• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فرائیڈ چکن ونگز

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
فرائیڈ چکن ونگز

اجزاء:
چکن ونگز۔۔۔۔۔ آدھا کلو​
تیل۔۔۔۔حسب ضرورت​
لیموں کا رس۔۔۔۔2 کھانے کےچمچ​
مرچیں۔۔۔۔ڈیڑھ کھانے کا چمچ​
نمک۔۔۔۔حسب ذائقہ​
گرم مصالحہ۔۔۔آدھا چائے کا چمچ​
لہسن اور ادرک کا پانی۔۔۔2 چائے کا چمچ​
اجوائن۔۔۔۔چٹکی بھر​
تل۔۔۔۔1 چائے کا چمچ​
بریڈ کرمبز۔۔۔۔1 کپ​
انڈے۔۔۔۔۔2 عدد​
طریقہ:۔
ونگز کو اچھی طرح دھو لیں، تاکہ ان پر پر نہ لگے رہ جائیں۔بعد ازاں تیل ، انڈے ، بریڈ کرمبز کے علاوہ​
تمام مصالحہ جات لگا کر دو سے اڑھائی گھنٹے تک فریج میں رکھ دیں۔اچھی طرح مرینیٹ ہو جائے تو ایک دیگچی میں​
ڈال کر چولہے پر پکائیں ، (پانی نہیں ڈالیں بلکہ چکن کے اپنے پانی میں گلنے دیں)​
اس کے بعد اتار کر ٹھنڈا کر لیں، اور ایک ایک کر کے انڈے میں ڈبونے کے بعد بریڈ کرمبز لگا کر رکھتے جائیں۔​
آخر میں سب ونگز پر تل چھڑک دیں، اور کڑاہی میں ڈال کر فرائی کریں۔​
مزیدار چکن ونگز تیار ہیں۔​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کھانے کا مزا تب آتا ہے، جب کوئی بنا کر دے۔ خود بنائیں اور خود کھائیں۔۔ ہم م م ۔۔ بناتے بناتے ہی سارا مزا اڑ جائے گا۔۔ تو کھانے میں کیا مزا آئے گا۔؟۔۔۔ ابتسامہ

چلیں خیر پھر بھی ٹرائی کریں گے۔ ان شاءاللہ
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
کھانے کا مزا تب آتا ہے، جب کوئی بنا کر دے۔ خود بنائیں اور خود کھائیں۔۔ ہم م م ۔۔ بناتے بناتے ہی سارا مزا اڑ جائے گا۔۔ تو کھانے میں کیا مزا آئے گا۔؟۔۔۔ ابتسامہ
اتنی آسان ڈش بھی کوئی بنا کر دے ، واہ چھوٹے بھائی آپکا جواب نہیں ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بڑی آسان ترکیب بتائی بہن نے جزاک اللہ خیرا
ویسے جو مزا اپنے ہاتھ سے بنانے کا اس کا جواب نہیں
جی بھائی ترکیب بہت آسان ہے۔۔۔اللہ آپ کو بھی جزا دے ، آپ بنا کر دیکھیئے گا۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ایک بھائی اپنے ہاتھ سے بنا کر کھانے کو زیادہ مزیدار بتاتے ہیں
دوسرے بھائی اگر اپنے ہاتھ سے بنائیں تو مزہ اُڑ جاتا ہے۔
آئیڈیا
اپنے ہاتھ سے بنا کر کھانے والے بھائی زیادہ مقدار میں بنائیں
دوسرے بھائی جو اپنے ہاتھ سے بنانا نہیں چاہتے انہیں دعوت دے دیں
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
ابھی تک دیکھ رہے ہیں:
۔
۔
۔
۔
۔
۔
بس ایک ریفری ………………………………………۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اتنی آسان ڈش بھی کوئی بنا کر دے ، واہ چھوٹے بھائی آپکا جواب نہیں ۔
ڈش کوئی بھی ہو، چاہے آسان یا مشکل۔۔۔ اس کےلیے تھوڑی زیادہ تگ ودو تو کرنی ہی پڑتی ہے۔ اسی تگ ودو سے ہی مزا اڑ جائے گا۔ بہنا۔۔ پھر پکی پکائی چیز کے ملنے کی خوشی اور مزا تو کچھ اور ہی ہوتا ہے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ویسے جو مزا اپنے ہاتھ سے بنانے کا اس کا جواب نہیں
پھر کیا خیال ہے ہابیل بھائی جان بھابھی کو کہہ دیں کہ آج کے بعد کچن کے کاموں کی چھٹی۔۔ اب ہابیل بھائی ہی اپنے ہاتھ سے بنائیں گے۔ خود بھی مزے لے لے کر کھائیں گے اور سب گھر والوں کو بھی مزے دلوائیں گے۔۔ابتسامہ محب
 
Top