• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فرشتے بھی جن سے حیاء کریں !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
  • حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین میں جو فضیلت اور عظمت حاصل ہے وہ اظہر من الشمس ہے وہ '' السابقون الاولون '' میں تھے، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے بعد وہ شخص ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا۔ وہ ذوالنورین تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو صاحبزادیوں کو یکے بعد دیگرے اُن کے نکاح میں دیا۔

  • حضرت عثمان رضی اللہ عنہ غنی تھے کہ انہوں نے اپنی تمام دولت کو دین و ملت کی نظر کیا، اُن ہی کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت رضوان لی، انہیں کاتب وحی ہونے کا شرف بھی حاصل ہے، اور اُن کو مسجد الحرام کی توسیع کروانے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔

  • انہوں نے تمام عالم اسلام کو ایک مصحف اور قرآت پر جمع فرمایا اور جامع القرآن کے لقب سے مشہور ہوئے اُن کے عہد کی فتوحات تاریخ اسلام کا سنہرا باب ہے اُن ہی کے زمانے میں بحری طاقت منظم ہوئی۔
امت کو انتشار سے بچانے کی خاطر صعوبتیں اور اذیتیں برداشت کیں اور بخوشی اپنا سر دے دیا۔ رضی اللہ عنہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
10426075_710597789008493_455846462801608417_n (1).jpg



حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
کی شدتِ حیاء یہ تھی کہ اگر وہ گھر کے اندر بھی ہوتے تو جب تک دروازہ کو اچھی طرح بند نہ کر لیتے اپنے جسم پر پانی بہانے کے لئے کپڑے نہ اتارتے تھے اور شرم و حیاء ہی انہیں کمر سیدھے کرنے سے مانع ہوتی

---------------------------------------------------
(مجمع الزوائد : 9/85 ، ، مسند أحمد : 2/9)
 
Top