• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فرحت اللہ بابر صاحب اور ان کا توجہ دلاؤ نوٹس((از قلم :فیصل ندیم))ظفر اقبال ظفر

ظفر اقبال

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 22، 2015
پیغامات
281
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
104
فرحت اللہ بابر صاحب اور ان کا توجہ دلاؤ نوٹس
ابھی کل کی بات ہے کہ پاکستان میں آپ پر کریک ڈاؤن ہورہے تھے آپ کے رہنما اور کارکنان پکڑ پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیلے جارہے تھے آپ کے سربراہ کو عدالتی حکم پر پھانسی دی جارہی تھی اور پھر آپ نے وہ راستہ چنا تھا جسے بغاوت کہا جاتا ہے بات ملک میں ایم آر ڈی کی تحریک میں ہونے والے بلووں اور جلاؤ گھیراؤ تک رہتی تو بھی شاید مسئلہ نہ ہوتا لیکن آپ تو بھارت اور افغانستان پہنچے تھے آمر وقت کی مخالفت کے نام پر آپ نے اصلی اور نسلی دشمنوں سے ہاتھ ملایا تھا دھماکے کروائے تھے عورتوں بچوں بوڑھوں جوانوں کو مروایا تھا طیارے اغوا کروائے تھے یاد ہے نہ جناب فرحت اللہ بابر صاحب الذوالفقار کی تربیت گاہیں بھارت اور افغانستان میں ہوا کرتی تھیں جن سے تربیتیں لینے کے بعد آپ کے دہشتگرد پاکستانیوں کا قتل عام کیا کرتے تھے اور یقینا آپ کو یہ بھی یاد ہوگا کہ آپ پر بحیثیت جماعت پابندی لگائی گئی تھی اور آپ پاکستان میں کالعدم قرار پائے تھے یہ بدقسمتی ہے پاکستان کی کہ آپ جیسے وطن فروشوں کو قاتلوں اور لٹیروں کو دوبارہ پاکستانیوں کے استحصال کی اجازت دی گئی لیکن یہ امر آپ کیلئے آج بھی شرمندگی کا باعث ہے کہ آپ پاکستان پیپلز پارٹی نہیں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین ہیں آپ کا پاکستان میں وجود عوامی فلاح و بہبود کے کارناموں کی وجہ سے نہیں بلکہ عالمی غنڈہ ریاستوں کی کاسہ لیسی کی وجہ سے ہے جن سے پاکستان کی تباہی کے معاہدے کرنے کے بعد ان کے کاندھوں پر چڑھ کر آپ پاکستانیوں پر مسلط ہوتے ہیں
شرم آنی چاہئے آپ کو آپ توجہ دلاؤ نوٹس سینٹ میں پیش کرتے ہیں ان کے خلاف جن کی تاریخ میں پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے قربانیاں ہی قربانیاں ہیں کوئی سیلاب کوئی زلزلہ کوئی حادثہ یہ سب سے آگے بڑھ کر پاکستانیوں کی خدمت میں مصروف نظر آتے ہیں عام عوام سے دور اپنی مرصع پناہ گاہوں سے باہر نکل کر عوام میں نکلیں اور ان سے اپنے متعلق اپنے بڑوں کے متعلق اور اس حافظ محمد سعید کے متعلق سوال کریں جسے بیرونی ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج آپ دہشتگرد کہتے ہیں ہمارا دعوی ہے آپ عوامی رائے کی سچائی کا سامنا نہیں کرپائیں گے
جہاں آپ کی لوٹ مار اور آپ کی کرپشن کے سبب آپ کو مسٹر ٹین نہیں مسٹر ہنڈرڈ پرسنٹ کہا جارہا ہوگا جبکہ حافظ محمد سعید کو آپ عوام کی نگاہ میں ایک محسن کی صورت پائیں گے جو ہر مشکل ہر پریشانی میں ان کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے جناب فرحت اللہ بابر صاحب کالعدم کالعدم کی رٹ لگاتے ہوئے ایک حقیقت کو فراموش نہ کریں حافظ سعید اور ان کی جماعت کو پاکستان میں کبھی بھی کالعدم قرار نہیں دیا گیا جبکہ یہ اعزاز آپ باقاعدہ حاصل کرچکنے کے بعد اپنی جماعت کا نام تبدیل کرکے کام کرنے پر مجبور ہیں حافظ سعید یا ان کا کوئی ساتھی پاکستان کے طول و عرض میں کسی جرم میں ماخوذ نہیں جبکہ آپ کی تاریخ لوٹ مار ، کرپشن ، قتل و غارتگری اور دہشتگردی کی وارداتوں سے بھری ہوئی ہے کالعدم حافظ سعید نہیں جماعة الدعوة نہیں آپ ہیں آپ کی پالتو پیپلز امن کمیٹی ہے جس کا دامن کراچی میں بھتہ اغوا اور قتل جیسے کارناموں سے داغدار ہے اور ذرا دل تھام کر آخری گزارش سماعت فرما لیجئے لوگوں نے کہنا شروع کردیا ہے کہ جن کے نام کا آپ کھاتے ہیں ( سمجھ گئے ہوں گے آپ میری مراد بینظیر بھٹو صاحبہ سے ہے ) ان کے خون کے چھینٹے بھی آپ کے دامن پر ہی پائے جاتے ہیں
فیصل ندیم
 
مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,426
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
190
بھائی جان اسکی فارمیٹنگ تو ختم کردیتے ، اسطرح پڑھنا تو ناممکن ہے ۔
 
مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,426
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
190
(ظفر اقبال صاحب کی پوسٹ ، فورم کی فارمیٹنگ میں)

Top