائز سمجھ کر حجرہ میں علماء کی تقاریر سنیں روکنے کے باوجود وہ نہ رکے کیا ان سے بائیکاٹ کرنا صحیح ہے؟
بچوں کے اکثر کھلونے اصل کی شکل کے ہوتے ہیں مثلاً بلی کتا وغیرہ کیا ایسےکھلونے گھر میں رکھنا درست ہے؟
کیا شادی کے موقع پر میاں بیوی کی تصویر بنانا جائز ہے؟
کیاعلماء کرام کی آڈیو اور وڈیو کیسٹیں شرعی اعتبار سے جائز ہیں؟ جبکہ ہم نے علماء کی کیسٹیں لائبریری میں رکھی ہوئی ہیں بعض سلفی بھائی اسے بت فروشی کہتے ہیں؟ کیا یہ درست ہے؟
(19) حلال و حرام او ران کے متعلقات
کیا رشوت خور کے گھر سے دعوت کھائی جاسکتی ہے؟
کیامردہ جانور کی خرید و فروخت جائز ہے؟ نیز اگر کھال رنگنے کا انتظام نہ ہو تو کسی رنگنے والے کو بیچنا جائز ہے؟
انعامی بانڈ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
کیاگھوڑا حلال جانور ہے؟ نیز اگر کسی آدمی کو حلال و حرام جانوروں کے بارے میں معلومات نہ ہوں تو اسے کیا کرنا چاہیے؟
17 جنوری1992ء شمارہ 3 میں آپ نے فرمایا تھا کہ ’’مؤید بالدلائل مسلک کے مطابق گھوڑا حلال ہے اس مسلک کا مجھے علم نہیں۔اچھی طرح تشریح کریں؟
والد صاحب کی کمائی میں حرام کی آمیزش ہے کیا میں ان سے خرچہ لے سکتا ہوں یا اس خرچہ سے کوئی اپنا کام کرسکتا ہوں؟
کیا ذبح کے وقت جانور کو قبلے کے رخ لٹانا ضروری ہے؟
ہم اپنی رفاہی تنظیم کے چند متعین اغراض و مقاصد اور شرائط سے متعلق استفسار چاہتے ہیں کہ کیا یہ ’’بیمہ زندگی‘‘ کےساتھ مشابہت تو نہیں رکھتے؟ یہ اغراض و مقاصد گیارہ نکات پر مشتمل ہیں۔ قاری جواب کےساتھ ان کی تفصیل دیکھ لے۔
کیا سیونگ اکاؤنٹ میں رقم جمع کرانا شرعاً جائز ہے؟
کیاہیروئن کی کمائی سے مسجدکی تعمیر کی جاسکتی ہے؟ اور ایسی مسجد میں نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا اس فعل کا ازالہ ممکن ہے؟
بیمہ کمپنی، پرائزبانڈ، بولی کی کمیٹی،نیلامی کی کمیٹی، بینک ملازمت، گورنمنٹ ملازمت ریٹائر منٹ کے وقت ملنے والی رقم اور بعد میں ملنے والی پنشن کا کیا حکم ہے؟ نیز S-L-P سکیم، ٹھیکے، دلالی اور بالاقساط ادھار کی صورت میں قیمت زیادہ کا شرعی حکم واضح کریں؟
کیا چیونٹی حرام ہے یا حلال؟
کیاچیونٹی یا مینڈک کے اجزاء کو دوائی میں استعمال کرنے کے لیے انہیں مارنا جائز ہے؟
تمباکو نوشی( حقہ، سگریٹ) کا استعمال شریعت کی رو سے کیسا ہے؟
کیااخبارات کے کاروبار وغیرہ میں کمیشن لینا درست ہے؟
کیااخبارات کا کاروبار کرنا حرام ہے؟ کیونکہ ان میں فحش تصاویر ہوتی ہیں جن سے فحاشی پھیلتی ہے؟
(1)..... کیابینک میں ملازمت کرنا درست ہے؟ ایسے اداروں میں ایمانداری کے ساتھ بطریق احسن اپنے فرائض انجام دینے سے تنخواہ وغیرہ لینا جائز ہے؟
(2)..... آیا ان امور کی انجام دہی میں اس شخص کا کردار’’سودی کام کرنے والوں‘‘ کا کردار ہوگا؟
عدم علم کی وجہ سے کہیں سے سُود کی رقم آجائے اور بعد میں پتہ چلے کہ یہ رقم سود کی وجہ سے ناجائز ہے تو اس سودی رقم کا مصرف کیا ہونا چاہیے؟
عورتوں کے لیے سونے کے استعمال کا کیا حکم ہے؟
چاندی کی انگوٹھی کتنے وزن کی ہونی چاہیے؟ کیااس پر اپنا نام کندہ کروایا جاسکتا ہے؟
پیپسی کولا، کوکا کولا کے متعلق کیا تحقیق ہے؟ عبدالسلام کیلانی کی کتاب (منشیات او راسلام) میں انہیں حرام قرار دیا گیا ہے؟
کیا دست شناسی غیر اسلامی علم ہے؟ ہاتھ دیکھنے اور دکھانے والوں کے متعلق کیا شرعی حکم ہے؟
یہ عام رجحان ہے کہ اگر مرغی اذان دے تو اسے ذبح کردینا چاہیے؟ اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
کیا خطیب کو خطبہ جمعہ کا معاوضہ لینا جائز ہے؟
یہود و نصاریٰ کےذبیحہ کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ گوشت کھایا جاسکتا ہے؟
یہود و نصاریٰ کے برتنوں میں کھانے کا کیا حکم ہے؟
کیا مرد سونے کا دانت لگوا سکتا ہے؟
کیا چاندی کی انگوٹھی کے علاوہ لوہے یا پیتل وغیرہ کی انگوٹھی پہننے کا مرد و زن کو جواز ہے؟
چاندی کی انگوٹھی میں ہیرا یا موتی جڑوانا جائز ہے؟ نیز ان موتیوں یا ہیروں میں تاثیر ماننا جائز ہے؟
کیا گورنمنٹ ملازم کی آمدنی حلال ہوگی؟ جبکہ گورنمنٹ سودی کاروبار کرتی ہے او رملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی بھی بینک کے ذریعہ کرتی ہے؟
کیا سودی رقم سے غسل خانے یا راستہ وغیرہ بنایا جاسکتا ہے؟
تمام سرکاری یا غیر سرکاری اداروں یا سودی لین دین کرنے والی کمپنیوں میں کام کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
کیا لاٹری کا کاروبار کرنے والے شخص سے تحائف قبول کیے جاسکتے ہیں یانہیں؟
(20) نذر و نیاز، صدقہ خیرات، ایصال ثواب اور حصول برکت کے اعمال وغیرہ
گھر بیٹھ کر میت کے لیے قرآن خوانی کی جائے تو کیا میت کو اس کا ثواب ملے گا؟
ایک آدمی نے ایک مرغی خدا کے نام پر پال رکھی ہے تو وہ اس کو خود ذبح کرکے کھا جاتا ہے او راس کی قیمت مسجد میں دے دیتا ہے۔ کیا درست ہے؟
بلا معاوضہ اور بغیر ریا کاری ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
کیا ڈھول اور آلات موسیقی بجانے والے کی مدد کی جائے۔ ان کو خیرات وغیرہ دینا جائز ہے؟
کیا نبی اکرمﷺ کے بیٹے ابراہیم جب فوت ہوئے تو آپﷺ نے تیسرے دن کھجوریں تقسیم کیں۔نیز ایک صحابی نے اپنے باپ کی وفات پر ایصال ثواب کے لیے کھجوریں تقسیم کیں۔ کیایہ دونوں واقعات درست ہیں؟
کسی نے کچھ رقم مسجد پر خرچ کرنے کی نیت کی لیکن اس کی بجائے وہ نیت تبدیل کرکے رقم اپنے مقروض بھانجے پر خرچ کرسکتا ہے؟
نئے مکان یا دکان میں حصول برکت کے لیے اعزہ و اقارب کا اکٹھے ہوکر قرآن پڑھنا کیسا ہے؟
میت کے لیے قرآن خوانی او راسے ایصال ثواب کا شرعی حکم کیا ہے؟
گیارہویں کے بارے میں کیا حکم ہے؟
میت کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا کیا حکم ہے؟
کیا یہ کہنا ’’اے خدا مجھے دیار حبیبﷺ جانے کی توفیق عطا فرما‘‘ کیااس کا تعلق نیت سے ہے نیز ایصال ثواب کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
بعض اہل حدیث وارثان میت ایک دن مقرر کرکے کھانے کی دعوت دے کر میت کے لیے ایصال ثواب کرلیتے ہیں کیا یہ چالیسواں کی ایک شکل نہیں؟ کیا یہ جائز ہے؟
کیا صدقے کے جانور سے گوشت او رکھانے کو اپنے استعمال میں لایا جاسکتا ہے؟ یعنی صدقہ کرنے والا اس گوشت یا کھانے میں سے اپنے اہل و عیال کو کھلا سکتا ہے یا نہیں؟
زید نے نذر مانی کہ اگر میرا یہ کام ہوجائے تو میں ایک چاول کی دیگ پکا کر گاؤں میں تقسیم کروں گا لیکن یہاں سب بدعتی لوگ ہیں تو کیا نذر پوری ہونے پر یہ دیگ والی رقم کسی مدرسہ پر خرچ ہوسکتی ہے؟
اہل میت کے گھر مروجہ فاتحہ خوانی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نیز مسلم شریف میں حضرت اُم سلمہؓ کی روایت میں ہے کہ: آپﷺ نے فرمایا: دعا کرو! فرشتے آمین کہتے ہیں۔ پھر آپﷺ نے دعا کی۔ اسی طرح دوسری روایت میں ہے کہ آپﷺ نے ہاتھ اٹھا کر یہ دعا کی: (اللھم اغفر لابی عبید ابی عامر) کیا ان روایات سے فاتحہ خوانی کا ثبوت ملتا ہے؟
کیا ایصال ثواب کے لیے دوسروں سے قرآن پڑھوانا او ران میں چاول وغیرہ تقسیم کرنا پھر اس پڑھے ہوئے کا ثواب اپنے کسی فوت شدہ کو پہنچانا جائز ہے؟
کیا مردوں کو قرآن پاک کا ثواب پہنچتا ہے یا نہیں؟ اگر میں والدین کے علاوہ کسی دورشتہ دار کے لیے قرآن پڑھوں تو کیا انہیں ثواب پہنچے گا یا نہیں؟
اگر کوئی شخص گھر میں اکیلا ہی قرآن کا کچھ حصہ یا چند سورتیں پڑھ کر ایصال ثواب کے لیے روزانہ کا معمول بنا لے تو اس کا یہ عمل شرعی اعتبار سے کیسا ہے؟
کیا صدقے کے جانور سے اپنے لیے پکایا او رکھایا جاسکتا ہے؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
(21) دم، جادو، تعویذات او رتوہمات و خیالات
بوڑھے آنکھوں کی پلکوں کے پٹھوں کے پھڑکنے کے متعلق عجیب باتیں بتاتے ہیں جبکہ ڈاکٹر اسے آنکھ کی کمزوری بتاتے ہیں۔ کیااس میں کوئی عمیق اشارہ حالات آدم کے متعلق بھی ہے؟
اگر مُردہ خواب میں کوئی چیز مانگے تو لوگ اس چیز کو استعمال کرنا اچھا نہیں سمجھتے کسی اور کو دے دیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا محض وہم ہے یا وہ چیز خیرات کردینی چاہیے؟
کیا خاص مصیبت میں انسان تعویذ لے سکتا ہے؟ اور شرکیہ دم جھاڑا کرسکتا ہے یا کروا سکتا ہے؟
کیا تمام اقسام کے تعویذات ناجائز ہیں؟
ایک آدمی جوبے اولاد ہے اس کو شک ہے کہ کسی نے اس پر جادو کیا ہے۔ تو کیا آج کل کے بزرگوں کو یا ولیوں کو بھی جادو کا پتہ چل جاتا ہے ؟ کیا کسی صحیح العقیدہ بزرگ کے پاس مذکورہ معاملہ کے بارے میں جانا چاہیے یا نہیں؟
قرآنی آیات پڑھ کر پانی پر دم کرنا یا قرآنی آیات پلیٹ پر لکھ کر پینا یا قرآنی آیات لکھ کر تعویذ گلے میں ڈالنا مسنون ہے یا بدعت؟
جنگ خیبر میں آنحضرتﷺ نے حضرت علی ؓ کی آنکھوں پر دم کیا تھا یا لعاب دہن لگایا تھا او رکیا پڑھا تھا اور کتنی بار پڑھا تھا؟
میں عرصہ 25 سال سے وہم کی مریض ہوں۔ وہم صرف وضو، تیمم او رنماز کا ہے۔ 4 کی بجائے 5 رکعات پڑھتی ہوں۔ دل مطمئن نہیں ہوتا۔ خدارا مجھے مطمئن کریں؟
کچھ لوگوں نے سورج اور چاند گرہن کے ساتھ کچھ واقعات منسوب کررکھے ہیں۔ کیا شرعاً یہ ٹھیک ہے
بعض علماء کے نزدیک قرآنی تعویذ بھی جائز نہیں۔ کیا ان کے نزدیک (1) تعویذ گھول کر پینا،(2) پیالے پر لکھ کر اس میں پانی پینا، (3) پانی پر دم کرکے یا کھانے پینے کی کسی اور چیز پر دم کرکے پھونکنا جائز ہے یا نہیں؟
اگر کسی شخص پر جادو کے زور سے کوئی ایسا عمل کروایا جائے جو شریعت میں ناقابل معافی ہو۔ کیا ایسے کام کا گناہ جادوگر پر ہوگا یا جادو کروانے والے پر۔؟
کیا کالے علم ، جادو کا علاج قرآن و حدیث کی بجائے کالے علم ، جادو ، ٹونے اور تعویذات وغیرہ سےس کروانا جائز ہے؟
ایک خاتون جب حاملہ ہوئی تو اس کی ساس نندوں کا اصرار تھا کہ وہ تیسرے مہینے میں تعویذ پہن لے تاکہ کسی بھی قسم کے وار سے بچاؤ ہوجائے ۔ خاتون نے تعویذ پہننے سے انکار کردیا۔ اب اس کے ہاں بیٹا ہوا لیکن پیدائش سے دو دن قبل وفات پاگیا اب ساس اور نندوں کا کہنا ہے کہ یہ تعویذ نہ پہننے سے ہوا ہے؟ کسی وقت دل میں وسوسے آنےلگتے ہیں ، اسے کیا کرنا چاہیے؟
تعویذ کے بارے میں ایک گروپ کا خیال ہےکہ اس کے پہننے کے بارے میں سخت وعید آئی ہے جبکہ دوسرے گروپ کا خیال ہے کہ علاج کے لیے تعویذ پہننا درست ہے بشرطیکہ شرکیہ نہ ہو؟
آپﷺ پر واقعی جادو ہوگیا تھا؟ کیا یہ صحیح ہے؟
میں ایک صحت مند ذہن لڑکا تھا، لیکن آہستہ آہستہ میں جادو کی وجہ سے بالکل خراب ہوگیا۔ خوف بہت آتا ہے معمولی معمولی باتوں پر ذہن پریشان ہوجاتا ہے۔ جادو کا علاج تجویز فرمائیں؟
میں نے ایک اخبار میں درج ذیل جادو کا علاج پڑھا تھا۔ آپ یہ بھی بتا دیں کہ کیا یہ صحیح ہے؟ 121 مرتبہ ’’سورۃ الفلق اور سورۃ الناس اس طرح طرح پڑھیں کہ دونوں سورتیں پڑھ کر ایک دانہ شمار کریں۔ اوّل و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں او رجسم اور پانی پر پھونک مار کردن رات میں پانچ مرتبہ پئیں۔ یہ عمل کم از کم چالیس دن کریں۔‘‘
(22) انسانوں اور اشیاء کے نام متعین کرنے کی شرعی حیثیت
میں الحمدسویٹس کے نام سے مٹھائی کی دکان کررہا ہوں بعض حضرات کا کہنا ہے کہ لفظ الحمد کی بے ادبی ہوتی ہے او رالحمد سویٹس ڈبوں اور شاپروں پر بھی لکھا جاتا ہے۔ لہٰذا اس بے ادبی کی شرعی حیثیت مطلوب ہے؟
عبدالماجد، عبدالصمد وغیرہ کو صرف صمد یا ماجد کہہ کر پکار سکتےہیں؟ جبکہ دل میں اللہ کے صفاتی نام الماجد، الصمد مراد نہ ہوں، ایک شخص کا نام محمد احمد ہے۔ کیا اس شخص کو صرف محمد یا احمد پکارا جاسکتا ہے؟
بچے کا نام رکھنے میں کن باتوں کا خیال ضروری ہے؟
نام کے متعلق ایک اخباری تراشہ ارسال خدمت ہے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں؟ یہ نام نہ رکھئے! میرے بھتیجے کا نام اسلم پرویز تھا مولوی صاحب نے نکاح پڑھانے سے انکار کردیا وجہ پوچھی تو فرمانے لگے کہ ایران کے بادشاہ کا نام خسرو پرویز تھا۔ جس نے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کی۔پاکستان کے موجودہ سربراہ کا نام بھی پرویز مشرف ہے میری تمام اخبارات سے التماس ہے کہ وہ بھی پرویز نام نہ لکھیں۔ اس لیے پرویز نام نہ رکھیے۔؟
کیا عبدالرسول، عبدالنبی نام رکھنا درست نہیں جبکہ عبد، خادم، یا غلام کے معنی میں استعمال کی نیت ہو؟ عبادت کی نیت سے نہ ہو۔ او رپھر قرآن و حدیث میں ’’عبادلہ‘‘ کا لفظ خادموں یا نوکروں کے لیے استعمال ہوا ہے؟
کیا یزدانی تخلص رکھنا شرعی لحاظ سے جائز ہے؟ کیونکہ بعض کا خیال ہے کہ لفظ یزدان ایرانیوں کے دیوتا کا نام تھا۔ جبکہ بعض اہل علم یزدانی تخلص رکھنے والے کو مشرک گردانتے ہیں۔ شرعی صورتحال کیاہے
ایک حکیم صاحب اپنے مطب کا نام سلفی شفاخانہ رکھے ہوئے یں۔ جبکہ کچھ حضرات کا کہنا ہے کہ سلفی شفاخانہ کہنے میں شرک ہے۔ لہٰذا شرعی حیثیت واضح کریں؟
 
Top