• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
مصنف
ناشر
تبصرہ
نبی کریم ﷺ نے جس طرح حدیث کو حاصل کر نے کی ترغیب دی اور اس کےحاملین کے لیے دعا فرمائی ہے، اسی طرح حدیث وضع کرنے یا حدیث کے نام پر کوئی غلط بات آپﷺ کی طرف منسوب کرنے سے سختی سے منع فرمایا اور ایسے لوگوں کو جہنم کی وعید سنائی ہے۔ علماء اور محدثین نے بھی اس کے متعلق سخت موقف اختیار کیا ہے،اوران کے نزدیک حدیث کووضع کرنے والا اسی سلوک کا مستحق جو سلوک مرتد اور مفسد کےساتھ کیا جاتاہے ۔ وضع حدیث کی ابتداء ہجرت نبوی ﷺ کے چالیس سال بعد ہوئی۔ حدیث وضع کرنے میں سرفہرست روافض تھے ۔خوفِ خدا اور خوف آخرت سے بے نیازی نے اس معاملہ میں ان کو اتنا جری بنا دیا تھاکہ وہ ہر چیز کو حدیث بنادیتے تھے۔ علمائے اسلام نے واضعین کے مقابلہ میں قابل قدر خدمات انجام د ی ہیں ۔انہوں نے ایسے اصول وقواعد مرتب کیے او ر موضوع حدیث کی ایسی علامتیں بتائیں جس سے موضوع احادیث کےپہچاننے میں بڑی آسانی ہوجاتی ہےانہوں نے موضوع احادیث پر مشتمل کتب لکھیں تاکہ لوگ ایسی احادیث سےباخبر ہوجائیں جن کی کوئی اصل نہیں ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’ فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان‘‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، جس میں فاضل مصنف نے فتنۂ وضع حدیث کے داخلی وخارجی اسباب کو بیان کرتے ہو ئے اس فتنہ کے سد باب کے سلسلے میں علماء ومحدثین کی مساعی اور موضوع احادیث کن علامتوں کے ذریعہ سےبآسانی پہچانی جاسکتی ہیں کو بڑے احسن انداز سے بیان کیا ہے اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کو شش کو قبول فرمائے اور اہل اسلام کے لیے مفید بنائے۔ (آمین)(م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
تقریب
دیباچہ
مقدمہ
پہلا باب حدیث ایک اصولی بحث
حدیث کے معنی
حدیث کی تعریف
حدیث اور سنت
حدیث قدسی
حدیث اور سیرت
قرآن اور حدیث
تشکیل شریعت میں حدیث کا مقام
حدیث کے لیے سفر
حدیث کی تدوین
طبقات کتب حدیث
حدیث کے معاملہ میں صحابہ کی احتیاط
وضع حدیث پر وعید
موضوع روایت کا حکم
واضعین حدیث کا حکم
دوسرا باب وضع حدیث کے اسباب اور محرکات
وضع حدیث کی ابتداء
روافض و خوارج اور وضع حدیث
شیعہ اور وضع حدیث
اہل سنت اور وضع حدیث
فقہی اور مسلکی اختلاف
بادشاہوں اور امیروں کی خوشنودی
ترغیب اور ترتیب
شہرت اور مقبولیت
قرآن کی تلاوت اور تفسیر
تیسرا باب موضوع احادیث کی پہچان
موضوع احادیث اور محدثین کی خدمات
سند میں وضع کی علامت
متن میں وضع کی علامت
چوتھا باب موضوع روایات
عقائد سے متعلق موضوع روایات
عبادات سے متعلق موضوع روایات
نبی کریم ﷺ سے متعلق موضوع روایات
انبیاء کرام علیہم السلام سے متعلق موضوع روایات
علم اور علماء سے متعلق موضوع روایات
اخلاق و آداب سے متعلق موضوعات روایات
زہد و تصوف سے متعلق موضوع روایات
عورتوں سے متعلق موضوع روایات
کھانے پینے سے متعلق موضوع روایات
امراض و علاج سے متعلق موضوع روایات
ایام و مقامات سے متعلق موضوع روایات
والدین سے متعلق موضوع روایات
متفرق موضوع روایات
حوالہ جات
 
Top