• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فرض نمازوں کے بعد مسنون اذکار صرف صحیح احادیث کی روشنی میں ۔

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
اد:
قراۃ آیۃ الکرسی: [ النسائي في عمل اليوم والليلة (رقم 100)]۔
یہ روایت بھی ثابت نہیں ہے ۔
امام دارقطنی(الموضوعات لابن الجوزی:1/ 244)امام نووی (المجموع:3/ 486)شیخ الاسلام ابن تیمیہ (مجموع الفتاوی :22/ 508)ابن الجوزی (الموضوعات لابن الجوزی:1/ 244)امام ذہبی (میزان:3/ 532)اورعلامہ معلمی (الفوائد المجموعہ:ص299)رحمہم اللہ نے ضعیف قراردیاہے۔
شیخ محترم !
آیۃ الکرسی کی فضیلت سے متعلق ایک روایت مندرجہ ذیل ہے:
حدثنا إبراهيم بن هاشم البغوي ثنا كثير بن يحيى ثنا حفص بن عمر الرقاشي ثنا عبد الله بن حسن بن حسن عن أبيه عن جده قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من قرأ آية الكرسي في دبر الصلاة المكتوبة كان في ذمة الله إلى الصلاة الأخرى
جس نے فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھی ،وہ دوسری نماز تک اللہ کی حفاظت میں ہے۔(المعجم الکبیر للطبرانی:٨٤ / ٣ح٢٧٣٣،کتاب الدعاء للطبرانی:٦٧٤،وسندہ حسن)
اس روایت کو شیخ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ نے حسن کا ہے(ماہنامہ السنہ،شمارہ نمبر ٢٤،ص٢١)

اس روایت کے بارے میں بھی اپنی قیمتی تحقیق سے نوازیں۔
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
اس روایت کو شیخ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ نے حسن کا ہے(ماہنامہ السنہ،شمارہ نمبر ٢٤،ص٢١)

صرف شیخ غلام مصطفی نہیں بلکہ ان سے بڑے بڑے درجنوں اہل علم نے اس روایت کو صحیح کہا ہے ان کبار اہل اعلم کی تصحیحات ہماری نظروں سے اوجھل نہیں ہیں ، لیکن دوسری طرف جن اہل علم نے اس روایت کی تضعیف کی ہے وہ بھی کوئی معمولی درجہ کے اہل علم نہیں ہیں ، متقدمین میں دارقطنی ،ابن تیمیہ اور امام ذہبی رحمہم اللہ محتاج تعارف نہیں اور متاخرین میں علامہ معلمی رحمہ اللہ کو اہل علم نے متفقہ طور پر ذھبی العصر مانا ہے بلکہ علامہ البانی رحمہ اللہ نے انہیں نہ صرف ’’علامہ المحقق ‘‘ کے لقب سے یاد کیا ہے بلکہ اسماء الرجال میں ان کے رسوخ کی شہادت دی ہے ۔
ملاحظہ ہوں علامہ البانی رحمہ اللہ کی کتب سے بعض اقتباسات:

وقد رد عليهما، وتكلم على الطرق المشار إليها بما لا تراه مجموعا في كتاب العلامة المحقق المعلمي اليماني في كتابه القيم " التنكيل بما في تأنيب الكوثري من الأباطيل [سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة وأثرها السيئ في الأمة 2/ 43]۔

وأما قول الشيخ المحقق العلامة المعلمي اليماني فيما علقه على " الفوائد المجموعة " للشوكاني [سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة وأثرها السيئ في الأمة 3/ 206]۔

وان من اولئک العلماء الذین لھم قدم راسخة فی ھذا المجال : العلامة المحقق عبدالرحمن المعلمی الیمانی رحمہ اللہ [مقدمہ صحیح موارد الظمآن: 1/ 54]۔

الغرض یہ کہ تضعیف کا موقف رکھنے والے بھی چوٹی کے اہل علم ہیں اس لئے اس میں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ فریقین کے دلائل کو دیکھ جس پر دل مطئن ہو اسے قبول کرلیا جائے ، ہمارے نزدیک تضعیف کرنے والوں کے دلائل ہی راجح ہیں ، اس بارے میں ہمارے رسالہ ’’اہل السنہ‘‘ میں ہمارا مضمون قسط وار شائع ہورہا ہے جب یہ مکمل ہوجائے گا تو ہم اسے محدث پر بھی پیش کردیں گے۔
یادرہے کہ ہمارے مضمون میں اس روایت کے تمام طرق اور تمام سندوں پر بحث مل جائے گی۔
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
آپ سے گزارش ہے کہ نئے تھریڈ میں صبح و شام کے مسنون اذکار والی احادیث کی سندوں کے بارے میں بھی بتائیں۔
ارسلان بھائی اس موضوع پر بھی میرے رسالہ ’’اہل السنہ ‘‘ میں میرا مضمون شائع ہوگا ، اشاعت کے بعد یہ مضمون میں یہاں بھی لگادوں گا ان شاء اللہ۔
 
Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
صرف شیخ غلام مصطفی نہیں بلکہ ان سے بڑے بڑے درجنوں اہل علم نے اس روایت کو صحیح کہا ہے ان کبار اہل اعلم کی تصحیحات ہماری نظروں سے اوجھل نہیں ہیں ، لیکن دوسری طرف جن اہل علم نے اس روایت کی تضعیف کی ہے وہ بھی کوئی معمولی درجہ کے اہل علم نہیں ہیں ، متقدمین میں دارقطنی ،ابن تیمیہ اور امام ذہبی رحمہم اللہ محتاج تعارف نہیں اور متاخرین میں علامہ معلمی رحمہ اللہ کو اہل علم نے متفقہ طور پر ذھبی العصر مانا ہے بلکہ علامہ البانی رحمہ اللہ نے انہیں نہ صرف ’’علامہ المحقق ‘‘ کے لقب سے یاد کیا ہے بلکہ اسماء الرجال میں ان کے رسوخ کی شہادت دی ہے ۔
ملاحظہ ہوں علامہ البانی رحمہ اللہ کی کتب سے بعض اقتباسات:

وقد رد عليهما، وتكلم على الطرق المشار إليها بما لا تراه مجموعا في كتاب العلامة المحقق المعلمي اليماني في كتابه القيم " التنكيل بما في تأنيب الكوثري من الأباطيل [سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة وأثرها السيئ في الأمة 2/ 43]۔

وأما قول الشيخ المحقق العلامة المعلمي اليماني فيما علقه على " الفوائد المجموعة " للشوكاني [سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة وأثرها السيئ في الأمة 3/ 206]۔

وان من اولئک العلماء الذین لھم قدم راسخة فی ھذا المجال : العلامة المحقق عبدالرحمن المعلمی الیمانی رحمہ اللہ [مقدمہ صحیح موارد الظمآن: 1/ 54]۔

الغرض یہ کہ تضعیف کا موقف رکھنے والے بھی چوٹی کے اہل علم ہیں اس لئے اس میں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ فریقین کے دلائل کو دیکھ جس پر دل مطئن ہو اسے قبول کرلیا جائے ، ہمارے نزدیک تضعیف کرنے والوں کے دلائل ہی راجح ہیں ، اس بارے میں ہمارے رسالہ ’’اہل السنہ‘‘ میں ہمارا مضمون قسط وار شائع ہورہا ہے جب یہ مکمل ہوجائے گا تو ہم اسے محدث پر بھی پیش کردیں گے۔
یادرہے کہ ہمارے مضمون میں اس روایت کے تمام طرق اور تمام سندوں پر بحث مل جائے گی۔
جزاک اللہ خیرا یا شیخ !
اس مضمون کے آنے کے بعد ان شاءاللہ طرفین کے دلائل دیکھنے کے بعد فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔
آپ کا رسالہ اہل السنہ کیا ماہنامہ ہے ؟ اور کیا یہ انٹرنیٹ پر دستیاب ہے۔۔۔۔۔اگر ہے تو برائے مہربانی ربط مہیا فرمائیں تاکہ پرانے شماروں اس استفادہ کیا جاسکے۔
 
Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
رسالہ ’’اہل السنہ‘‘ ماہانہ ہے لیکن ابھی انٹر نیٹ پر موجود نہیں ہے ۔ دعاء کریں کہ یہ کام بھی ہوجائے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اس نیک کام میں آپ کے لئے آسانی پیدا فرمائے اور تمام مشکلات دور فرمائے۔
 
اعجاز علی شاہ

ناظم شعبہ گرافکس
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
222
ری ایکشن اسکور
1,461
پوائنٹ
26
جزاک اللہ خیرا یا شیخنا
اللہ آپ کے مال و علم میں برکت عطا فرمائے ۔
میں آپ کی تحقیقات کے بعد ایک منفرد قسم کے پوسٹر پر کام کررہا ہوں ان شاء اللہ بہت کم وقت میں یہاں پر دستیاب ہوگا۔
میری خواہش ہوگی کہ کتاب وسنت کی طرف سے بھی اس کو شائع کیا جائے۔
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
جزاک اللہ خیرا یا شیخنا
اللہ آپ کے مال و علم میں برکت عطا فرمائے ۔
میں آپ کی تحقیقات کے بعد ایک منفرد قسم کے پوسٹر پر کام کررہا ہوں ان شاء اللہ بہت کم وقت میں یہاں پر دستیاب ہوگا۔
میری خواہش ہوگی کہ کتاب وسنت کی طرف سے بھی اس کو شائع کیا جائے۔
اعجاز بھائی آپ ماشاء اللہ گرافکس میں ماہر ہیں کچھ اس قسم کی گرافکس بنائیں کہ اگر ہم اسے بڑے پوسٹر میں چھاپیں تو تحریر پھٹنے نہ پائے تاکہ ہم بھی جب چاہیں اسے چھاپ سکیں۔
پوسٹر فائنل کرنے سے قبل ایک بار مجھے دکھادیں شاید کچھ مشورہ دے سکوں ۔
 
اعجاز علی شاہ

ناظم شعبہ گرافکس
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
222
ری ایکشن اسکور
1,461
پوائنٹ
26
اعجاز بھائی آپ ماشاء اللہ گرافکس میں ماہر ہیں کچھ اس قسم کی گرافکس بنائیں کہ اگر ہم اسے بڑے پوسٹر میں چھاپیں تو تحریر پھٹنے نہ پائے تاکہ ہم بھی جب چاہیں اسے چھاپ سکیں۔
پوسٹر فائنل کرنے سے قبل ایک بار مجھے دکھادیں شاید کچھ مشورہ دے سکوں ۔
بھائی اگرگرافکس پھٹ گئے تو پھر تو مہارت کہاں گئی ؟؟؟؟ ابتسامہ
دعاوں کی جو لکھائی اختیار کی ہے مجھے یقین ہے کہ آج تک وہ کسی پوسٹر میں نہیں۔
بھائی سیمپل یہاں پر ہے۔
 
Top