• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فجر کے بعد سونا

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,017
پوائنٹ
120
السلام علیکم،
تبلیغی جماعت والوں کی زبانی اکثر سنا ہے کہ فجر کے بعد سونے سے رزق کم ہو جاتا ہے۔ کیا اس بات کی کوئی دلیل قرآن و حدیث میں ملتی ہے؟
الشیخ @کفایت اللہ
جزاکم اللہ خیرا
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
امام أحمد بن حنبل رحمه الله (المتوفى241)نے کہا:
حدثنا عبد الله ، حدثنا أبو إبراهيم الترجماني ، حدثنا إسماعيل بن عياش ، عن ابن أبي فروة ، عن محمد بن يوسف ، عن عمرو بن عثمان بن عفان ، عن أبيه ، قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : الصبحة تمنع الرزق
عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صبح کے وقت سونارزق سے محروم کردیتاہے۔[مسند أحمد ط الميمنية: 1/ 73]

یہ روایت سخت ضعیف ہے۔
سند میں ’’إسحاق بن عبد الله بن أبى فروة‘‘ ہے۔

حافظ ابن حجر رحمه الله (المتوفى852)نے کہا:
إسحاق بن عبد الله بن أبي فروة الأموي مولاهم المدني متروك[تقريب التهذيب لابن حجر: رقم 1/ 26]
 
Top