• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فجر اور مغرب کی نماز کے وقت کا تعین

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
مجھے فجر اور مغرب کے وقت کے تعین میں بہت دقت ہوتی ہے۔یعنی اگر صبح اس وقت اٹھوں جب نماز فجر کی جماعت کا وقت گزر چکا ہو تو اکیلے پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے کہ پتہ نہیں وقت ہو گا بھی یا نہیں۔آپ یہ بتائیں کہ آج کل ہماری گھڑیوں کے مطابق فجر کا وقت اصل وقت سے کتنی دیر تک رہتا ہے۔یعنی گھنٹوں کے مطابق۔آدھے گھنٹے تک ایک گھنٹے تک یا اس سے کم۔اسی طرح مغرب کی نماز کے بارے میں بھی بتائیں؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
آج کل کمپیوٹر اور موبائل کے لیے اذان سافٹ ویئرز ملتے ہیں آپ وہ کہیں سے حاصل کر لیں اس میں پورے سال کے پانچوں نمازوں کے اوقات ہوتے ہیں۔ ان میں جو طلوع آفتاب کا وقت ہے وہ نماز فجر کا وقت ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فرمان کے مطابق اگر کسی شخص کو طلوع آفتاب سے پہلے ایک رکعت ملنے کی بھی امید ہو تو اسے فرض نماز پڑھ لینی چاہیے۔
طلو ع آفتاب کے دوران نماز پڑھنا ممنوع ہے اور طلوع آفتاب کا وقت روزانہ تبدیل ہوتا رہا ہے لہذا اس کے لیے چارٹ کی مدد حاصل کریں۔ آفتاب کی گول ٹکیہ طلوع اور غروب ہونے کے لیے تقریبا سوا دو منٹ لیتی ہے لہذا احتیاط چارٹ میں دیئے ہوئے ٹائم میں سے کم ازکم پانچ منٹ بہتر ہے کہ دس منٹ کا وقفہ ضرور کریں۔ اور عام طور اس چارٹ کے ٹائم کے دس منٹ پر نماز اشراق یا قضا نماز وغیرہ پڑھی جا سکتی ہے۔
مغرب کی نماز کا وقت تقریبا غروب آفتاب کے بعد سوا گھنٹہ تک رہتا ہے اور اس کا وقت بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے لہذا چارٹ دیکھتے رہا کریں۔
میں نے اپنے کمپیوٹر میں اذان سافٹ ویئر انسٹال کیا ہوا ہے اور اس میں پانچ وقت اذان ہوتی ہے اور اذان کے وقت ہی نمازوں کے اوقات سامنے سکرین پر آ جاتے ہیں لہذا دن میں ایک آدھ دفعہ تو ضرور نمازوں کے اوقات دیکھنے میں آ جاتے ہیں۔ یہ اس کا آسان حل ہے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
١۔ اذان اور نمازوں کے اوقات کا سافٹ ویئر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
فجر کی نماز اگر نیند کی وجہ سے رہ جائے تو اس کا وقت وہ ہے جبکہ آپ بیدار ہوں لہذا اسی وقت پڑھنے کی کوشش کریں۔ آپ کا ارشاد ہے؛
۲۔ شیخ صالح المنجد ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:
سوال : اگر كسى عذر مثلا نيند كى بنا پر كوئى نماز رہ جائے، تو كيا پہلے ہم فوت شدہ نماز ادا كرينگے يا كہ موجودہ نماز، جبكہ موجودہ نماز كى جماعت ہو چكى ہو، يعنى جماعت كے بعد ؟
الحمد للہ :
مسلمان شخص كو بروقت نماز ادا كرنے كے پابندى كرنى چاہيے، اور پھر اللہ تعالى نے مومنوں كى مدح اور تعريف كرتے ہوئے فرمايا ہے:
﴿ اور وہ لوگ جو اپنى نمازوں كى حفاظت كرتے ہيں ﴾المعارج ( 34 ).
چنانچہ اگر كسى انسان كو كوئى عذر پيش آ جائے اور نماز رہ جائے تو وہ اس نماز كى قضاء كرے كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" جو كوئى نماز بھول جائے يا نماز سے سويا رہے تو اس كا كفارہ يہ ہے كہ جب اسے ياد آئے نماز ادا كرے "
صحيح مسلم كتاب المساجد و مواضع الصلاۃ حديث نمبر ( 1103 ).
اس ليے اگر آپ كى كوئى نماز رہ جائے تو " پہلے فوت شدہ نماز ادا كرو اور پھر موجودہ نماز، اور اس ميں تاخير كرنا جائز نہيں، لوگوں ميں يہ عام ہو چكا ہے كہ اگر كسى كى كوئى نماز رہ جائے تو وہ اسے دوسرے دن اسى نماز كے ساتھ ادا كرتا ہے، مثلا اگر كسى شخص نے نماز فجر ادا نہ كى تو وہ اسے دوسرے دن كى نماز فجر كے ساتھ ادا كرتا ہے، يہ غلط ہے، اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے طريقہ اور قول اور فعل كے خلاف ہے.
قولى دليل:
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" جو كوئى بھى نماز سے سويا رہے يا اسے بھول جائے تو جب اسے ياد آئے نماز ادا كر لے "
اس حديث ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے يہ نہيں فرمايا كہ: جب دوسرے دن اس كا وقت آئے تو پھر نماز ادا كرے، بلكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے تو يہ فرمايا كہ:
" جب اسے ياد آئے تو وہ اسے ادا كر لے "
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے فعل كى دليل:
جب جنگ خندق كے موقع پر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى نمازيں رہ گئيں تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے موجودہ نماز كے قبل ادا كيں "
يہ حديث اس بات كى دليل ہے كہ انسان پہلے فوت شدہ نماز ادا كرے اور پھر موجودہ نماز.
ليكن اگر اس نے بھول كر پہلے موجودہ نماز ادا كر لى يا اسے علم ہى نہ تھا تو اس كى نماز صحيح ہے، كيونكہ اس كے ليے عذر ہے "
ديكھيں: فتاوى الشيخ ابن عثيمين ( 12 / 222 ).
خندق كے موقع پر نماز والى حديث امام نسائى رحمہ اللہ تعالى نے عبد الرحمن بن ابى سعيد سے بيان كى ہے وہ اپنے والد ابو سعيد خدرى رضى اللہ تعالى عنہ سے بيان كرتے ہيں كہ:
" جنگ خندق والے روز ہميں مشركوں نے نماز كى ادائيگى نہ كرنے دى اور مشغول ركھا حتى كہ سورج غروب ہو گيا.. . چنانچہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے بلال رضى اللہ تعالى عنہ كو حكم ديا كہ ظہر كى نماز كى اقامت كہيں، اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ظہر كى نماز پڑھائى، پھر اس كے بعد عصر كى نماز كى اقامت كہى تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے عصر كى نماز پڑھائى، اور پھر مغرب كى اذان كہى تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے مغرب كى نماز وقت ميں پڑھائى جس طرح پہلے پڑھايا كرتے تھے "
سنن نسائى كتاب الاذان حديث نمبر ( 655 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح سنن نسائى حديث نمبر ( 638 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا عمل اور فعل اس بات كى دليل ہے كہ فوت شدہ نمازوں كى ادائيگى ميں ترتيب واجب ہے.
ليكن اگر صرف موجودہ نماز كى ادائيگى كے ليے وقت باقى ہو تو اس صورت ميں پہلے موجودہ نماز ادا كى جائيگى تا كہ اس كا بھى وقت نہ نكل جائے اور اس كے بعد دوسرى نمازيں ادا كى جائينگى.
واللہ اعلم .
الشيخ محمد صالح المنجد
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
محترم بھائی اس سے پہلے میرے علم میں یہ بات نہیں تھی
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا عمل اور فعل اس بات كى دليل ہے كہ فوت شدہ نمازوں كى ادائيگى ميں ترتيب واجب ہے.
آپ نے وضاحت کی ۔اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔
محترم بھائی یہ بتائیے کہ ایک دن میں چار نمازیں قضا ہو جائیں مثلا،فجر،ظہر،عصر،مغرب اور پھر عشاء کی نماز با جماعت ادا کرنے کے بعد پہلے مغرب پھر عصر پھر ظہر اور پھر فجر قضا کی جائے یا پہلے فجر پھر ظہر پھر عصر پھر مغرب۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
١۔ اذان اور نمازوں کے اوقات کا سافٹ ویئر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
چارٹ تو میرے پاس نہیں ہے، عموما مسجد میں لگا ہوتا ہے۔ اگر یہاں فورم پر کسی بھائی کے پاس دار السلام کا نمازوں کے اوقات کا چارٹ ہو تو وہ اوپن فورم پر سکین شیئر کر دیں۔
جزاکم اللہ خیرا۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
Top